نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز؛ دوسرا ٹیسٹ

    ورنہ کیا؟ کیا کپتان کو انفیکشن ہو جاتی؟ میچ ہروا تو دیا ظالمو اب اس کی جان بھی لے لو :)
  2. محمد وارث

    پریشان رہنا صحت کے لیے فائدہ مند؟

    ایسی حسین پریشانیاں تو صاحبان جتنی زیادہ ہوں اتنی ہی کم ہیں، بقول مرشدی ع - مرتے ہیں آرزو میں مرنے کی :)
  3. محمد وارث

    یہاں سب کچھ منع ہے

    ہمارا ایک مسئلہ تو آپ نے تحریر فرما دیا، یعنی سگریٹ پینا منع ہے لیکن اصل مسئلے کی ہوا تک نہ لگنی دی، عورت جو ٹھہریں اپنی صنف ہی کی حمایت کریں گی آخر کو :)
  4. محمد وارث

    پریشان رہنا صحت کے لیے فائدہ مند؟

    ہماری بیوی نے پہلے ہی پریشان رہ رہ کر ہمیں پریشان کر رکھا ہے، اب اگر اُسے علم ہو گیا کہ پریشان رہنا صحت کے لیے فائدہ مند ہے تو وہ مزید صحت مند ہو جائے گی اور میری زندگی آخری دو لائنوں والی، اللہ اکبر، کوئی روکو اس خبر کو یارو :)
  5. محمد وارث

    روزانہ قدم

    رک کیوں گئے صاحب، آگے لکھتے ناں، ۔۔۔۔۔۔۔۔اور پھر اپنی بات منوا لیں :) ع۔ اے بسا آرزو کہ خاک شدہ :)
  6. محمد وارث

    مبارکباد محمد وارث بھائی کے 19000 مراسلے

    شکریہ عابد صاحب! شکریہ محترم۔ اس کا مطلب ہے آپ کی مراسلوں پر گہری نظر ہے، بہت خوب :) شکریہ عباس صاحب، نوازش آپ کی :) بہت شکریہ نظامی صاحب!
  7. محمد وارث

    ہم وہ سیاہ نصیب ہیں طارق کہ شہر میں

    یہ شعر درست کچھ یوں ہونا چاہیے ہم وہ سیہ نصیب ہیں طارق کہ شہر میں کھولیں دوکاں کفن کی تو سب مرنا چھوڑ دیں
  8. محمد وارث

    جان بوجھ کر خراب باؤلنگ، باؤلرز پر 10 سال کی پابندی

    آپ نے ڈان نیوز کی خبر لگائی ہے اس میں واقعی ایمپائروں کے بارے میں کچھ نہیں ہے، لیکن بی بی سی کی جو خبر ہے اس میں ایمپائروں پر بھی چھ چھ مہینے کی پابندی بتائی گئی ہے۔
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    زیب النسا مخفی کے دس بارہ اشعار میں نے فیس بُک پر ترجمہ کر رکھے ہیں، یہ لنک دیکھیے!
  10. محمد وارث

    روزانہ قدم

    میں کچھ مہینوں سے ہفتے میں چھ دن، بیس کلومیڑ روزانہ ورزشی سائیکل کی اوسط برقرار رکھے ہوئے ہوں۔ کچھ اور فرق پڑا ہو یا نہ ہو، میری بیوی کے رویے میں ضرور پڑا ہے۔ بقول اُس کے تم جیسا خود ساختہ شاعر، لا ابالی انسان اور چین اسموکر اس طرح کے " مفید کام" کیسے کر سکتا ہے :)
  11. محمد وارث

    مزاحیہ اشعار برائے پوسٹ مارٹم

    اور ڈاکٹر صاحب ایک "شوشا" آپ کی نذر :) کہ نرس دیکھ کے دھڑکن ہوئی ہے بے ترتیب طبیب "نوڈ" میں شر کی دہائی دیتا ہے نوڈ - SA Node - دل کا وہ مقام جہاں سے دھڑکن کی ابتدا ہوتی ہے، دل کا قدرتی pace maker
  12. محمد وارث

    مزاحیہ اشعار برائے پوسٹ مارٹم

    ڈاکٹر صاحب، مزاح تو خوب ہے ان اشعار میں لیکن یہ واقعی آپ کے اوائل شعر کی شاعری لگتی ہے۔ درج ذیل مصرعے عروضی لحاظ سے تبدیلی چاہتے ہیں۔ جو مجھ کو Free میں روز Wifi دیتا ھے کہ "Holo Systolic Murmur" سنائی دیتا ہے اسے پتا بھی ہے میں ذیابیطس کا Patient ہوں کہ "Murphy's Sign Positive" دکھائی دیتا ہے
  13. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ہر آں کہ اُو بہ کوچۂ اہلِ وفا رسد حقّا بہ زیرِ سایۂ لطفِ خدا رسد سید نصیر الدین نصیر ہر وہ کہ جو اہلِ وفا کے کوچے میں پہنچتا ہے، حقا کہ وہ لطفِ خدا کے زیرِ سایہ پہنچتا ہے۔
  14. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز؛ دوسرا ٹیسٹ

    200 کے قریب پہنچ گیا ہے ٹارگٹ، اتنا آسان نہ ہوگا لیکن اظہر علی، اسد شفیق، یونس خان، مصباح، بابر کو اب دو سو تو کرنے چاہئیں (مل کر :))۔ تاریخ رقم کرنے کا یہ نادر موقع ہے، لگ بھگ ستر سال ہو چلے اور پاکستان ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز نہیں جیتا، مصباح کا نام تاریخ میں آ جائے گا لیکن کیا کریں یہاں تو...
  15. محمد وارث

    مبارکباد محمد وارث بھائی کے 19000 مراسلے

    اور شادی شدوں کے لیے "وفاتِ حسرت آیات" نامی کتاب میں بھی :)
  16. محمد وارث

    مبارکباد محمد وارث بھائی کے 19000 مراسلے

    شکریہ سید صاحب، بس اڑنا کیا ہوتا ہے؟ میں تو تُندیِ بادِ مخالف کی وجہ سے اونچا اڑ رہا ہوں :) شکریہ لاریب :) شکریہ صدیقی صاحب، نوازش آپ کی۔ شکریہ ڈاکٹر صاحب۔ امیدیں تو میری مرتے دم تک جوان ہی رہنی ہیں اور اگر "طبیب" اچھے مل گئے تو ہڈ پیر بھی جوان ہی رہیں گے :) شکریہ ابنِ توقیر صاحب، ذرہ نوازی...
  17. محمد وارث

    فیس بک کی لڑکیاں۔۔۔۔۔۔۔۔از گلِ نوخیز اختر

    مطلب خواہش آپ بھی رکھتے ہیں لیکن ہمت نہیں :)
  18. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    ساتھ میں تالی تو بجائیں جہاں پناہ، مطلب کسی ناظم کو ٹیگ بھی کریں :)
  19. محمد وارث

    مبارکباد محمد وارث بھائی کے 19000 مراسلے

    شکریہ نقیبی صاحب، نوازش آپ کی۔ نوازش آپ کی عظیم صاحب۔ شکریہ خان صاحب! شکریہ یوسف صاحب، نوازش! نقیبی صاحب بہت جلدی میں تھے سو غلطی کر گئے لیکن ان کے خلوص کے لیے میں تہہِ دل سے ممنون ہوں۔ درست فرمایا عارف صاحب، بیس ہزار پر لڑی بنتی تھی :) شکریہ خلیل صاحب، نوازش آپ کی۔ بہت شکریہ احمد صاحب،...
Top