نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    برائے تنقید: رہبرِ نے سوز پیچھے جو گیا

    بعض شاعروں کے تو بیوی کے ڈر سے چادر کے نیچے چھپے چھپے بھی مطلعے ہو جاتے ہیں :)
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رُباعی از میرزا محمد افضل سرخوش واعظ گفتا کہ نیست مقبول دُعا زاں دست کہ آلود بہ جامِ صہبا رندے گفتا کہ تا بوَد جام بہ دست دیگر بہ دعا کسے چہ خواہد ز خدا؟ واعظ نے کہا کہ دعا قبول نہیں ہوتی، اُن (اُٹھے ہوئے) ہاتھوں کی کہ جو شراب کے جام سے آلود ہوں (شرابی کی)۔ ایک رند بولا کہ جب تک ہاتھوں میں جام...
  3. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    اتنا بدقسمت بھی تو نہیں تھا، ساس اور سالے بھی تو جہاز پر تھے لیکن جزیرے پر نہ تھے :sneaky:
  4. محمد وارث

    برائے تنقید: رہبرِ نے سوز پیچھے جو گیا

    عقل سے پوچھا دلِ نادان نے تُو تو عاقل تھی، تجھے کیا ہو گیا گو فارسی میں تو نون غنہ ہے ہی نہیں، لیکن اردو والے جب کسی نون غنہ اور معلنہ والے لفظ جیسے "نادان" کو ترکیب میں استعمال کرتے ہیں تو بہتر یہی سمجھتے ہیں کہ اس کو غنے کے ساتھ ادا کیا جائے جیسے "دلِ نادان" کی بجائے "دلِ ناداں" اور اسی طرح...
  5. محمد وارث

    برائے تنقید: رہبرِ نے سوز پیچھے جو گیا

    عمدہ اشعار ہیں قبلہ لیکن مطلع اس پائے کا نہیں ہے، کافی سوچ بچار کے بعد علم ہوا کے "سوز پیچھے" سے مراد سوز کے پیچھے ہے۔ اور 'رہبرِ نے' کی ترکیب سے میرے ذہن میں تو کچھ نہیں آیا، میری ہی کم علمی ہوگی یقینی طور پر :)
  6. محمد وارث

    دنیا میں سب سے صحت مند دل

    مجھے تو کچھ ہی عرصہ ہوا ہے زیک، اور میں پندرہ بیس منٹ سے زیادہ ایک سیشن میں چلاتا بھی نہیں لیکن ہوتی بہرحال تیز ہے، لیکن اگر آپ ماسٹر ایکسپرٹ ایسا کہہ رہے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ سائیکل کے میٹر ہی میں کوئی مسئلہ ہو :)
  7. محمد وارث

    انڈین انتخابات

    شکریہ محترم۔ جی انڈیا میں آج تک اس بات پر بہت بحث ہوتی ہے کہ گولڈن ٹمپل پر حملے سے بچا جا سکتا تھا اور اس کے اور حل بھی نکل سکتے تھے، یہ بھی کہ بھنڈرنوالہ کو گولڈن ٹیمپل کے اکال تخت میں منتقل ہونے اور اس پر قبضہ جمانے سے بھی روکا جا سکتا تھا وغیرہ۔ مزید یہ بھی کہ حملے کی ٹائمنگ بھی بہت خراب...
  8. محمد وارث

    ایف پی ایس سی کا حالیہ لیکچرار امتحان

    یہ بھی خوب کہی صدیقی صاحب اور شاید بیس پچیس فیصد والے کہیں بھی 'کامیاب' نہیں ہوتے۔ ویسے مجھے اس امتحان میں کامیاب ہو کر اور لیکچرار بن کر اپنی تنزلی بھی نہیں کروانی، اپنی زوجہ کے لیے میں پہلے ہی سے "پروفیسر" ہوں، ہم خوش، ہمارے شاگرد خوش، ہمارا خدا خوش :)
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جوابِ نامہ ہمیں پارہ کردن است کلیم مگو کہ قاصدِ من بے جواب می آید کلیم کاشانی اے کلیم، (میرے) خط کا جواب، یہیں خط کو پھاڑ دینا ہے، لہذا یہ مت کہہ کہ میرا قاصد جواب کے بغیرواپس آیا ہے۔
  10. محمد وارث

    ایف پی ایس سی کا حالیہ لیکچرار امتحان

    "آنٹی ڈورس" ان خاتون کا ذکر علامہ اقبال کے فرزند ڈاکٹر جاوید اقبال مرحوم نے اپنی خود نوشت، "اپنا گریباں چاک" میں کافی کیا ہے، لیکن مکمل نام نہیں لکھا بلکہ ہر جگہ "آنٹی ڈورس" کہہ کر ذکر کیا ہے۔ محترمہ ڈورس علی گڑھ میں اپنی بہن اور بہنوئی کے پاس مقیم تھیں جہاں ان کے بہنوئی بیالوجی کے پروفیسر تھے...
  11. محمد وارث

    تاسف مختار مسعود انتقال فرما گئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ ان کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں، آمین۔
  12. محمد وارث

    دنیا میں سب سے صحت مند دل

    بیس سے پچیس کلومیٹر کل یعنی تیس منٹ میں۔ پندرہ پندرہ منٹ کے دو سیشن دس بارہ کلومیٹر کا ہر ایک،چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کے ارد گرد بنتی ہے :)
  13. محمد وارث

    عشق فرمائیں، جوئے شیر کہاں سے لائیں؟

    اقبال فرصتِ کشمکش مده، ایں دلِ بے قرار را یک دو شکن زیاده کن، گیسوئے تابدار را مُفتَعِلُن مفاعلن مُفتَعِلُن مفاعلن :)
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اینجا غمِ محبت، آنجا سزائے عصیاں آسائشِ دو گیتی، بر ما حرام کردند قدسی مشہدی اِس جہاں میں محبت کا غم اور اُس جہاں میں گناہوں کی سزا، یعنی دونوں جہانوں کی آسائش انہوں (کارکنانِ قضا و قدر) نے ہم پر حرام کر دی۔
  15. محمد وارث

    دنیا میں سب سے صحت مند دل

    میں روزانہ (ہفتے میں چھ دن) صرف ایک کلومیٹر کے قریب چلتا ہوں وہ بھی مجبوراً کہ میری پارکنگ گھر سے لگ بھگ 400 میٹر کے فاصلے پر ہے، اور اس کے علاوہ فیکٹری میں پارکنگ سے اپنے دفتر تک یا پھر باس کے آفس میں حاضری دن میں ایک دو بار، ایک منزل کی سیڑھیاں چڑھ کر اور بس۔ لیکن میں روزانہ (ہفتے میں چھ دن...
  16. محمد وارث

    Hacking کیسے کی جاتی ہے ؟

    میرے خیال میں جیسے کسی بھی قانون پر عمل درآمد کروانا ریاست اور اس کے اداروں کی ذمہ داری ہوتی ہے نہ کہ ہر کوئی قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتا پھرے اسی طرح "جائز" ہیکنگ کی اجازت بھی صرف اور صرف ریاست اور اس کے اداروں کو ہونی چاہیے اور یہ بہت سے پہلوؤں سے انتہائی ضروری بھی ہے۔ فرد کی ہیکنگ چاہے وہ اسے...
  17. محمد وارث

    تعارف میرا تعارف

    خوش آمدید شاہ زیب صاحب!
  18. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بہ تسبیحِ کواکب کاش دستِ من رسد واقف جفا ہائے فلک را دل شمردن آرزو دارد واقف لاہوری (بٹالوی) اے واقف، کاش میرا ہاتھ ستاروں کی تسبیح تک پہنچ سکتا کہ میرا دل آسمان کی جفاؤں کو گننے کی آرزو رکھتا ہے۔
  19. محمد وارث

    ناز خیالوی ناز خیالوی کی خوبصورت غزل

    دین نے دنیا بنا دی شیخ صاحب آپ کی راس آیا آپ کو محراب و منبر بیچنا لاجواب
  20. محمد وارث

    تازہ غزل برائے اصلاح و تنقید

    مطلب یہ کہ اصطلاحیں چاہے کسی بھی مضمون کی ہوں ہوتی بلائیں ہی ہیں، بات صرف "اندر" کی بات سمجھنے کی ہے :)
Top