نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نغمهٔ حافظ شنو ز خامهٔ صائب "چند نشینی که خواجه کَی بِدر آید" (صائب تبریزی) حافظ کا نغمہ صائب کے خامے سے سنو۔۔۔ کب تک [اِس انتظار] میں بیٹھو گے کہ خواجہ کب بیرون آئے گا؟ × مصرعِ ثانی حافظ شیرازی کا ہے۔
  2. حسان خان

    وہ تُرکی اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    فاتحِ قسطنطنیہ سلطان محمد فاتح 'عونی' اپنی ایک غزل کے مقطع میں کہتے ہیں: بو کلام ایله نظامی ایشیدۆرسه سؤزۆڭی ایلته‌لر ساڭا حسد سعدی و سلمان بو گیجه Bu kelâm ile Nizâmî işidürse sözüñi İlteler saña hased Sa'di vü Selmân bu gice [اے عونی!] اِس [طرزِ] کلام کے ساتھ اگر نظامی گنجوی تمہارے سُخن...
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    انٹرنیٹ یا فیس بُک شاعری کا قابلِ اعتماد مأخذ بالکل نہیں ہے۔ :)
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عبدالرحمٰن جامی ایک نعتیہ غزل میں کہتے ہیں: گر کاذب است دعویِ عشقِ تو بهرِ چیست فِي عَيْنِيَ البُكاءُ وَفِي جِسْمِيَ النُّحُول (عبدالرحمٰن جامی) [اے رسول!] اگر آپ کے عشق کا دعویٰ کاذب ہے تو پھر میری چشم میں گریہ اور میرے جسم میں لاغری کس لیے ہے؟
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جمہوریۂ آذربائجان سے شائع ہوئی دو کتابوں اور ایرانی آذربائجان سے شائع ہونے والے ایک ادبی مجلّے 'وارلیق' میں صائب تبریزی کی ایک فارسی و تُرکی سے مُرکّب ملمّع غزل نظر آئی ہے، جس کا مقطع یہ ہے: در دلِ صائب بسی جا کرده آن چشمانِ مست ایکی کافر بیر مسلمان اؤلدۆرۆر، بیداد هَی! (صائب تبریزی) صائب کے دل...
  6. حسان خان

    صائب تبریزی کی چند تُرکی ابیات

    جمہوریۂ آذربائجان سے شائع ہوئی دو کتابوں اور ایرانی آذربائجان سے شائع ہونے والے ایک ادبی مجلّے 'وارلیق' میں صائب تبریزی کی ایک فارسی و تُرکی سے مُرکّب ملمّع غزل نظر آئی ہے، جس کا مقطع یہ ہے: در دلِ صائب بسی جا کرده آن چشمانِ مست ایکی کافر بیر مسلمان اؤلدۆرۆر، بیداد هَی! (صائب تبریزی) صائب کے دل...
  7. حسان خان

    صائب تبریزی کی چند تُرکی ابیات

    جمہوریۂ آذربائجان سے ۲۰۰۸ء میں شائع ہونے والی ایک کتاب 'قرنِ ہفدہم کی آذربائجانی غِنائی شاعری کا انتخاب' میں صائب تبریزی کے ذیل میں مجھے مذکورہ بیت نظر آ گئی ہے۔ یعنی ظاہراً میرا گمان نادرست تھا اور اِس بیت کو صائب تبریزی ہی کی سمجھنا چاہیے۔
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عبدالرحمٰن جامی ایک نعتیہ قصیدے میں کہتے ہیں: سودایِ بهشت از سرِ دانا بِرود لیک ممکن نبُوَد رفتنِ سودایِ مدینه (عبدالرحمٰن جامی) دانا کے سر سے بہشت کا اشتیاق تو چلا جائے گا، لیکن شہرِ مدینہ کا عشق جانا ممکن نہیں ہے۔
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نمی‌خواهم که با من هیچ یاری هم‌نشین گردد که می‌ترسم دلش ز اندوه من اندوه‌گین گردد (عبدالرحمٰن جامی) میں نہیں چاہتا کہ کوئی بھی یار میرا ہم نشین بنے، کہ میں ڈرتا ہوں کہ اُس کا دل میرے غم سے غمگین ہو جائے گا۔
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بی روشنیِ فُروغِ رُویت اَضْحَتْ غَدَواتُنا عَشایا (عبدالرحمٰن جامی) تمہارے چہرے کے پرتَو کی روشنی کے بغیر ہماری صُبحیں شاموں میں تبدیل ہو گئیں۔
  11. حسان خان

    صائب تبریزی کی چند تُرکی ابیات

    لب‌لرین شهدی دیلین آجېلېغېن آز ائتمه‌دی نئجه شیرین ائیله‌سین آجې اۏلان بادامې قند (صائب تبریزی) تمہارے لبوں کے شہد نے تمہاری زبان کی تلخی کو کم نہ کیا؛ جو بادام تلخ ہو، اُسے قند کیسے شیریں کرے؟ Ləblərin şəhdi dilin acılığın az etmədi Necə şirin eyləsin acı olan badamı qənd صائب تبریزی کی...
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    صحبتِ نیکان، بدان را چون تواند کرد نيک؟ تلخی از بادام نتوانست بيرون بُرد قند (صائب تبریزی) نیکوں کی صحبت بدوں کو کیسے نیک کر سکتی ہے؟ قند بادام سے تلخی کو بیرون نہ کر سکا۔
  13. حسان خان

    صائب تبریزی کی چند تُرکی ابیات

    منِ خاکی نه تنها اۏلموشام مجنون کیمی رسوا که اولدوزدان فلک سنگِ ملامت ایچره پنهان‌دېر (صائب تبریزی) فقط میں خاکی ہی مجنون کی طرح رسوا نہیں ہوا ہوں، بلکہ ستاروں سے فلک [بھی] سنگِ ملامت کے اندر پنہاں ہے۔ Məni-xaki nə tənha olmuşam Məcnun kimi rüsva Ki, ulduzdan fələk səngi-məlamət içrə pünhandır...
  14. حسان خان

    صائب تبریزی کی چند تُرکی ابیات

    مهِ شب‌گرد اگر گؤرسۆن اۏنون خورشید رخسارېن کمند ائیلر اۏنو صید ائتمک اۆچۆن، هاله زُنّارېن (صائب تبریزی) اگر شب میں گردش کرنے والا ماہ اُس کے خورشیدِ رُخسار کو دیکھ لے تو اُس کو شکار کرنے کے لیے اپنے مثلِ زُنّار ہالے کو کمند بنا لے۔ Məhi-şəbgərd əgər görsün onun xürşid rüxsarın Kəmənd eylər onu...
  15. حسان خان

    صائب تبریزی کی چند تُرکی ابیات

    منی مکرِ رقیب آواره قېلدې یار کویوندان چېخاران آدمی فردوس‌دن، تزویرِ شیطان‌دېر (صائب تبریزی) مجھے مکرِ رقیب نے کوچۂ یار سے آوارہ کر دیا؛ آدم کو فردوس سے بیرون نکالنے والی چیز فریبِ شیطان ہے۔ Məni məkri-rəqib avarə qıldı yar kuyundan Çıxaran Adəmi firdövsdən təzviri-şeytandır حُسین محمدزادہ...
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مرا از اصفهان خوش‌تر نماید کشورِ شیراز که دیدم ناز و خوبی را فزون در دل‌برِ شیراز (سُنبُل‌زاده وهبی) مجھے مُلکِ شیراز اصفہان سے خوب تر معلوم ہوتا ہے، کیونکہ میں نے شیراز کے دلبر میں زیادہ ناز و خوبی دیکھی ہے۔ × شاعر کا تعلق دیارِ آلِ عثمان سے تھا۔
  17. حسان خان

    "اے صائب! تمہارے حُسنِ طبع کی بدولت، (کہ ترقی کرتا رہے!)، تبریز دیگر تمام شہروں سے زیادہ بلند...

    "اے صائب! تمہارے حُسنِ طبع کی بدولت، (کہ ترقی کرتا رہے!)، تبریز دیگر تمام شہروں سے زیادہ بلند نام ہو گیا ہے۔" (صائب تبریزی)
  18. حسان خان

    "میں فارسی گو تُرکوں کے نغمے کا مشتاق و شیفتہ ہوں کیونکہ پادشاہِ غزل صائب ہے اور [وہ] تبریزی...

    "میں فارسی گو تُرکوں کے نغمے کا مشتاق و شیفتہ ہوں کیونکہ پادشاہِ غزل صائب ہے اور [وہ] تبریزی ہے۔" (محمد قَہرمان کی ایک بیت کا ترجمہ)
  19. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    حُسین محمدزادہ صدیق نے صائب تبریزی کی مندرجۂ بالا تُرکی بیت کا منظوم فارسی ترجمہ یوں کیا ہے: مرا مکرِ رقیب آواره کرد از کویِ یارِ خود ز باغ اخراجِ آدم را سبب، تزویرِ شیطان است مجھے مکرِ رقیب نے اپنے یار کے کوچے سے آوارہ کر دیا؛ باغِ [جنّت] سے آدم کے اخراج کا سبب فریبِ شیطان ہے۔
  20. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    ناسخ! یہ فصاحت و بلاغت گویا سلمانِ ساوجی ہے (امام بخش ناسخ)
Top