نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    پاکستان سوپر لیگ 2017

    چلیں آپ سب کی تھوڑی تھوڑی باتیں مان لیتے ہیں۔ تاریخ دہرا لے اپنے آپ کو لیکن فائنل میں نہ دہرائے :)
  2. محمد وارث

    تضمین بر کلام غالب

    پر تو - شعاع، کرن، چمک، روشنی خور ۔ خورشید کا مخفف، سورج، آفتاب صبح صبح سورج نکلنے سے پہلے پھولوں پر شبنم ہوتی ہے، لیکن جیسے ہی سورج کی کرنیں اُس شبنم پر پڑتی ہیں وہ ختم ہو جاتی ہے، فنا ہو جاتی ہے۔ یعنی سورج کی روشنی اور شعاعوں سے شبنم کو فنا کی تعلیم ملی ہے، ادھر کرن پڑی ادھر شبنم کی ہستی فنا...
  3. محمد وارث

    ذاتی کتب خانہ شرلاکینز کے لیے ایک خوشخبری: شرلاک ہومز: قاتل نظم اور دیگر کہانیاں

    یہ پابندی میرے والدِ مرحوم نے بھی لگائی تھی، لیکن میں نے ان کی باتیں کم ہی مانی ہیں۔ گھر میں پڑھنا ممنوع ہوا تو میں نے گلیوں اور کتابیں کرائے پر دینے والی دوکانوں میں بیٹھ کر پڑھنے شروع کر دیے تھے :)
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دلے آگاہ می باید، وگرنہ گدا یک لحظہ بے نامِ خدا نیست ابوطالب کلیم کاشانی (خدا کو یاد کرتے وقت) ایک باخبر اور حضوری والا آگاہ دل ہونا چاہیے وگرنہ (اگر صرف زبان ہی کا معاملہ ہو تو) بھیک مانگنے والوں کی زبان پر ہر لمحے خدا کا نام ہوتا ہے (لیکن ان کے دل میں کچھ اور ہوتا ہے).
  5. محمد وارث

    اب دوسرا لالہ نہیں آئے گا

    اتنا میں اثر لینے والا ڈاکٹر صاحب، باقی بچوں کی اماں تو پھر بچوں کی اماں ہوتی ہے، میں کوئی جُوٹھ بولیا، میں کوئی ۔۔۔ ۔;)
  6. محمد وارث

    اب دوسرا لالہ نہیں آئے گا

    کھوٹے اور چلتے سکوں کے دور میں لالہ کھرا سونا ہے، اس پہلو کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، بس یہ سونا پرفارمنس کی بھٹی میں بھی تپ جاتا تو واللہ لالہ کندن ہوتا :)
  7. محمد وارث

    اب دوسرا لالہ نہیں آئے گا

    جی ہاں 'بچے' ہیں :)
  8. محمد وارث

    اب دوسرا لالہ نہیں آئے گا

    ویسے ڈاکٹر صاحب معاف کیجیے گا، میرے بیوی بچے کیا کم تھے مجھے آفریدی کے طعنے دینے کے لیے جو آپ بھی لگا گئے :) آج صبح سے بچے میرے کمرے کے سامنے آتے جاتے 'بُوم بُوم' کے نعرے لگا رہے ہیں :)
  9. محمد وارث

    اب دوسرا لالہ نہیں آئے گا

    مخالف کیسے بھیا، آفریدی بھی اپنا ہی ہے، ہم تو بس آئینہ دکھاتے ہیں، ہاں کبھی کبھی چاندنی راتوں میں آفریدی کا عکس ذرا نکھر جاتا ہے جیسے کہ کل رات، ورنہ تو اماوس ہی اماوس ہے، آئینے پر بھی زنگ لگے کئی سال ہونے کو آئے :)
  10. محمد وارث

    لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز:18 وں میچ

    کل صبح دانت صاف کر رہا تھا تو بیوی نے بتایا کہ رات کوئٹہ اسلام آباد سے ہار گئے، آخری اوور میں پانچ اسکو ر نہ بنے۔ میری طرح وہ بھی میچ ختم ہونے سے پہلے سو چکی تھی، میں نے کہا خیریت یہ صبح صبح رزلٹ کہاں سے دیکھ لیا، کہنے لگی فجر کے بعد ہی ٹی وی لگا کر خبر دیکھی تھی، میں مزید حیران ہوا کہ اتنی...
  11. محمد وارث

    مبارکباد وارث بھائی کو اٹھارہ ہزاری ہونے پر مبارکباد

    ارے کیا کہیں بھیا، ہم تو اپنا بستہ نمبر صد بار چھپا دیں لیکن یہ محفل کا نامہ اعمال ہی کچھ ایسا ہے کہ ایک ذرہ بھی چھپا نہیں رہنے دیتے :) اور پچھلے سات آٹھ سال میں میں نے کوئی غزل کہی بھی نہیں، ابھی محفل پر پچھلے سال مشاعرے کے لیے زبردستی ایک غزل کہی تھی بس شعروں کے ساتھ زبردستی میں زیادتی ہو...
  12. محمد وارث

    لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز:18 وں میچ

    کہاں جناب، بریانی میرے گھر کا سب سے دل بھاتا کھاجا ہے لیکن اس کے باوجود سوگ منایا جارہا ہے وہ بھی بریانی پر :)
  13. محمد وارث

    ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ، پونے

    انڈیا نے "اوور کُکڈ" کر لیا "اوور سپننگ" وکٹ بنا کر۔ اسٹیفن او کیفی نے آج کئی ایک ریکارڈ بنا ڈالے۔ ان میں سب سے اہم کسی مہمان اسپن باؤلر کی انڈیا میں سب سے بہترین کارکردگی ہے۔
  14. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    واہ چوہدری صاحب ۔۔۔۔۔۔ع۔ ہوئے تم دوست جس کے دشمن اُس کا آسماں کیوں ہو۔۔۔۔۔۔۔۔میں ستر کا ہو گیا تو عفیفہ کیا 37 ہی کی رہے گی، دس بارہ سال تو اُس نے پہلے ہی کم لکھے ہونگے :)
  15. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ہمچو سوزن دایم از پوشش گریزانیم ما جامہ بہرِ خلق می دوزیم و عریانیم ما غنی کاشمیری سُوئی کی طرح ہم ہمیشہ ہی پوشش سے گریزاں ہیں کہ لوگوں (کو ڈھانپنے اور ان کے عیوب چھپانے) کے لیے تو اُن کے کپڑے سیتے ہیں لیکن خود عریاں ہیں۔
  16. محمد وارث

    دے تلے آسمان نے مارا

    کیا کہنے، لاجواب!
  17. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    نوے کی دہائی کے اخیر کا زمانہ رہا ہوگا۔ ہمارے ایک بزرگ دوست تھے گوجرانوالہ کے۔ راوی ریان میں یونین لیڈر رہ چکے تھے، وہ ہر دو تین ماہ بعد پروگرام بنا کر سہ پہر کے وقت سیالکوٹ آتے تھے، میں اور میرا ایک دوست دفتر سے چند گھنٹوں کی چھٹی لیتے تھے، ایک آدھ دوست ان کے ساتھ ہوتا تھا اور پھر میرے حجرے میں...
Top