نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    معنیِ بی‌لفظ را ادراک کردن مشکل است چهرهٔ نازک همان بهتر که باشد با نقاب (صائب تبریزی) معنیِ بے لفظ کو اِدراک کرنا مشکل ہے؛ [لہٰذا] یہی بہتر ہے کہ نازک چہرہ بانقاب رہے۔
  2. حسان خان

    عربی شاعری مع اردو ترجمہ

    أبَداً تَسْتَرِدُّ مَ‍ا تَهَبُ الدُّن‍ ‍یَا فَيَا لَيْتَ جُودَها کانَ بُخْلا (المُتَنَبّی) دنیا، جو چیز بھی عطا کرتی ہے، ہمیشہ اُسے واپس لے لیتی ہے۔ پس اے کاش وہ اپنی عطا میں بخیل ہوتی!
  3. حسان خان

    صائب تبریزی کی چند تُرکی ابیات

    جی جناب، آپ کر سکتے ہیں۔ :) میں نے اپنے شخصی تمایلات اور اپنے ادبی و لسانی ذوق کی بِنا پر گذشتہ چند سالوں سے اِسے اپنا اصولِ مُحکم بنایا ہوا ہے اور اِس پر سختی کے ساتھ عمل پیرا ہوں کہ تحریر کی زبان و اسلوب کو حتی المقدور فارسی اور کلاسیکی تُرکی و اردو کی زبان سے نزدیک رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ یہی...
  4. حسان خان

    صائب تبریزی کی چند تُرکی ابیات

    خاک اۏلدوم اۏل کمان‌ابرو اۏخون صید ائتمڲه بیلمه‌دیم گۆن یایېدان دۆشمز یئره تیرِ شهاب (صائب تبریزی) اُس [محبوبِ] کمان ابرو کے تیر کو شکار کرنے کے لیے میں خاک ہو گیا۔۔۔ میں نہیں جانتا تھا کہ کمانِ روز سے (یعنی روز کے وقت) زمین پر تیرِ شہاب نہیں گرتا۔ Xak oldum ol kǝmanǝbru oxun seyd etmǝgǝ...
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    این چه افروختگی‌هاست که تا دیده رُخت کرده اخگر عَرَق از شرم و زُغالی شده‌است (رایج سیالکوتی) [تمہارے چہرے میں] یہ کیسی افروختگیاں ہیں کہ جب سے انگارے نے تمہارے چہرے کو دیکھا ہے، وہ شرمندگی سے پسینہ پسینہ ہو کر کوئلا بن گیا ہے۔
  6. حسان خان

    ایران میں صائب تبریزی کی دوبارہ مقبولیت کا ایک سبب شبلی نعمانی تھے

    ایران کے مجلُۂ وحید میں ۱۹۶۷-۸ء میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں تاجکستانی ادبیات شناس عبدالغنی میرزایف لکھتے ہیں: "آثار شاعر بزرگ سدهٔ یازدهم ایران میرزا محمد علی بن میرزا عبدالرحیم متخلص به صائب، اگر خطا نکنم، از اوایل سدهٔ بیستم میلادی و اگر روشن‌تر به مسئله نزدیک شویم، از تاریخ نشر...
  7. حسان خان

    دیارِ آلِ عثمان پر صائب تبریزی کے ادبی اثر کا اِس چیز سے اندازہ لگائیے کہ دیوانِ صائب کے سب سے...

    دیارِ آلِ عثمان پر صائب تبریزی کے ادبی اثر کا اِس چیز سے اندازہ لگائیے کہ دیوانِ صائب کے سب سے زیادہ قلمی نسخے تُرکیہ میں موجود ہیں۔
  8. حسان خان

    فخرِ آذربائجان صائب تبریزی کا دیوان سب سے قبل ۱۸۷۱ء میں ہند میں شائع ہوا تھا۔

    فخرِ آذربائجان صائب تبریزی کا دیوان سب سے قبل ۱۸۷۱ء میں ہند میں شائع ہوا تھا۔
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کیست گردون نزد از رفعتِ جاهش به زمین بالِ پرواز به هر جاست وبالی شده‌است (رایج سیالکوتی) [ایسا] کون ہے جسے فلک نے اُس کی بلندیِ منزلت سے زمین پر نہ دے مارا ہو؟۔۔۔ بالِ پرواز جہاں کہیں بھی ہے، وبال ہو گیا ہے۔
  10. حسان خان

    صائب تبریزی کی چند تُرکی ابیات

    اِسی زمین میں تُرکوں کے معروف ترین شاعر محمد فُضولی بغدادی کی بھی ایک تُرکی غزل ہے، جس کا مطلع یہ ہے: کؤنۆل‌ده مین غمیم واردېر که پنهان ائیله‌مک اۏلماز بو هم بیر غم که ائل طعنیندن افغان ائیله‌مک اۏلماز (محمد فضولی بغدادی) میرے دل میں ہزاروں غم ہیں، جنہیں پنہاں کرنا ممکن نہیں ہے۔۔۔ [پھر] ایک غم...
  11. حسان خان

    صائب تبریزی کی چند تُرکی ابیات

    بولوت قېنېن کسر جولان ائدنده ایلدېرېم تیغی کؤنۆل پرده‌لرینده عشقی پنهان ائیله‌مک اۏلماز (صائب تبریزی) برق کی تیغ، جولاں کرنے کے دوران ابر کے غلاف کو کاٹ دیتی ہے۔۔۔۔ دل کے پردوں میں عشق کو پنہاں کرنا ممکن نہیں ہے۔ Bulut qının kəsər cövlan edəndə ildırım tiği Könül pərdələrində eşqi pünhan...
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شہرِ کابُل کے وصف میں کہے گئے قصیدے میں صائب تبریزی کہتے ہیں: به صبحِ عید می‌خندد گلِ رخسارهٔ صبحش به شامِ قدر پهلو می‌زند زلفِ شبِ تارش (صائب تبریزی) [کابُل] کی صبح کا گُلِ رُخسار صبحِ عید پر ہنستا ہے۔۔۔ [اور] اُس کی شبِ تاریک کی زُلف شبِ قدر کے ساتھ برابری کرتی ہے۔
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    پاک کن از غیبتِ مردُم دهانِ خویش را ای که از مِسواک هر دم می‌کنی دندان سفید (صائب تبریزی) اے ہر دم مِسواک سے دانتوں کو سفید کرنے والے!۔۔۔ اپنے دہن کو غیبتِ خلق سے پاک کرو۔
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (مصرع) "کِرا آرزو بیش، تیمار بیش" (فردوسی طوسی) جس شخص کی آرزو زیادہ ہو، اُس کو غم بھی زیادہ ہوتا ہے۔
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    "خارِجی چند از اربابِ ستم می‌کنند اینجا به رَفضم مُتّهم سُنّی‌ام یعنی غلامِ چار یار مدح‌خوانِ جُمله اصحابِ کِبار لیکن اِخلاصم بُوَد با آن جناب رَفض نتْوان گفت حُبِّ بوتُراب" (رایج سیالکوتی) اربابِ ستم میں سے چند خارجی یہاں مجھ پر رافضی ہونے کی تہمت لگاتے ہیں۔ میں سُنّی ہوں، یعنی غلامِ چار یار...
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    'سوختن' لازم اور متعدّی ہر دو طرح استعمال ہوتا ہے، لہٰذا مصرعِ ثانی کا ترجمہ یہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ 'جب شعلے نے خس و خاشاک کو جلا دیا الخ'۔ میں نے جب اِس بیت کا ترجمہ کیا تھا تو میں بہت دیر تک یہ سوچتا رہا تھا کہ دونوں میں سے کون سے ترجمے کو ترجیح دوں۔ :) اگرچہ دونوں صورتوں میں شعر کے مفہوم...
  17. حسان خان

    فارسی اور پشتو کے ہر محب پر واجب ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ ہمہ جانبہ تعلقات کی استواری کے لیے...

    فارسی اور پشتو کے ہر محب پر واجب ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ ہمہ جانبہ تعلقات کی استواری کے لیے کوشش کرے۔ زندہ باد افغانستان!
  18. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ز خاکِ پاکِ تبریز است صائب مولدِ پاکم از آن با عشق‌بازِ شمسِ تبریزی سخن دارم (صائب تبریزی) اے صائب! میرا مولدِ پاک تبریز کی خاکِ پاک سے ہے؛ اِسی لیے میری شمسِ تبریزی کے عاشق (مولانا رومی) کے ساتھ گفتگو رہتی ہے۔ × مَولِد = جائے ولادت مصرعِ ثانی کا جو مفہوم میرے ذہن میں متبادر ہو رہا تھا، وہ میں...
  19. حسان خان

    صائب تبریزی کی چند تُرکی ابیات

    چون کؤنۆل بی‌نور اۏلوب مطلق‌عنان اۏلور هوس قاش قارالاندا چېخارلار یووادان خُفّاشلار (صائب تبریزی) جب دل بے نور ہو جائے تو خواہشِ نفسانی مُطلَق العِنان ہو جاتی ہے۔۔۔ اُفُق کے تاریک و سیاہ ہو جانے پر آشیانے سے خُفّاشیں (چمگادڑیں) نکل آتی ہے۔ Çün könül binur olub mütləqinan olur həvəs Qaş...
  20. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    لذتِ دردِ طلب کم‌تر ز وصلِ یار نیست حسرتِ دیدار اگر داری مگو دیدار نیست (رایج سیالکوتی) دردِ طلب کی لذت وصلِ یار سے کم نہیں ہے؛ اگر تم حسرتِ دیدار رکھتے ہو تو یہ مت کہو کہ دیدار [میسّر] نہیں ہے۔
Top