مصروفیت

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم

میں آئندہ کچھ عرصے کے لیے اپنی ملازمت کے سلسلے میں کافی مصروف ہو رہا ہوں، جس کی وجہ سے مجھے فورم پر آنے کا بہت کم وقت مل سکے گا۔ بہرحال میں فورم پر نظر ڈالتا رہوں گا۔ باقی آپ کو فورم پر کسی سلسلے میں مدد کی ضرورت ہو تو آپ ماوراء، شمشاد بھائی یا قیصرانی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ فورم پر لائبریری اور دوسرے پراجیکٹس پر کام جاری رکھیں گے۔ میں جن پراجیکٹس پر کام کر رہا تھا، ان پر پیشرفت قدرے سست ضرور ہو جائے گی لیکن میں انہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کرتا رہوں گا۔ اپنی مصروفیت کے باعث ہو سکا ہے کہ میں آپ کے ذاتی پیغامات یا آپ کی ای میلز کا بروقت جواب نہ دے پاؤں۔ اس کی پیشگی معذرت طلب کرتا ہوں۔

فی امان اللہ۔ :)
 

زینب

محفلین
یہ سب لوگ آہستہ آہستہ کہاں غائب ہونے لگے ہیں پہلے بھی کسی کا ایک ایسا ہی میسج دیکاھ تھا میں نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ظفری

لائبریرین
اللہ آپ کو ہمت اور حوصلہ دے اور آپ کے تمام مطلوبہ کام کامیابی سے ہمکنار ہوں ۔ ہم سب کی نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں نبیل بھائی۔

آپ کی محفل پر کمی کَھلے گی تو ضرور لیکن اب کیا کیا جا سکتا ہے سوائے آپ کی جلد از جلد دوبارہ بھر پور واپسی کی تمنا کے۔
 
نبیل کسی خاص پراجیکٹ‌ پر مصروف ہونے لگے ہو تو کچھ اس پر روشنی ڈال دو تاکہ تمہاری تکنیکی مصروفیات کا بھی ہمیں علم رہے ۔

غیر نصابی سرگرمیوں کا تو تم بتاتے ہی نہیں ان کا بندہ کیا پوچھے ;)

اللہ تمہیں تمہاری مصروفیت میں کامیاب کرے اور امید ہے کہ یہ مصروفیت بہت دیر تک نہیں رہے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ محمد وارث۔
میں یہ دیکھنے کے لیے آتا ہوں کہ فورم میرے بغیر ٹھیک چل رہی ہے کہ نہیں۔ :)
آ کر معلوم ہوتا کہ میرے بغیر زیادہ بہتر چل رہی ہے۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ محمد وارث۔
میں یہ دیکھنے کے لیے آتا ہوں کہ فورم میرے بغیر ٹھیک چل رہی ہے کہ نہیں۔ :)
آ کر معلوم ہوتا کہ میرے بغیر زیادہ بہتر چل رہی ہے۔ :)

نبیل بھائی فورم ٹیک چل ری اے اور محفل ٹیک چل را اے۔ خو جرمنی میں آپ کدھر مصروف ای یارا :)
 

پپو

محفلین
میرا تو ابھی تعارف بھی نہیں ہوا آپ سے اور آپ ہیں کہ مصروف ہوئے جاتے ہیں اللہ آپکو اپنی حفظ وامان میں رکھے آمین
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ پپو اور محفل فورم میں خوش آمدید۔
آپ بوریوالہ میں کہاں رہتے ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی فورم ٹیک چل ری اے اور محفل ٹیک چل را اے۔ خو جرمنی میں آپ کدھر مصروف ای یارا :)



برادرم محمد وارث، میں الحمداللہ خیریت سے ہوں۔ بس جاب کی مصروفیت بہت بڑھ گئی ہے۔ آپ کو فورم پر دیکھ کر اطمینان ہوتا ہے کہ فورم ٹھیک چل رہی ہے۔ :)
 

چاند بابو

محفلین
شکریہ پپو اور محفل فورم میں خوش آمدید۔
آپ بوریوالہ میں کہاں رہتے ہیں؟

اجی ہم بتاتے ہیں آپ کو کہ پپو کہاں رہتے ہیں۔ ویسے تو یہ ہمارے دل میں رہتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ یہ موصوف "پی بلاک" میں بھی رہتے ہیں۔ ویسے نبیل لگتا ہے کہ آپ کا بھی کوئی تعلق ہے بوریوالا سے۔ تو کیا ہمیں نہیں بتائیں گے؟
 

ہمسفر

محفلین
اوہ نبیل بھائی مصروف ہیں
میں تو ایسے کہہ رہا جیسے وہ میرے لنگوٹیا دوست ہوں

ہا ہا
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ گئے بھی اور واپس بھی اگئے۔ welcome back


شکریہ تعبیر۔ میں نے کہیں جانے کی بات نہیں کی تھی۔ میں نے محض اپنے مصروف ہونے کے بارے میں اطلاع دی تھی۔ اب میں جاب میں ایک پراجیکٹ کی وجہ سے بہت مصروف ہو چکا ہوں اور اسی وجہ سے صرف ویک اینڈ پر ہی فورم پر کچھ وقت صرف کر سکتا ہوں۔
 

تعبیر

محفلین
شکریہ تعبیر۔ میں نے کہیں جانے کی بات نہیں کی تھی۔ میں نے محض اپنے مصروف ہونے کے بارے میں اطلاع دی تھی۔ اب میں جاب میں ایک پراجیکٹ کی وجہ سے بہت مصروف ہو چکا ہوں اور اسی وجہ سے صرف ویک اینڈ پر ہی فورم پر کچھ وقت صرف کر سکتا ہوں۔

اوہ اچھا۔میں بھی نا بس عقلبند ہوں۔شروع کا نہیں پڑھا تھا نا۔ بس سب کی دیکھا دیکھی۔ :)
 
Top