پاکستانیٹ ڈاٹ کام سے خبر ملی کہ بلاول زرداری کو پیپلز پارٹی کا چیرمین نامزد کر دیا گیا ہے۔ کچھ نیٹ پر سرچ کرنے سے ایک یہ خبر ملی ہے اور ایک خبر یہاں پر ہے۔ میرے نزدیک ابھی بھی یہ اطلاعات غیر مصدقہ ہیں۔
یہ کوئی اتنی حیرانی کی خبر بھی نہیں ہے۔ پورے پاکستان میں کوئی اس قابل کہاں تھا جو...
مجھے تو کسی مسئلے کا علم نہیں ہے۔ بس ذمہ دار حضرات ہی اس جانب توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ شاکر اور نعمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ کیے گئے تراجم کی تصدیق کر دیں لیکن اس کے لیے انہیں متوجہ کرنا پڑتا ہے۔ ابھی تک انٹرانس میں کوئی نوٹیفیکیشن سسٹم موجود نہیں ہے جو خود سے انہیں ای میل کر دے۔
فواد، مجھے یہ صرف بے نظیر کی ہلاکت پر آپ کا تبصرہ معلوم ہوا ہے۔ کم از کم مجھے اس میں امریکہ کی خارجہ پالیسی سے متعلق معلومات نہیں ملیں۔
ابھی آپ کی 25 پوسٹس ہونے میں کچھ وقت پڑا ہے۔ آپ ذرا یہ معلومات فراہم کر دیں کہ آپ امریکہ کی خارجہ پالیسی کی وضاحت کرنے کا کتنا تجربہ رکھتے ہیں یا یہ کہ آپ...
ارے واہ۔۔ :)
آپ کو بہت بہت مبارک ہو شمشاد بھائی۔ محفل فورم کی مقبولیت میں یقیناً آپ کا بہت بڑا حصہ ہے۔ اللہ کرے کہ آپ اسی طرح اس محفل کی رونق بڑھاتے رہیں۔
اور ماوراء کو بھی میری جانب سے بہت مبارک۔
نہیں چاہیے پاکستان تو دعوت دے دیں بھارت کی افواج کو کہ آئیں اور ٹیک اوور کر لیں۔ بے نظیر نہیں رہی تو پاکستان کا باقی رہنا کیا ضروری رہ گیا ہے؟
ایک سندھ ہی نہیں پورے ملک میں بلوے ہو رہے ہیں۔ اور فساد کرنے والوں کا کوئی دین اور کوئی مسلک نہیں ہوتا۔ یہاں ایدھی سینٹر کی ایمبولینسیں تک جلائی جا رہی...
السلام علیکم،
ٹائپوگرافی کے بارے میں میں زیادہ نہیں جانتا، البتہ کچھ باتوں کی تصحیح کرنا چاہتا ہوں۔ ایک تو یہ کہ پاک نوری نستعلیق فونٹ کے لیے ترسیمے لکھوائے نہیں گئے ہیں، بلکہ یہ انپیج کے فونٹس سے حاصل کیے گئے ہیں۔ دوسرے میری معلومات کے مطابق قران مجید میں استعمال کردہ الفاظ کی تعداد 2000 کے...
عمر میرزا، یہ مسائل سی ایچ موڈ فورم کے اردو ورژن کے ساتھ مخصوص نہیں ہیں۔ سی ایچ موڈ فورم کی سپورٹ حاصل کرنے کے لیے آپ ذیل کے ربط پر اس کی آفیشل فورم سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں:
سی ایچ موڈ آفیشل فورم
اور ٹون ٹاور کونسے گرائے گئے تھے، یہ تو محض ایک کمپیوٹر انیمیشن تھی۔ خوامخواہ ہی اسامہ کو بدنام کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔
اسامہ کی دہشت گردی کا ذکر ہوتے ہی کچھ لوگ دہائی دینا شروع ہو جاتے ہیں کہ ہمارے شیخ کو کچھ نہ کہو۔ ان کی خیالی خلافت کے منصب پر ایسے ہی شیخ فائز ہو سکتے ہیں۔
بہت شکریہ واجد، جھوٹوں اور زمین پر فساد برپا کرنے پر واقعی اللہ کی لعنت ہے۔ آپ کو تو جشن منانا چاہیے القاعدہ کی اس عظیم الشان کامیابی پر۔ جائیں اور اپنے پیارے شیخ کے ہاتھ چومیں کہ بڑا اسلام کا نام اونچا کیا ہے انہوں نے۔
ہمت، یہ پیپلزہارٹی والے جو پورے ملک میں سرکاری اور نجی املاک کو نذر آتش کر رہے ہیں، اس سے کس قسم کا انقلاب آئے گا؟ اور کیا ہر جگہ ٹرینوں اور ریلوے سٹیشنوں کو آگ لگا کر عوامی حمایت جیتی جا سکتی ہے؟
السلام علیکم،
آپ چاہیں تو لاگ ان کرتے وقت "مجھے یاد رکھیں" کو چیک کر دیں۔ اس سے آپ کا لاگ ان سیشن برقرار رہے گا۔
لاگ ان سیشن ٹائم آؤٹ کی سیٹنگ اس وقت 900 سیکنڈ یعنی 15 منٹ پر سیٹ ہے۔ میں نے آزما کر نہیں دیکھا کہ آیا سیشن واقعی 15 منٹ تک برقرار رہتا ہے یا نہیں۔
ابن آدم، میں نے کئی کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز کے اردو ورژنز پر کام کیا ہے، لیکن میرے لیے ہر ایک کو باقاعدگی سے اپڈیٹ کرنا ممکن نہیں ہے۔ میرا جہاں تک خیال ہے، موجودہ اردو میڈیا وکی ، میڈیا وکی کے ورژن 1.9.3 پر مبنی ہے۔ میڈیا وکی کا اردو ترجمہ languages/messages فولڈر میں MessagesUr.php فائل میں موجود...
ساغر، phpbbXtra پی ایچ پی بی بی پر ہی مبنی ایک فورم پیکج ہے جس میں کئی موڈ پہلے سے انسٹال ہوئے ہوئے ہیں۔ میں phpbbXtra کے بارے میں نہیں جانتا کہ اس میں کون کون سے موڈ پہلے سے شامل ہیں لیکن اس طرح کے بہت سے pre-modded پیکج نیٹ پر دستیاب ہیں۔ اس طرح کے پیکیجز کے بارے میں زیادہ اچھی رائے نہیں پائی...