مصروفیت

محمد وارث

لائبریرین
امید ہے مزاج بخیر ہونگے نبیل صاحب، آپ کی کم کم آمد سے محفل سونی سونی سی ہے (کم از کم میرے لیے) اور 'سیاست' کے زمرے میں گو گرمی تو ہے لیکن وہ آتش فشانی نہیں جو آپکے مراسلات کے بعد پیدا ہوتی تھی :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
برادرم محمد وارث، یہ آپ کی محبت ہے کہ آپ مجھے یاد رکھتے ہیں۔ اب مجھے جو تھوڑا بہت وقت ملتا ہے اس میں میری کوشش ہوتی ہے کہ کسی پراجیکٹ پر کام آگے بڑھاؤں۔ سیاست کا زمرہ مجھے اپنی طرف بہت کھینچتا ہے (کئی مرتبہ تو میں نے اپنے پیغامات لکھ کر ڈیلیٹ‌ کر دیے ہیں :) )۔ آپ جیسے دوستوں کو فورم پر دیکھ کر اطمینان رہتا ہے کہ فورم ٹھیک چل رہی ہے۔ اب تو فاتح بھی آنے لگ گئے ہیں۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
امید ہے مزاج بخیر ہونگے نبیل صاحب، آپ کی کم کم آمد سے محفل سونی سونی سی ہے (کم از کم میرے لیے) اور 'سیاست' کے زمرے میں گو گرمی تو ہے لیکن وہ آتش فشانی نہیں جو آپکے مراسلات کے بعد پیدا ہوتی تھی :)

یعنی کہ نبیل بھائی کا کام جلتی پر تیل چھڑکنا ہوتا تھا؟ :rolleyes:
 
محمد وارث

لائبریرین
یعنی کہ نبیل بھائی کا کام جلتی پر تیل چھڑکنا ہوتا تھا؟ :rolleyes:

میں معذرت خواہ ہوں کہ میرے جملے سے یہ مطلب بھی نکل آیا حالانکہ میرے پیشِ نظر بُلھے شاہ کی وہ بات تھی کہ سچ آکھاں تے بھانبھڑ بل دے نیں (سچ کہوں تو شعلے بھڑکتے ہیں)۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میں معذرت خواہ ہوں کہ میرے جملے سے یہ مطلب بھی نکل آیا حالانکہ میرے پیشِ نظر بُلھے شاہ کی وہ بات تھی کہ سچ آکھاں تے بھانبھڑ بل دے نیں (سچ کہوں تو شعلے بھڑکتے ہیں)۔

ذرا شغل کے موڈ میں تھا تو اس لئے یہ مطلب نکل آیا۔ معذرت
 
عزیزامین

محفلین
الجھن

سلام کیا شمشاد اور شمشاد احمد ایک ھی یوزر ھیں؟ دوسرا یہ کہ بعض دفعہ میں اپنے پیغامت پڑھ نھیں سکتا مجھے لگتا ھے یہاں میل کا نظام بہت مشکل ھیں رہنمائی کا شکریہ خدا حافظ
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد اور شمشاد احمد دو الگ الگ رکن ہیں۔

اور آپ کہاں پر اپنے پیغام نہیں پڑھ سکتے؟
 
Top