نتائج تلاش

  1. محب علوی

    انگریزی اردو لغت کو برقیانا

    بس دیکھ لو نعیم لوگ تیز رفتاری سے کام کر رہے ہیں۔ اب کچھ کام ہمیں ان فائلوں کو اکھٹا کرنے کے لیے بھی کرنا پڑے گا۔ اس پر کچھ سوچتے ہیں۔
  2. محب علوی

    ڈاؤن لوڈ ایبل ای بکس

    ایک تو یہ بتاؤ کہ تم فارمیٹ بنا کس طرح رہے ہو اور دوسرا یہ بھی بتاؤ کہ تحریر کیا کر رہے ہو تاکہ مل کر اسے سنوار سکیں۔
  3. محب علوی

    انگریزی اردو لغت کو برقیانا

    میل تو تمہاری مل گئی ہے مگر اسے سیدھا کرنے میں کم از کم ایک ہفتہ درکار ہے، تمہیں کہا بھی تھا کہ ایکسل میں لکھنا مگر تم بھی اپنے نام کی ایک ہو۔ بہرحال “علی پور کا ایلی“ کے صفحات لکھ کر پوسٹ کر ڈالے ہیں اور اب جشن پر توجہ دیتے ہیں۔ :lol: بورنگ تو ہے مگر دھیرے دھیرے لگے رہنا چاہیے تو کام ہو...
  4. محب علوی

    محفل کی سالگرہ پر سی ڈی کا اجراء

    بہت خوب نبیل تم نے پہل کر ہی دی۔ میں تمہارے ربط پر جا کر ابھی پوسٹنگ شروع کرتا ہوں اور اس سلسلے کو آگے بڑھاتا ہے۔
  5. محب علوی

    علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

    بڑا قیمتی وقت لگا کر اور محنت سے ٹائپ کیا ہے۔ سب کو مبارک ہو مگر ابھی جشن منانا باقی ہے اور ماورا نے بہت لمبا چوڑا خطاب بھی کرنا ہے جس کے لیے سب تیار رہیں باادب اور باوضو ہو کر۔ :wink:
  6. محب علوی

    ڈوئل کور پروسیسر (‌Dual Core Processors)

    بڑی محنت سے یہ ٹائپ کیا ہے کہ ایک تو مفید ہے یہ موضوع اور دوسرا وکیپیڈیا پر بھی پوسٹ کیا جا سکتا ہے اور وہاں پر کام کے سلسلے میں بہت سنجیدہ ہوں میں۔ اب کوئی کاپی رائٹ کے حامیوں سے سخت خطرہ ہے مجھے۔ :)
  7. محب علوی

    ڈوئل کور پروسیسر (‌Dual Core Processors)

    ڈوئل کور پروسیسر مائیکرو کمپیوٹر کی ایجاد اس صدی کی سب سے اہم ایجاد ہے۔ اگرچہ یہ اہم ایجاد ہے۔ اگرچہ یہ ایجاد چالیس کی دہائی میں منظر عام پر آئی تھی لیکن صحیح معنوں میں اس کو مقبولیت 1980 کے بعد حاصل ہونا شروع ہوئی۔ قیمتوں اور حجم میں کمی نے اس میں اہم کردار ادا کیا۔ اسی برس آئی بی ایم نے...
  8. محب علوی

    علی پور کا ایلی (126- 140)

    کسی سے باقاعدہ عشق کرے کسی سے عہد و پیمان کرے اور پھر اسے نبھانے کے لیے زندگی وقف کردے لیکن کوئی بھی تو نہ تھی جو اس سے عہد و پیمان کرنے پر مائل نظر آتی ہو کوئی اسے خاطر میں نہ لاتی تھی ۔ بڑی عورتیں اسے قابل التفات نہ سمجھتی تھیں اور چھوٹی لڑکیوں میں اسے خود کوئی دلچسپی نہ تھی۔ بہرحال کچھ دیر...
  9. محب علوی

    محفل کی سالگرہ پر سی ڈی کا اجراء

    انتہائی اہم موضوع ہے اور میرا ذاتی خیا ل ہے کہ ایک آدمی کا کام بھی نہیں ہے سارے مواد کو ایک جگہ مربوط انداز میں جمع کرنا۔ سب دوستوں کو مل کر اس میں مدد کرنی ہوگی اور کم از کم روابط کے نام اور لنک ایک پوسٹ میں اکھٹا کرنے ہوں گے ، ساتھ ساتھ اصلاح اور چھانٹی ہوتی جائے گی اور مواد کی نشاندہی بھی...
  10. محب علوی

    علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

    لو تمہاری دعائیں قبول ہوئیں اور میں نے اپنے صفحات مکمل کر لیے ہیں۔ :lol: جشن والی پوسٹ کا جواب بھی ایک دو دن میں دیتا ہوں فکر نہ کرو۔ :)
  11. محب علوی

    علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

    دوسروں کا فائدہ کہاں سوچتی ہے ماورا۔ ماورا تین چار دن دو اور میرا کام ختم لو۔ :lol:
  12. محب علوی

    انگریزی اردو لغت کو برقیانا

    بہت شکریہ راہبر واقعی بہت سرعت سے کام کیا ہے آپ نے۔ اب آپ ایسا کریں کہ S سے شروع ہونے والے حروف پر کام شروع کردیں۔
  13. محب علوی

    انٹرویو انٹرویو وِد حجاب

    فکر نہ کریں شمشاد ، میرا بہترین دوست بھی ہائی کورٹ کا وکیل ہے اور گاہے گاہے مجھے نوازتا رہتا ہے۔ ویسے بھی آجکل وکیل کا برا وقت چل رہا ہے۔
  14. محب علوی

    علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

    شکر ہے میں نے صفحات بچا کر رکھے ہوئے ہیں ورنہ میرے بغیر ہی جشن ہو جاتا۔ :lol: اب صرف ساڑھے تین صفحات رہ گئے ہیں۔
  15. محب علوی

    انگریزی اردو لغت کو برقیانا

    راہبر آپ مجھے اپنی فائل میل کردیں تو زیادہ اچھا رہے گا۔ دوسرا آپ نے کام جاری رکھا ہوا ہے نہ ۔
  16. محب علوی

    انٹرویو انٹرویو وِد حجاب

    امن ایمان ، میں آ تو گیا ہوں مگر مجھے ڈر ہے کہ حجاب نہ کہیں چلی جائے :lol: چاند پر بات چل رہی ہے تو میں اپنے دو میں سے ایک سوال کر لوں جو میں نئے آنے والوں سے ضرور کیا کرتا تھا۔ 1۔ چاندنی چاند سے ہوتی ہے ، ستاروں سے کیا ہوتا ہے ( روشنی کو صحیح جواب نہیں تسلیم کیا جائے گا کہ وہ تو چاند...
  17. محب علوی

    انٹرویو انٹرویو وِد حجاب

    سیدھے سیدھے سوال نہیں پوچھے تھے مگر دو تین تبصرے ضرور کیے تھے شاید تم چاند کے حسن میں اتنا کھوئی ہوئی تھی کہ وہ نظر ہی نہیں آئے۔ میری کڈنی تک بات آنے سے پہلے بہت رکاوٹیں ہیں ، پہلے پسلیاں ہیں ، دل و جگر ہیں پھر جا کر کڈنی آئے گی۔ ویسے بھی لگنے والی بات عموما میرے دل پر لگتی ہے یا جگر پر کڈنی...
  18. محب علوی

    انٹرویو انٹرویو وِد حجاب

    تمہیں تو ہمیشہ کسی بھید کی ہی پڑی رہتی ہے ، جمع خاطر رکھو ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔ :lol: گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے ۔۔۔۔۔۔۔ یہ محاورہ زمانہ قدیم میں مثل تمہارے کسی شخص کو سامنے رکھ کر تو نہیں بنایا گیا تھا۔ :wink:
  19. محب علوی

    انٹرویو انٹرویو وِد حجاب

    میرے کسی سوال کا جواب نہیں دیا ، کیا بدلہ لیا ہے :) ویسے میں تو لیٹ ہوا تھا مگر یہ انتقامی جذبہ توبہ :wink:
  20. محب علوی

    انگریزی اردو لغت کو برقیانا

    زبردست ماورا۔ باقی لوگ بھی ذرا اپنے حال احوال سے آگاہ کر دیں۔ قیصرانی تم کہاں ہو بھئی۔
Top