نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    رانی گٹ بدھ مت دور کی تہذیب

    خان صاحب کا تو مجھے علم نہیں لیکن خان صاحب کی عمر میں، میں بوڑھا ہو چکا تھا، دیوانِ غالب کی شرح پڑھ چکا تھا، کلاسیکی موسیقی سنا کرتا تھا اور دیوانِ حافظ سے فالیں نکالا کرتا تھا :)
  2. محمد وارث

    تبصرہ کتب فائیو ان ون ، عجیب و غریب کتاب!

    جی میرے خیال میں انگلش میں تو نہیں ہے اور شاید فارسی نثر میں بھی نہیں ہے لیکن فارسی شاعری میں اس طرح کی کئی مثالیں موجود ہیں، بالکل ایسی نہ سہی لیکن اس سے ملتی جلتی جس میں ایک کلام سے شاعر نے کئی ایک کام لیے ہوتے ہیں۔ تازہ ترین مثال سید نصیر الدین نصیر مرحوم کی کتاب میں ایسی ایک غزل شامل ہے۔
  3. محمد وارث

    رانی گٹ بدھ مت دور کی تہذیب

    واہ ابھی آپ ُ کو علم ہی نہیں، پر لگنے کیا وہ تو پھڑ پھڑا بھی چکے :)
  4. محمد وارث

    رانی گٹ بدھ مت دور کی تہذیب

    آپ کو کہنا چاہیے تھا کہ آج کل کچھ زیادہ ہی "اُڑنے" لگ گئے ہیں :)
  5. محمد وارث

    میر غزل: چھَن گیا سینہ بھی، کلیجا بھی

    آج پوچھونگا بچوں سے، اول تو میں ٹی وی نہیں دیکھتا، دوم بچوں کے ساتھ بالکل نہیں دیکھتا، اپنا 'حجرہ' ہی علیحدہ کر رکھا ہے، ہاں کبھی کرکٹ میں اکھٹے دیکھنے کی نوبت آ جائے تو خوب تبصرے ہوتے ہیں :)
  6. محمد وارث

    میر غزل: چھَن گیا سینہ بھی، کلیجا بھی

    یہ کیا چیز ہے؟ :)
  7. محمد وارث

    میر غزل: چھَن گیا سینہ بھی، کلیجا بھی

    بڑے عرصے کہ بعد یہ "ہے گی" پڑھنے کو ملا، اللہ جنت نصیب کرے، 'کلیاں' میں ایک "ہیگا" کردار ہوتے تھے :)
  8. محمد وارث

    میر غزل: چھَن گیا سینہ بھی، کلیجا بھی

    آپ نے کسی اور ریحان صاحب کو ٹیگ کر دیا ہے :) محمد ریحان قریشی صاحب کو میں ٹیگ کیے دیتا ہوں۔ چھن کے بارے میں آپ نے درست کہا۔ قافیہ "اے جا" ہے یعنی کلیجا، بھیجا، لے جا، بے جا، ہے جا وغیرہ۔
  9. محمد وارث

    آپ کی موبائل فون ٹائم لائن

    بات کچھ پرانی ہے یہی کوئی دس بارہ سال۔ ہمارا ایک بلجیئم کا کسٹمر تھا انتہائی سنکی۔ ایک دن ہمارے مالک صاحب نے اُس سے اُس کا موبائل فون نمبر مانگا، جواب آیا، بلجیئم میں صرف دو لوگوں کے پاس موبائل فون نہیں ہیں، ایک کی عمر نوے سال سے اوپر ہے، دوسرا میں ہوں :)
  10. محمد وارث

    اب دوسرا لالہ نہیں آئے گا

    کیا دور رس نگاہیں ہیں جناب کی، 'زیرو' لاگت سے کامیاب بزنس، انڈے اور 'ڈکس ' تو پہلے ہی سے مہیا ہیں :)
  11. محمد وارث

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    قید سے رہائی پا چکا میں جناب، یعنی منتظم نہیں رہا، مجھے کیوں کانٹوں میں گھسیٹتے ہیں صاحب! :)
  12. محمد وارث

    اب دوسرا لالہ نہیں آئے گا

    یہ بات نہیں ہے بھیا، کوئی بھی مادر پدر عظیم بلے باز یا باؤلر نہیں ہوتا، نیچرل ٹیلنٹ اس لیول پر کھیلنے والے سب کھلاڑیوں میں ہوتا ہے لیکن اس کو فائن ٹیون کرنا، اپنی کمیوں پر قابو پانا، اپنے مزاج کو میچ کی صورتحال کے مطابق بدلنا اور جہاں ضرورت پڑے 'تفریح' کی بجائے اپنے آپ کو مار کر میچ جیتنے کے لیے...
  13. محمد وارث

    اب دوسرا لالہ نہیں آئے گا

    "میں ہوں شاہد آفریدی" میں اگر اصلی آفریدی سے ایکٹنگ کروا لیتے تو بہتر ہوتا، کم از کم ریکارڈ تو بہتر ہوتا :)
  14. محمد وارث

    اب دوسرا لالہ نہیں آئے گا

    یہ بھی درست ہے لیکن اب اگر کرکٹ میں باپ بیٹی کا پیار گھسیڑ دیں گے تو بات دور تک پہنچ جائے گی، یہ وہی آفریدی ہیں جنہوں نے وومین کرکٹ کے بارے میں کہا تھا کہ عورتیں باورچی خانے ہی میں اچھی لگتی ہیں!
  15. محمد وارث

    اب دوسرا لالہ نہیں آئے گا

    آپ درست فرما رہے ہیں، آفریدی کی بیٹنگ کے ساتھ ہمارا دل بھی اسی تیزی سے دھڑکا کرتا تھا جیسا اب میرے بچوں کا دھڑکتا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ آفریدی خود کو کبھی بھی میچ کی سچویشن کے مطابق ڈھال نہ پایا، اپنے آپ کو تبدیل نہ کر سکا، دس پندرہ بیس سال میں بھی نہیں، حالانکہ اگر وہ خود پر تھوڑا کنڑول کرتا تو...
  16. محمد وارث

    اب دوسرا لالہ نہیں آئے گا

    درست فرمایا آپ نے، آفریدی ایسا ہی 'عظیم' بلے باز ہے، ادھر وکٹ پر آیا، ادھر چلتا بنا، یعنی ہر بار ہی 'چلتا' ہے :)
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نامِ من بندۂ عشق است و نشانم داغ است روزِ محشر بہمیں نام و نشاں برخیزم واقف لاہوری (بٹالوی) میرا نام بندۂ عشق ہے اور میرا نشان (سینے کے) داغ ہیں، روزِ محشر میں اِسی نام و نشان کے ساتھ اُٹھوں گا۔
  18. محمد وارث

    تعارف آداب

    دراصل اردو اور فارسی کے جملوں کی بناوٹ میں مذکر و مونث میں بہت فرق ہے، فارسی میں فعل کے ساتھ مذکر و مونث لگایا ہی نہیں جاتا، "اُو رفت" کا مطلب وہ گیا اور وہ گئی دونوں ہو سکتے ہیں یعنی "رفتن" کے ساتھ مذکر و مؤنث کی ضرورت نہیں لیکن اردو میں "جانا" کے ساتھ جملہ بناتے ہوئے لازمی طور پر جنس کا اظہار...
  19. محمد وارث

    اب دوسرا لالہ نہیں آئے گا

    آپ ٹھیک کہتے ہیں ڈاکٹر صاحب، "اندھوں میں کانا راجا" :) ویسے آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ عبدالرزاق کی ون ڈے میں بیٹنگ اور باؤلنگ اوسط دونوں آفریدی سے بہتر ہیں۔
Top