سارا فلسفہ ہی سوختنی نہیں ہے بلکہ فلسفہ تو سائنس کے forerunner کے طور پر کام کرتا رہا ہے۔ ہاں مابعدالطبعیات فلسفے کی ایک ایسی دلدل ہے کہ اس میں جو پھنس گیا پھر مشکل اور قسمت ہی سے باہر نکل سکتا ہے :)
فلسفۂ مسرت پر سب سے اہم کام شاید ایپی کیورس Epicurus کا ہے، بلکہ Epicureanism اور مسرت مترادف اور "گالی" کے طور پر بھی استعمال ہوتے رہے ہیں۔ اور اسی نے مسرت اور حصولِ مسرت کو فلسفہ کا باقاعدہ حصہ بنایا۔
با غنی گفتم کہ خونِ فعلہ را دیگر مریز
گفت از من ترکِ ایں کردار کردن مشکل است
ابوالقاسم لاہوتی
میں نے دولت مند سے کہا کہ مزدوروں کا مزید خون مت بہا اور اُن کا لہو مت چوس، اُس نے کہا کہ میرے لیے اس کردار کو ترک کرنا ناممکن ہے (کہ یہ میری فطرت میں ہے)۔
خدا کا خوف کریں صاحب، یہ رچرڈسن نہیں ہے بلکہ اصلی رچرڈز ہے، سر ویون رچرڈز، رچی رچرڈسن ویسٹ انڈیز کا ایک اور کپتان تھا :)
اور کوئٹہ کو اسپورٹ کرنے کی واحد وجہ میرے لیے بھی یہی ہے :)