نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    گھمبیر سیاسی کتابیں پڑھ پڑھ کر جی کچھ اوب رہا تھا سو ایسے ہی ایک ہلکی پھلکی کتاب اُٹھا لی اور وہ لطف دینے لگی، سو اب ایل کے ایڈوانی کی خودنوشت کے ساتھ ساتھ جیف بائیکاٹ کی خودنوشت بھی چل رہی ہے۔ اپنے وقت کا خوبصورت بیٹسمین اور دبنگ کمنٹیٹر۔ بائیکاٹ کا کیرئیر بھی بہت سارے تنازعات سے بھرا پڑا ہے...
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جی ہاں شنوم والا مصرعہ ہو سکتا ہے، بینم والے میں ببینم کی ب ہٹا دیں تو وہ بھی موزوں ہے جیسا کہ آپ نے لکھا۔ کتابت کی غلطی اس صورت میں دو کی بجائے ایک مصرعے میں رہ جاتی ہے :)
  3. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بینم اور شنوم کو مفرد سے جمع (بینیم اور شنویم) کرنے سے دونوں مصرعے رباعی کی بحر میں آ جاتے ہیں، کتابت کی غلطی ہو سکتی ہے :)
  4. محمد وارث

    تیرے یعقوب نے پائی ہے دوا تیرے ساتھ

    خوب غزل ہے جناب!
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مُشتِ خاکِ ما سراپا فرشِ تسلیم است و بس سجدۂ ما را جبینے و سرے درکار نیست ابوالمعانی میرزا عبدالقادر بیدل ہماری مشتِ خاک سراسر فرشِ تسلیم ہے اور بس اس کے سوا کچھ بھی نہیں، ہمارے سجدوں کو کسی پیشانی اور کسی سر کی حاجت نہیں۔
  6. محمد وارث

    تعارف آپ اپنا تعارف

    خوش آمدید رضوی صاحب!
  7. محمد وارث

    بدر الفاتح سے ملاقات

    عمدہ تحریر ہے راحیل صاحب، خوشی ہوئی آپ دونوں کی ملاقات کے بارے میں پڑھ کر!
  8. محمد وارث

    کنوارہ رہنے کے ان گنت فوائد

    اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائیں اور آپ کو صحت عطا فرمائیں۔
  9. محمد وارث

    کنوارہ رہنے کے ان گنت فوائد

    کسی "کارِ خیر" پر ہی گئے ہونگے :)
  10. محمد وارث

    میرے ناپسندیدہ محفلین!

    سپیرا ڈھونڈنے کدھر چل نکلے قبلہ، "بین" تو آپ خود بھی خوب بجا لیتے ہیں :)
  11. محمد وارث

    میرے ناپسندیدہ محفلین!

    ع ۔ ایں سعادت "بزورِ بازو" نیست :sneaky:
  12. محمد وارث

    کسی بھی فورم پر میری پہلی غزل

    آپ کا مطلع کافی دیر تک میرے دل کو لبھاتا رہا۔ تھوڑے سے تامل اور ردیف کو 'کیجیے' کی بجائے 'کیجے' کر دینے سے مطلع مفاعیلن چار بار کی معروف و مقبول بحر میں آ سکتا ہے۔ مطلع میں جان دوسرا مصرع ڈال رہا ہے، بس ایک آدھ آنچ کی کمی ہے۔ جیسے قفس اور گلستاں کا تلازمہ لطف دے رہا ہے، ویسے ہی صبا کا مقابل...
  13. محمد وارث

    پاکستان سوپر لیگ 2017

    جی بیری رچرڈز کو تو یہاں بہت کم لوگ جانتے ہونگے سو رچرڈز سے مراد سر ویوین رچرڈز ہی ہے :)
  14. محمد وارث

    پاکستان سوپر لیگ 2017

    رچرڈز کا نام اگر کسی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم کے ساتھ جُڑ جاتا تو میری سپورٹ اُن کو ہوتی :)
  15. محمد وارث

    پاکستان سوپر لیگ 2017

    بچوں کے امتحان شروع ہونے والے ہیں اور پی ایس ایل۔ مہا بھارت رچے گی ہمارے گھر میں بھی۔ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز میرے گھر میں فیورٹ ٹیمیں ہیں۔ زوجہ اپنے لاہور کو سپورٹ کریں گی اور بچے لاہور اور آفریدی کی پشاور کو۔ میری محبت میں کبھی کبھی بیٹی میرے سامنے کہہ دے گی کہ میری ٹیم بھی کوئٹہ ہے لیکن...
  16. محمد وارث

    کلاسیکی موسیقی ترانہ - تعارف اور کولیکشن

    سکھوں کے مذہبی سماع "کیرتن" کا ایک خوبصورت ترانہ راگ درباری میں۔ اس ترانے میں امیر خسرو کے فارسی شعر کی بجائے گورو صاحب کی "بانی" کو باندھا گیا ہے۔ چند ہفتے قبل کسی نیک بخت نے پوسٹ کیا ہے اور تب سے اس ترانے نے مجھے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور یقینا میری بقیہ ماندہ زندگی میں شامل ہو گیا ہے :)...
  17. محمد وارث

    تاسف بانو قدسیہ انتقال فرما گئیں

    انا للہ و انا الیہ راجعون
  18. محمد وارث

    کنوارہ رہنے کے ان گنت فوائد

    بڑی جلدی علم ہو گیا قبلہ :)
  19. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شادم ز طعنِ خلق کہ مرغانِ باغِ عشق شاخے کہ سنگ می رسدش، آشیاں کنند عجزی تبریزی لوگوں کے طعنوں سے میں خوش ہوں (بجائے کڑھنے کے) کیونکہ باغِ عشق کے پرندے، اُسی شاخ پر آشیاں بناتے ہیں کہ جس شاخ تک (لوگوں کے) پتھر پہنچتے ہوں۔
  20. محمد وارث

    کنوارہ رہنے کے ان گنت فوائد

    "چار اپنی کسی طرح نہ ہوئیں" ورنہ دنیا میں کیا نہیں ہوتا :)
Top