نتائج تلاش

  1. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    'شُلہ' یا 'شُلّہ' مشہد اور اطراف کے علاقوں کی ایک غذا ہے جو گوشت، دالوں، سبزیوں اور چاولوں سے تیار ہوتی ہے۔ وہاں عموماً محرّم اور اربعین کے ایّام میں اِسے نذری غذا کے طور پر پکایا جاتا ہے۔ 'شله‌ای می‌دهیم' میں اِسے نذر کے طور پر دینے کی جانب ہی اشارہ ہے۔ پاکستان کے بھی بعض خاندانوں میں اِس نام...
  2. حسان خان

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    "با برخاستن امپراطوری عثمانی و حکومت صفوی شرق نزدیک جذب دو قطب ترکی سنی و ترکی شیعه شد که هر دو وارثان سلجوقیان بودند. چون سلطان سلیم به رقیبش شاه اسماعیل نامه می‌نگاشت به فارسی بود و پاسخ را اسماعیل به ترکی می‌داد. بعدها صفویه فارس‌تر و عثمانی ترک‌تر شدند و هر کدام در ادب و هنر و فرهنگ راه خاصی...
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در رفتنِ جان از بدن گویند هر نوعی سخن من خود به چشمِ خویشتن دیدم که جانم می‌رود (سعدی شیرازی) بدن سے جان کے نکلنے کے بارے میں طرح طرح کے سُخن کہے جاتے ہیں، [لیکن] میں نے خود اپنی چشم سے اپنی جان کو جاتے دیکھا ہے۔ × مصرعِ دوم میں 'جان' استعارتاً معشوق کے لیے استعمال ہوا ہے۔
  4. حسان خان

    اس فارسی شاعری کا اردو ترجمہ چاہیے

  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    غُرفهٔ میکدهٔ عشق مقامی‌ست بلند سربلند آنکه در آن مِصطَبه جایی دارد (شهریار تبریزی) میکدهٔ عشق کا غُرفہ ایک بلند مقام ہے۔۔۔ وہ شخص سربلند ہے جو اُس میخانے میں کوئی جگہ رکھتا ہے۔ × غُرفہ = کمرا، اُتاق، حُجرہ
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    صبر از وصالِ یارِ من، برگشتن از دل‌دارِ من گرچه نباشد کارِ من، هم کار از آنم می‌رود (سعدی شیرازی) اپنے یار کے وصال کے لیے صبر کرنا اور اپنے دلدار سے لوٹ جانا اگرچہ میرا کام (یا میرا طرزِ عمل) نہیں ہے، لیکن میرے کام اِسی طریقے سے تکمیل پائیں گے۔ (یعنی میری مشکلوں کی راہِ حل یہی ہے۔)
  7. حسان خان

    اس فارسی شاعری کا اردو ترجمہ چاہیے

    صبر از وصالِ یارِ من، برگشتن از دل‌دارِ من گرچه نباشد کارِ من، هم کار از آنم می‌رود (سعدی شیرازی) اپنے یار کے وصال کے لیے صبر کرنا اور اپنے دلدار سے لوٹ جانا اگرچہ میرا کام (یا میرا طرزِ عمل) نہیں ہے، لیکن میرے کام اِسی طریقے سے تکمیل پائیں گے۔ (یعنی میری مشکلوں کی راہِ حل یہی ہے۔)
  8. حسان خان

    سعدی و حافظ کی قسم! اگر میرے لیے ممکن ہو تو میں اپنی تمام زندگی فارسی و تُرکی و عربی کی تعلیم و...

    سعدی و حافظ کی قسم! اگر میرے لیے ممکن ہو تو میں اپنی تمام زندگی فارسی و تُرکی و عربی کی تعلیم و تدریس و ترویج کے لیے وقف کر دوں۔
  9. حسان خان

    ایرانی شہر قزوین اور اُس کی چند تاریخی یادگاریں

    قزوین کی 'خیابانِ سپہ' منصوبہ بندی کے ساتھ تعمیر ہونے والی ایران کی اولین خیابان ہے جو صفوی دور میں قزوین کی پایتختی کے زمانے میں تعمیر ہوئی تھی۔ ختم شد!
  10. حسان خان

    ایرانی شہر قزوین اور اُس کی چند تاریخی یادگاریں

    قاجاری دور سے تعلق رکھنے والا 'خانۂ محصّص' جو قزوین کی خیابانِ مولوی میں محلّۂ آخوند میں واقع ہے۔
  11. حسان خان

    ایرانی شہر قزوین اور اُس کی چند تاریخی یادگاریں

    'کاروان سرائے سعدالسلطنہ' قزوین کے قاجاری حاکمِ وقت 'محمد باقر سعدالسلطنہ' کے حکم سے تعمیر ہوئی تھی۔
  12. حسان خان

    ایرانی شہر قزوین اور اُس کی چند تاریخی یادگاریں

    اثناعشری شیعوں کے امامِ ہشتم امام علی رضا کے فرزند 'حُسین' کا مقبرہ، جن کا انتقال ۲۰۱ ہجری میں ہوا تھا۔ یہ عمارت قدیم زمانے سے مردُمِ قزوین کی زیارتگاہ رہی ہے۔ اِس مقبرے کی عمارت اصالتاً ایلخانی دور سے تعلق رکھتی ہے، لیکن شاہ طہماسب صفوی کی دختر زینب بیگم کے حکم سے اِس کی تعمیرِ نو ہوئی تھی۔
  13. حسان خان

    ایرانی شہر قزوین اور اُس کی چند تاریخی یادگاریں

    حمامِ قجر قزوین کے بزرگ ترین اور قدیم ترین گرم حمّاموں میں سے ایک ہے جو حالِ حاضر میں عجائب خانۂ مردُم شناسی میں تبدیل ہو چکا ہے۔ حمامِ قجر شاہ عباس صفوی کے حکم سے اور امیر گونہ خان قاجار قزوینی کے توسط سے ۱۰۵۷ ہجری میں تعمیر ہوا تھا۔ یہ حمام اپنے ابتدائی سالوں میں 'حمّامِ شاہی' کے نام سے معروف تھا۔
  14. حسان خان

    ایرانی شہر قزوین اور اُس کی چند تاریخی یادگاریں

    تاریخ نویس و ادیب حمداللہ مستوفی قزوینی کی آرامگاہ۔۔۔ مخروطی گنبد والی یہ عمارت قرنِ ہشتمِ ہجری میں تعمیر ہوئی تھی۔
  15. حسان خان

    ایرانی شہر قزوین اور اُس کی چند تاریخی یادگاریں

    قزوین کا یہ 'آٹا کارخانہ' گندم کے ۱۴ بزرگ انباروں پر مشتمل تھا اور یہاں سے گیلان، خوزستان اور تہران کے صوبوں میں آٹا فراہم ہوتا تھا۔ یہ کارخانہ جنگِ عظیمِ اول کے بعد بھی چند سالوں کا فعّال رہا، لیکن بعد میں بتدریج بند اور متروک ہو گیا۔
  16. حسان خان

    ایرانی شہر قزوین اور اُس کی چند تاریخی یادگاریں

    'کاروان سرائے سعدالسلطنہ' قزوین کے قاجاری حاکمِ وقت 'محمد باقر سعدالسلطنہ' کے حکم سے تعمیر ہوئی تھی۔
  17. حسان خان

    ایرانی شہر قزوین اور اُس کی چند تاریخی یادگاریں

    'خانہ و حُسینۂ امینیان' قزوین کے پُرتجمّل اور اَشرافی خانوں (گھروں) میں سے ایک ہے جو قزوین کے ایک تاجر حاج محمد رضا امینی کے توسط سے تعمیر ہوا تھا۔
  18. حسان خان

    ایرانی شہر قزوین اور اُس کی چند تاریخی یادگاریں

    'خانہ و حُسینۂ امینیان' قزوین کے پُرتجمّل اور اَشرافی خانوں (گھروں) میں سے ایک ہے جو قزوین کے ایک تاجر حاج محمد رضا امینی کے توسط سے تعمیر ہوا تھا۔
  19. حسان خان

    ایرانی شہر قزوین اور اُس کی چند تاریخی یادگاریں

    'آب انبارِ سردارِ بزرگ' کا ورودی حصہ۔۔۔ 'آب انبارِ سردارِ بزرگ' ایران کا بزرگ ترین یک گنبدی آب انبار ہے جو ۱۲۲۷ ہجر میں قزوینِ کے محلّۂ راہِ رَے میں تعمیر ہوا تھا۔ × آب انبار = پانی محفوظ کرنے کی جگہ
  20. حسان خان

    ایرانی شہر قزوین اور اُس کی چند تاریخی یادگاریں

    'مسجد و مدرسۂ سردار' قاجاری دور سے متعلق عمارت ہے جو ۱۲۳۱ ہجری میں تعمیر ہوئی تھی۔ یہ عمارت قزوین کی خیابانِ تبریز میں محلۂ دیمج میں واقع ہے۔
Top