اعجاز اختر صاحب کچھ اعداد و شمار تو فورم کے صفحہ اول پر بھی نیچے کی جانب ظاہر ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو ذیل کے ربط پر تفصیلی اعدادوشمار مل جائیں گے:
http://www.urduweb.org/mehfil/statistics.php
شکریہ شاکر۔ مجھے ان باتوں کا علم نہیں تھا۔ لیکن فی الحال میرے پاس وقت نہیں ہے کہ میں اوپن پیڈ پلگ کی ورڈپریس کمپیٹیبیلیٹی کو درست کرنے پر کام کروں۔ جہاں تک دوسرے پلگ انز کے ساتھ کمپیٹیبلیٹی کا تعلق ہے تو یہ صارف کے اختیار میں ہے کہ وہ کس پلگ کے استعمال کو ترجیح دیتا ہے۔ کسی بھی ڈیویلوپر کے لیے...
السلام علیکم،
میں ورڈپریس کے لیے اردو اوپن پیڈ پلگ ان ریلیز کر دیا ہے۔ میں نے اس سلسلے میں اردو ویب بلاگ پر ایک پوسٹ لکھی ہے۔ میں اسی کو یہاں پیش کر رہا ہوں۔
===============================================================================
میں نے محفل فورم پر ورڈپریس کا اردو پیکج تیار کرنے...
میں نے ورڈپریس کے اردو پیکج کی تیاری کے ابتدائی مرحلے کی تفصیلات متعلقہ تھریڈ میں لکھ دی ہیں۔ میں جلد ہی اس سلسلے کو آگے بڑھاؤں گا۔ میں امید کرتا ہوں کہ دوست اپنے طور پر اس کو ٹیسٹ کریں گے۔
ورڈپریس کا اردو ترجمہ شامل کریں
اس مرحلے پر ہم ورڈپریس کو اردو کے قالب میں ڈھالنے کے لیے تیار ہیں۔ سب سے پہلا مرحلہ ورڈپریس کے اردو ترجمے کا استعمال اور اردو کو انسٹالیشن کے دوران ورڈپریس کی ڈیفالٹ لینگویج سیٹ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ایڈمن سیکشن کی سمت بھی اردو کے اعتبار سے دائیں سے بائیں کی...
ورڈپریس ایک مرتبہ کامیابی سے انسٹال کرنے کے بعد اب آپ اس کی انسٹالیشن ختم کر سکتے ہیں تاکہ اس میں اردو لوکلائزیشن کے مطابق تبدیلیاں کرکے اسے دوبارہ انسٹال کیا جا سکے۔ ورڈپریس کی انسٹالیشن ختم کرنے کے لیے صرف دو سٹیپس درکار ہیں۔ پہلے اس کی روٹ میں موجود wp-config.php کو ڈیلیٹ کر دیں۔
اس کے...
اس مرحلے پر ورڈپریس کی انسٹالیشن مکمل ہو جائے گی۔ اگلے صفحے پر ایڈمن اکاؤنٹ کا پاسورڈ دکھایا جائے گا۔ اسے نوٹ کر لیں تاکہ آپ بحیثیت ایڈمن لاگن کر سکیں:
اسکے بعد اسی نوٹ کیے ہوئے پاسورڈ کو استعمال کرکے بلاگ میں لاگن کریں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:
اب آپ کو ورڈپریس کا...
ورڈپریس انسٹال کرنا اور اس کی انسٹالیشن ختم کرنا
ورڈپریس کی فائلیں ویب سرور کی روٹ میں کاپی کرنے اور اس کے لیے ڈیٹابیس بنانے کے بعد ایک مرتبہ ورڈپریس کو عام طریقے سے انسٹال کریں اور اس کے بعد اس کی انسٹالیشن ختم کریں۔ یہ سٹیپ اس لیے ضروری ہے کہ اس طرح نہ صرف آپ کو ورڈپریس کی انسٹالیشن سے صحیح...
ورڈپریس کی ٹیسٹ انسٹالیشن
ہمیں سب سے پہلے ایسے سیٹ اپ کی ضرورت ہے جہاں ہم اردو پریس یعنی ورڈپریس کے اردو پیکج کی انسٹالیشن اور اس کی functionality کو ٹیسٹ کر سکیں۔ اس کے لیے آپ کے کمپیوٹر پر اپاچی، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل کا انسٹال ہوا ہونا ضروری ہے۔ میں اس وقت ویب سرور کی انسٹالیشن کی...
السلام علیکم،
میں نے کچھ عرصہ قبل ورڈپریس 2.2.3 کا ایک اردو پیکج تیار کرکے اسے چند دوستوں کو ٹیسٹنگ کے لیے بھیجا تھا۔ یہ پیکج جسے میں نے اردو پریس کا نام دیا ہے، functionaility کے لحاظ سے مکمل ہے۔ اس کو پبلک ریلیز نہ کرنے کی وجہ یہ تھی کہ ورڈپریس کا نیا ورژن 2.3 ریلیز ہو گیا تھا اور اس کے...
السلام علیکم،
میں صرف یہ رپورٹ کرنا چاہ رہا تھا کہ عماد نستعلیق فونٹ ویژوئل سٹوڈیو میں بھی ٹھیک چل رہا ہے۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ اس فونٹ کو اپنے پروگرام میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کا سکرین شاٹ اٹیچ کر رہا ہوں۔ آپ سب لوگ واقعی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ شاباش۔۔:)
میں کوشش کروں گا کہ کچھ پوسٹس لکھ کر اردو ورڈ پریس کی تیاری کا طریقہ بتا دوں تاکہ یہ پراجیکٹ کمیونٹی میں آگے چلتا رہے۔ فی الحال ہمیں ورڈپریس کے ورژن 2.3.2 پر ہی اتفاق کر لینا چاہیے۔ اگر اس پر کام کے دوران ورڈپریس کا کوئی نیا ورژن آ بھی جائے تو بھی کام ورژن 2.3.2 پر ہی فائنل کرنا چاہیے۔ ایک مرتبہ...
بالآخر ایک طویل انتظار کے بعد جملہ 1.5 کا سٹیبل ورژن ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس کی تفصیل ذیل کے ربط پر پڑھی جا سکتی ہے۔
Joomla 1.5 Final Released
میرا ارادہ تھا کہ جملہ 1.5 کا سٹیبل ورژن منظر عام پر آنے کے بعد اس کا اردو پیکج تیار کرنے پر کام کروں لیکن آج کل مصروفیت کے باعث اس پر کام نہیں کر...
السلام علیکم،
نعمان، تم اردو ورڈپریس کی بجائے اردو پریس کا لوگو تیار کرو تو زیادہ بہتر ہوگا۔
اب یہ پراجیکٹ تم لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔ یہ تم پر ہی منحصر ہے کہ اسے کتنا کامیاب بناتے ہو۔ میرے خیال میں بھی صارفین کو اردو پریس کا مکمل پیکج فراہم کرنا ہی بہتر ہوگا۔ اس سلسلے میں زیادہ تر کام تو میں...
عزیز دوستو، السلام علیکم
میں آئندہ کچھ عرصے کے لیے اپنی ملازمت کے سلسلے میں کافی مصروف ہو رہا ہوں، جس کی وجہ سے مجھے فورم پر آنے کا بہت کم وقت مل سکے گا۔ بہرحال میں فورم پر نظر ڈالتا رہوں گا۔ باقی آپ کو فورم پر کسی سلسلے میں مدد کی ضرورت ہو تو آپ ماوراء، شمشاد بھائی یا قیصرانی سے رابطہ کر...
شمیل، یہاں اردو پریس یعنی اردو ورڈ پریس کی تیاری کے متعلق گفتگو ہو رہی ہے۔ میں نے ورڈپریس کے ایک پرانے ورژن پر مبنی اردو پریس پیکج کچھ دوستوں کو ٹیسٹنگ کےلیے بھیجا تھا۔ ابھی ترجمے کا کو اپڈیٹ کرنے اور اس میں نظر ثانی پر کام ہو رہا ہے جس کے بعد اردو پریس کو ریلیز کیا جا سکے گا۔ اگر تم ٹیسٹنگ میں...
شکریہ جہانزیب۔ اس آرٹیکل میں بتایا گیا ہے کہ اوبامہ کو کنیڈی سے تشبیہ دی گئی ہے، جبکہ شپیگل آنلائن میں لکھا ہوا تھا کہ اوبامہ مارٹن لوتھر کنگ کی طرح بولتا ہے۔
اردو کمپیوٹنگ کو فروغ دینے کے لیے سب سے پہلے کمپیوٹر سائنس کے اداروں کو اس جانب توجہ دینی پڑے گی، لیکن بد قسمتی سے یہ ادارے زیادہ تر بھاری فیسیں وصول کرنے میں مصروف رہتے ہیں اور کوالٹی ایجوکیشن دینا ان کی ترجیحات میں شامل نہیں ہوتا۔ میں جب پاکستان جاتا ہوں تو میری کوشش رہتی ہے کہ کسی طرح بڑے آئی...
جرمن جریدہ شپگل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اوبامہ کو نیو ہیمپشائر میں بھی ہلری پر سبقت حاصل ہو گئی ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے دوسرے امیدواروں کے ساتھ ڈبیٹ میں بھی ہلری کی کارکردگی کچھ اچھی نہیں رہی ہے، جبکہ جون ایڈورڈ کے چانس کچھ بہتر ہو گئے ہیں۔ ایک تجزیے کے مطابق ہلری کو اس کے شوہر سابق صدر کلنٹن...