جملہ 1.5 فائنل ریلیز

نبیل

تکنیکی معاون
بالآخر ایک طویل انتظار کے بعد جملہ 1.5 کا سٹیبل ورژن ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس کی تفصیل ذیل کے ربط پر پڑھی جا سکتی ہے۔

Joomla 1.5 Final Released

میرا ارادہ تھا کہ جملہ 1.5 کا سٹیبل ورژن منظر عام پر آنے کے بعد اس کا اردو پیکج تیار کرنے پر کام کروں لیکن آج کل مصروفیت کے باعث اس پر کام نہیں کر سکتا۔ جب بھی کبھی فرصت ملی تو اس جانب بھی توجہ دوں گا۔
 

باسم

محفلین
میں بھی ترجمہ جلد مکمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں اونٹ تو نکل گیا ہے دم باقی ہے تصاویر بھی اردو میں کرلی ہیں
 

zerocool

محفلین
السلام علیکم
اگر ترجمہ کرنا ھے تو سیکشنز بانٹھ لیتے ھیں۔ اس طرح کام بھی تیز ھو گا۔ اتنے یوزرز ھیں محفل کے سب اگر مل کر کام کریں تو جلد ختم ھو گی ساری مشکل۔ اس مسئلہ کا حل میں پہلے بتا چکا ھوں۔ یہاں دیکھیں۔

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=5160&page=3

دعاؤں میں یاد رکھیں۔
فاروق
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ باسم۔

میرے خیال میں ہمیں پہلے ایک ورژن یعنی 1.5 پر کام مکمل کر لینا چاہیے۔ ہر بگ فکس ریلیز کے ساتھ اردو جملہ کو اپڈیٹ کرتے رہنا مشکل ہوگا۔ آپ ذرا چیک کرکے بتا دیں کہ کیا لینگویج فائلوں میں کوئی تبدیلی واقع ہوئی ہے یا نہیں۔
 
Top