نتائج تلاش

  1. حسان خان

    عربی شاعری مع اردو ترجمہ

    "لو لا جرير والفرزدق لم يدم ذكر جميل من بني مروان وتری ثناء الروذكي مخلدا‌ً من كل ما جمعت بنو سامان وملوك غسان تفانوا غيرما قد قاله حسان في غسان" (ابراهیم بن یحییٰ الغزّي) سالِ وفات: ۵۲۴ھ/۱۱۳۰ء اگر جَرِیر اور فَرَزدَق نہ ہوتے تو آلِ مروان کی یادِ نیک دیر تک پایدار نہ رہتی۔ اور دیکھو، رُودکی کی...
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ز شاعر زنده می‌مانَد به گیتی نام شاهان را فروغ از رودکی دارد چراغِ دُودهٔ سامان (ابنِ یمین فریُومَدی) دنیا میں پادشاہوں کا نام شاعر کے باعث زندہ رہتا ہے؛ آلِ سامان کے چراغ میں روشنی رُودکی سے ہے۔
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مُشوَّش است دلم از کرشمهٔ سلمیٰ چنان که خاطرِ مجنون ز طُرّه لیلیٰ سلمیٰ کے غمزہ و ناز سے میرا دل پریشان ہے؛ جس طرح لیلیٰ کی زُلف سے مجنون کا ذہن پریشان تھا۔ × سَلْمیٰ = ایک عرب معشوقہ کا نام، جو مجازاً معشوق کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ × سعید نفیسی نے اِس بیت کو رُودکی سمرقندی سے منسوب کیا ہے،...
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    لغت نامۂ دہخدا کے مطابق 'ماجرا' کا ایک معنی 'نِزاع و جِدال و دعویٰ بھی ہے۔ لہٰذا میرا خیال ہے کہ اِس بیت کے یہ دو مفہوم ہو سکتے ہیں: ۱) اے واعظ! اگر ہم بروزِ حشر تمہارا ماجرا بیان کر دیں تو تم اپنے دفاع میں کیا کہو گے؟ تم ہمیں وعیدیں سناتے رہتے ہو، لہٰذا واقف ہی ہو گے کہ تمہارے اُن پوشیدہ اعمال...
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    'اگر به حشر بَریم' یعنی اگر ہم حشر میں یا بروزِ حشر لے جائیں۔۔۔ 'بَر'، 'بُردن' کا بُنِ مضارع ہے۔
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دی چو پیش آمد به راه آن دلبرِ رعنا مرا من ز شرم او را ندیدم، او ز اِستِغنا مرا (مولانا عیاری استرآبادی) دِیروز جب میرا وہ دلبرِ رعنا راہ میں نزدیک آیا تو میں نے شرم کے باعث اُس کو نہیں دیکھا، [جبکہ] اُس نے بے نیازی کے باعث مجھ کو [نہیں دیکھا۔] × دِیروز = روزِ گذشتہ، گذرا ہوا کل
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شنیده‌ام ز لبت در ازل حدیثی چند هنوز لذّتِ آوازِ تُست در گوشم (عمادالدین فقیه کرمانی) میں نے ازل میں تمہارے لب سے چند سُخن سنے تھے؛ ہنوز تمہاری آواز کی لذّت میرے کان میں ہے۔
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چو ابر اشکِ مرا دید گفت با جیحون که در برابرِ این قطره هیچ دریا نیست (عمادالدین فقیه کرمانی) جب ابر نے میرا اشک دیکھا تو اُس نے [دریائے] جیحون سے کہا کہ اِس قطرے کے برابر و مقابل کوئی دریا نہیں ہے۔
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اگر دل نخواهی که باشد نژند نخواهی که دایم بُوی مُستمند به گفتارِ پیغمبرت راه جُوی دل از تیرگی‌ها بدین آب شُوی (فردوسی طوسی) اگر تم نہیں چاہتے کہ [تمہارا] دل افسردہ و ملول ہو اور تم ہمیشہ زار و پریشان رہو تو اپنے پیغمبر کے فرمُودوں کے ذریعے راہ تلاش کرو اور اِس آب سے دل کو تاریکیوں سے صاف کر دو۔
  10. حسان خان

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    "ورود زبان عربی به قلمرو شعر فارسی به یک دورهٔ زمانی و یا شاعری خاص بر‌نمی‌گردد. بلکه همه شاعران پارسی‌زبان کم و بیش زبان عربی را در سروده‌های خود به کار برده‌اند." (تاثیر زبان عربی بر شعر نظیری نیشابوری، صغرا فلاحتی) "شعرِ فارسی کی قلمرو میں عربی زبان کا ورود کسی ایک زمانے یا کسی ایک شاعر سے...
  11. حسان خان

    فارسی شاعری ستائشِ خلفائے راشدین - چِترالی شاعر میرزا محمد غفران (مع ترجمہ)

    چِترالی مصنّف میرزا محمد غُفران نے ۱۹۱۹ء میں 'تاریخِ چترار' نامی ایک فارسی کتاب لکھی تھی۔ اُس کتاب کی ابتداء میں جو اُنہوں نے نعتِ رسول نظم کی تھی، یہ ابیات اُسی میں سے ہیں۔ "ابوبکر وی را نخستین یار که جان را بر او کرده دایم نثار به صدقِ ارادت برآورده نام بدو منصبِ صدق گشته تمام شهِ صادقان...
  12. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    "۔۔۔تاریخی طور پر دیکھا جائے تو ریاست چترال کی علمی اور سرکاری زبان ایک طویل عرصے تک فارسی رہی ہے۔ اس عرصے میں یہاں فارسی کے کئی شعراء اور ادیب پیدا ہوئے، جنہوں نے نظم و نثر میں خاطر خواہ تخلیقی کام کیا۔ اگرچہ بلحاظ حجم یہ کام اتنا زیادہ نہیں تاہم معیار کے لحاظ سے اس کی اہمیت کسی اور علاقے کے...
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یہ مصرع 'فایض نطنزی' کا ہے جو نظیری کے داماد اور پسرخواندہ تھے۔ (ماخذ)
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گر بنالم از غمِ آن گل‌بدن در بوستان می‌کند بلبل دل و جان را نثارِ ناله‌ام (میرزا محمد سِیَر) ترجمہ: اگر میں اُس پھول سے بدن والے محبوب کے غم میں باغ میں رونے لگوں تو بلبل میری فریاد پر اپنا دل و جان قربان کر دے گا۔ تشریح: بلبل خود کاروبارِ عشق میں ہمیشہ رو رہا ہے۔ مگر شاعر کا خیال ہے کہ اُس کا...
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چنانم تشنه بی لعلِ لبانِ آب‌دارِ او که از جوشِ طپیدن ماهیِ بی‌آب را مانم (میرزا محمد سِیَر) ترجمہ: میں اُس کے موتی جیسے خوبصورت ہونٹوں کا اس قدر پیاسا ہوں کہ اپنی تڑپ کے جوش میں بغیر پانی کی مچھلی جیسا ہوں۔ تشریح: چونکہ مچھلی کی زندگی کا انحصار پانی پر ہے، جب اُس کو تھوڑے وقت کے لیے بھی پانی سے...
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نیست دل این که منِ زارِ بلاکَش دارم از تو در سینهٔ خود پارهٔ آتش دارم (امیر علی‌شیر نوایی) یہ جو مجھ زارِ بلاکَش کے پاس ہے، دل نہیں ہے؛ [بلکہ] میں اپنے سینے میں [ایک] پارۂ آتش رکھتا ہوں جو تمہاری طرف سے ہے۔
  17. حسان خان

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    علی قُلی خان والہ داغستانی اپنے 'تذکرۂ ریاض الشعراء' میں 'نظام‌الدّین امیر علی‌شیر فانی' کے ذیل میں ایک جا لکھتے ہیں: "وی به سه زبان شعر می‌فرمود: عربی و ترکی و فارسی. اشعار عربی او را فقیر ندیده و اشعار ترکی او را همیشه ملاحظه نموده و می‌نماید. سه دیوان در ترکی دارد و هر کدام را نامی است و...
  18. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    امتحان رسوا نسازد عاشقِ بی‌باک را کَی رسد نقصانی از آتش طلایِ پاک را (آتش اصفهانی) امتحان عاشقِ بے باک کو رسوا نہیں کرتا؛ آتش سے زرِ خالص کو کب کوئی زیاں پہنچتا ہے؟
  19. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اگر دو چشمِ خُمارت نظر به آب کنند قسم به لعلِ تو کان آب را شراب کنند (آتش اصفهانی) اگر تمہاری دو چشمِ مخمور آب کی جانب نظر کرین تو تمہارے لبِ لعل کی قسم کہ اُس آب کو شراب کر دیں۔
  20. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هر زخمِ دل به یادِ تو چون گُل شِگُفته‌است ای نازنین به سیرِ گلستان بیا بیا (میرزا محمد سِیَر) ترجمہ: تیری یاد میں دل کا ہر زخم پھول کی طرح کِھل گیا ہے۔ اے نازنیں! اس گلستان کی سیر کے لیے آ جا آ جا۔ تشریح: شاعر نے اپنے دل میں دردِ ہجراں کے زخموں کو کِھلے ہوئے پھولوں سے تشبیہ دے کر دل کو گلستان...
Top