ز گُل فروش ننالم کز اہلِ بازار است
تپاکِ گرمیِ رفتارِ باغبانم سوخت
مرزا غالب دہلوی
میں گُل فروش کی وجہ سے نہیں روتا کہ وہ تو اہلِ بازار میں سے ہے (اُس کا تو یہ کام ہے)، مجھے تو باغبان کی گرمیِ رفتار (پھول توڑنے کی جلدی) کی تپش نے جلا دیا۔
جہاں تک امام مہدی کے بارے میں عقیدہ مشترک ہونے والی بات ہے تو اہل تشیع اور دیگر مسلمانوں میں صرف "امام مہدی" کے نام کے بارے میں اشتراک ہے ورنہ انکی شخصیت، اوصاف اور ممکنہ صادر ہونے والے افعال، کچھ بھی مشترک نہیں ہے۔ ذرا اپنی "حد جاری" کرنے والی احادیث مطالعہ فرمائیں اور پھر بتائیں کہ کیا باقی...
جی زیدی صاحب منکرِ حدیث کافر نہیں ہے اور نہ ہی منکرِ حدیث توہینِ رسالت کرتا ہے۔ اس طرح تو کفر کا دائرہ بہت وسیع ہو جائے گا اور بہت سے لوگ اس کی زد میں آ جائیں گے، گو یہ میرا ذاتی عقیدہ نہیں ہے لیکن حدیث کی شرعی حیثیت ایک علمی مسئلہ ہے۔ جہاں سوادِ اعظم حدیث کی شرعی حیثیت کا قائل ہے وہاں بہت سے...
حدیث بھی تو مشترک نہیں ہے زیدی صاحب، امام مہدی کے بارے میں آپ کی احادیث اور ہیں، دیگر کی اور ہیں۔ مزید برآں کہ احادیث کی مخالفت تو کیا انکار سے بھی نہ تو کفر صادر ہوتا ہے نہ ہی توہین رسالت۔
امام مہدی کا عقیدہ مسلمانوں میں مشترکہ سہی لیکن امام مہدی کی شخصیت مسلمانوں میں مشترک نہیں ہے۔ اہل تشیع کے امام مہدی پیدا ہو چکے اور غیبت میں ہیں ظہور فرمائیں گے، دیگر مسلمانوں کے امام مہدی ابھی پیدا نہیں ہوئے۔ شخصیت کے ساتھ ساتھ اوصاف میں بھی زمین آسمان کا فرق ہے سو سب مسلمان امام مہدی کی بات...
اندوہِ عشق بر درِ غمخانۂ دلم
قفلے زد و کلید بہ دستِ فغاں سپرد
طالب آملی
اندوہِ عشق نے میرے دل کے غم خانے کے دروازے پر تالا لگایا اور چابی آہ و فغاں کے ہاتھوں میں دے دی۔
ذوقِ جفا و جورِ تو بر من حرام باد
گر من بجز وفائے تو کارِ دگر کنم
امیر خسرو دہلوی
ذوقِ جفا اور تیرا ظلم و ستم مجھ پر حرام ہو جائے اگر میں تجھ سے وفا کرنے کے علاوہ کوئی اور کام کروں تو۔