نتائج تلاش

  1. حسان خان

    وہ تُرکی اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    عُرفیِ معجزه‌پردازِ زمانېم که ائدر شعریمه رشک و حسد نادره‌سنجانِ فهیم (نشاطی) میں [اِس] زمانے کا عُرفیِ معجزہ پرداز ہوں، کہ میرے شعر پر صاحبِ فہم نُکتہ سنجاں رشک و حسد کرتے ہیں۔ Urfi-i mucizeperdaz-ı zamanım ki eder Şi’rime reşk ü hased nadire-sencan-ı Fehim
  2. حسان خان

    وہ تُرکی اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    قرنِ ہفدہمِ عیسوی کے عثمانی شاعر 'نِشاطی' اپنی ایک بیت میں اِدّعا کرتے ہیں کہ عُرفی اُن کے ظہور کے خوف کے باعث ہند جا کر راہیِ عدم ہو گئے تھے: بنم که بیمِ ظهورومله عُرفیِ شیراز دیارِ هنده گیدیپ اۏلدو رو به راهِ عدم (نشاطی) میں وہ ہوں کہ میرے ظہور کے خوف سے عُرفی شیرازی نے دیارِ ہند جا کر راہِ...
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شعلهٔ تقریرِ ما چون بی‌صدا شد صاف شد خامشی آوازِ ما را آتشِ بی‌دود کرد (شوکت بخاری) ہماری تقریر کا شعلہ جب بے صدا ہوا، صاف ہو گیا۔۔۔ خاموشی نے ہماری آواز کو آتشِ بے دُود کر دیا۔ دُود = دھواں
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تا به کَی تاراجِ غم در مُلکِ جانِ بی‌دلان رحم کن بر جانِ ما و کم کن این آشوب را (سلطان بایزیدِ ثانی 'عدلی') [اے یار!] بے دلوں کے مُلکِ جاں میں غم کی غارت و تاراج کب تک [رہے گی]؟۔۔۔ ہماری جان پر رحم کرو اور اِس فتنہ و آشوب کو کم کر دو۔
  5. حسان خان

    غزلِ مزیّن بہ تاریخِ ورودِ شاہزادہ سلطان اکبر بن اورنگزیب - میرزا محسن تأثیر تبریزی

    شاہجہاں اور اورنگزیب کے زمانے میں مغل دیار میں زندگی بسر کرنے والے اطالوی سیّاح نیکولاؤ منوچی نے اپنی کتاب 'تاریخِ مغلیہ: جلدِ دوم' میں لکھا ہے کہ مغل شاہزادے جب پانچ سال کے ہو جاتے تھے تو اُنہیں اُن کی آبائی زبان تُرکی سکھائی جاتی تھی: "جب یہ خُرد سال شاہزادے، جن کے بارے میں مَیں نے اوپر لکھا...
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دیری‌است دور از دامنِ مِهرش مرا افسرده دل باز ای عزیزان زنده‌ام با یادِ آذربایجان (شهریار تبریزی) ایک زمانے سے میرا دل [آذربائجان] کے دامنِ محبت سے دور [ہونے کے باعث] افسردہ ہے۔۔۔ لیکن اے عزیزو! پھر بھی میں آذربائجان کی یاد کے ساتھ زندہ ہوں۔
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    پر می‌زند مرغِ دلم با یادِ آذربایجان خوش باد وقتِ مردمِ آزادِ آذربایجان (شهریار تبریزی) میرا پرندۂ دل آذربائجان کی یاد میں پر مارتا ہے؛ آذربائجان کے مردُمِ آزاد کا وقت [ہمیشہ] خوش گذرے!
  8. حسان خان

    غزلِ مزیّن بہ تاریخِ ورودِ شاہزادہ سلطان اکبر بن اورنگزیب - میرزا محسن تأثیر تبریزی

    مغل پادشاہ اورنگزیبِ عالمگیر کے پسر شاہزادہ سلطان محمد اکبر نے پدر کے خلاف بغاوت کر دی تھی، جس میں ناکام ہو جانے کے بعد وہ ایران چلا گیا تھا اور وہیں اُس کا انتقال ہوا تھا۔ مندرجۂ بالا تُرکی غزل اکبر بن اورنگزیب کے سلطان سلیمان صفوی کے دربار میں ورود کے موقع پر کہی گئی تھی۔ میرزا محسن تأثیر...
  9. حسان خان

    غزلِ مزیّن بہ تاریخِ ورودِ شاہزادہ سلطان اکبر بن اورنگزیب - میرزا محسن تأثیر تبریزی

    غزل کا متن باکو، جمہوریۂ آذربائجان سے ۲۰۱۱ء میں شائع ہونے والے کتاب 'تأثیر تبریزی: تۆرکجه شعرلری' سے اخذ کیا گیا ہے، لیکن متن میں چند اغلاط موجود ہیں۔ اگر کسی کتاب میں درست متن نظر آ گیا تو تصحیح کر دوں گا۔ یہ مصرع وزن میں نہیں ہے۔ یہ مصرع بھی وزن میں نہیں ہے۔ 'مِصر' کا ایک معنی 'شہر' یا...
  10. حسان خان

    غزلِ مزیّن بہ تاریخِ ورودِ شاہزادہ سلطان اکبر بن اورنگزیب - میرزا محسن تأثیر تبریزی

    غزلِ مُزیّن به تاریخِ ورودِ شاه‌زاده سلطان اکبر بن اورنگ‌زیب که [به] منظرِ مبارکِ اشرف رسید [و] شرفِ استحسان پذیرفت کؤنۆل‌لر مژده کیم عشرت نسیمی هنددن گلدی معطّر اۏلدو ایران، نکهتِ مشکِ خُتن گلدی گل و گل‌زار سؤیلر خیرِ مقدم، می گتۆر، ساقی که هنگامِ نشاطِ بزم و عیش اۆچۆن انجمن گلدی سلیمانِ زمان...
  11. حسان خان

    پشتو اشعار مع اردو ترجمہ

    یو زمان مي که دا ستا لیدل نصیب شِي نور به سترګي پورته نه کړم گلستان ته (خوشحال خان خټک) اگر ایک لمحے کے لیے [بھی] تمہاری دید مجھے نصیب ہو جائے تو میں دوبارہ کبھی گلستان کی جانب نظر نہیں اٹھاؤں گا۔
  12. حسان خان

    پشتو اشعار مع اردو ترجمہ

    بابائے پشتو خوشحال خان خٹک اپنی ایک پشتو رباعی میں کہتے ہیں: ښکلی که ډېر دی په قندهار کښې یا په کشمیر کښې، یا په فرخار کښې لکه دا ښکلې د پیښور دی هسې به نه وی په هیڅ دیار کښې ترجمہ: اگرچہ خُوب رُو قندہار میں بِسیار ہیں یا پھر کشمیر اور فرخار میں [بکثرت ہیں] [لیکن] جس طرح کے خُوب رو پیشاور کے...
  13. حسان خان

    پشتو اشعار مع اردو ترجمہ

    بِسیار خوب! :) میرے پردادا بھی پشتون تھے، لیکن مجھے پشتو زبان سے واقفیت ذرا سی بھی نہیں ہے۔ :)
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یک لحظه سایه از سرِ ما دورتر مکن دانسته‌ای که سایهٔ عنقا مبارک است (مولانا جلال‌الدین رومی) ایک لمحہ [بھی] تم [اپنے] سائے کو ہمارے سر سے دور مت کرو۔۔۔ تم جانتے ہو کہ عنقا کا سایہ مبارک ہوتا ہے۔
  15. حسان خان

    اسکین دستیاب چند کتب

    اردو قصیدۂ بانت سعاد: مع فرہنگِ الفاظ و شرحِ اردو فروق - طاہر محسن علوی کاکوروی کلیاتِ اقبال (فارسی): مع فرہنگ و ترجمہ و تشریح - حمیداللہ شاہ ہاشمی فارسی مجموعۂ خطوط - الحاج استاد محمد ابراہیم خلیل احمد الجامی مناہج الطالبین و مسالک الصادقین - نجم الدین محمود بن سعداللہ اصفہانی سفرنامۂ...
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    از برایِ خاطرِ اغیار خوارم می‌کنی من چه کردم کاینچنین بی‌اعتبارم می‌کنی (وحشی بافقی) تم اغیار کی خاطر (یا اغیار کو خوش کرنے کے لیے) مجھے ذلیل و خوار کرتے ہو؛ میں نے ایسا کیا کیا ہے کہ تم اِس طرح مجھے بے آبرو کرتے ہو؟
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گر نمی‌آیم به سویِ بزمت از شرمندگی‌ست زانکه هر دم پیشِ جمعی شرمسارم می‌کنی (وحشی بافقی) اگر میں تمہاری بزم کی جانب نہیں آتا تو یہ شرمندگی کے باعث ہے؛ کیونکہ تم ہر وقت مجھے مردُم کے سامنے شرمسار کرتے ہو۔
  18. حسان خان

    مجھے آذربائجان، اُس کے قلب تبریز، اُس کی زبانوں تُرکی و فارسی، اُس کی ادبی و ثقافتی میراث، اور...

    مجھے آذربائجان، اُس کے قلب تبریز، اُس کی زبانوں تُرکی و فارسی، اُس کی ادبی و ثقافتی میراث، اور اُس کے شاعرِ اعظم صائب تبریزی سے محبت ہے۔
  19. حسان خان

    کیا آپ جانتے ہیں کہ علامہ اقبال نے میٹرک کے طلبہ کے لیے 'آئینۂ عجم' سے موسوم فارسی ادب کی ایک...

    کیا آپ جانتے ہیں کہ علامہ اقبال نے میٹرک کے طلبہ کے لیے 'آئینۂ عجم' سے موسوم فارسی ادب کی ایک نصابی کتاب بھی مرتّب کی تھی؟
  20. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تُرا نادان امیدِ غم‌گساری‌ها ز افرنگ است دلِ شاهین نسوزد بهرِ آن مرغی که در چنگ است (علامه اقبال لاهوری) اے ناداں! تمہیں فرنگستان اور فرنگیوں سے غمگُساریوں کی امید ہے۔۔۔ [حالانکہ] شاہین کا دل اُس پرندے پر رحم نہیں کھاتا جو اُس کے چَنگُل میں ہوتا ہے۔
Top