پاکستان میں غیر مسلموں کے لیے اسلامیات لازمی (نویں، دسویں، گیارہویں، بارہویں میں) کی جگہ "اخلاقیات" کا مضمون ہے، میرا ایک عیسائی دوست اور کلاس فیلو تھا وہ ہمیشہ اخلاقیات کی جگہ اسلامیات پڑھتا تھا، کہتا تھا یہ تو بہت آسان ہے، چند سورتیں اور حدیثیں ہی تو یاد کرنی ہوتی ہیں، نمبر بھی زیادہ آتے ہیں...