نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گذشت عُمر و تو در فکرِ نحو و صَرف و معانی بهایی! از تو بدین «نحو» «صَرفِ» عُمر، «بدیع» است (شیخ بهایی) عمر گذر گئی [لیکن] تم [ہنوز] علمِ نحو و علمِ صَرف و علمِ معانی کی فکر میں ہو۔۔۔ اے بہائی! تمہارا عُمر کو اِس طرز سے خرچ و ضائع کرنا عجیب و حیرت انگیز ہے۔
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بر زبانم هست هر دم دوستان ذکرِ لذّت‌آفرینِ فارسی (ضیاء محمد ضیاء) اے دوستو! میری زبان پر ہر دم زبانِ فارسی کا ذکرِ لذّت آفریں ہے۔ × شاعر کا تعلق پاکستان سے تھا۔
  3. حسان خان

    متفرق ترکی ابیات و اشعار

    ایا گنج ایسته‌ین ویرانه‌لردن بنیم ویرانه گؤنلۆم گؤرمه‌دین می؟ (شمس‌الدین سیواسی) اے ویرانوں سے خزانہ طلب و تلاش کرنے والے! تم نے میرا ویران دل نہیں دیکھا کیا؟ Eyâ genc isteyen vîrânelerden Benim vîrâne gönlüm görmedin mi
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    می‌سرایم گرچه در اردو سُخن هست فکرِ من رهینِ فارسی (ضیاء محمد ضیاء) اگرچہ میں اردو میں سُخن سرائی کرتا ہوں [لیکن] میری فکر زبانِ فارسی کی مرہون و مقروض ہے۔ × شاعر کا تعلق پاکستان سے تھا۔
  5. حسان خان

    متفرق ترکی ابیات و اشعار

    ای مُحِبّی گر دیلرسن شعرینی رنگین اۏلا فکر و ذکرین هر نَفَس‌ده لعلِ یار اۏلماق گرک (سلطان سلیمان قانونی 'مُحِبّی') اے مُحِبّی! اگر تم چاہتے ہو کہ تمہاری شاعری رنگین ہو، تو تمہاری فکر و ذکر [میں] ہر دم یار کا لبِ لعل ہونا ضروری ہے۔ Ey Muhibbî ger dilersen şi'rini rengîn ola Fikr ü zikrin her...
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هست روشن‌تر ز رویِ آفتاب چهرهٔ ماهِ مُبینِ فارسی (ضیاء محمد ضیاء) زبانِ فارسی کے ماہِ مُبین کا چہرہ خورشید سے زیادہ روشن ہے۔ × شاعر کا تعلق پاکستان سے تھا۔
  7. حسان خان

    متفرق ترکی ابیات و اشعار

    پُرخیالِ رُخِ معشوقه ایکن دیدهٔ قیس نه‌یه کیم قېلسا نظر صورتِ لیلی گؤرینۆر (محمود عبدالباقی 'باقی') جب چشمِ قَیس (مجنوں) رُخِ معشوقہ کے خیال سے پُر ہو تو وہ جس بھی چیز پر نگاہ کرے، [اُس کو] لیلیٰ کی صورت نظر آتی ہے۔ Pür-hayâl-i ruh-ı ma'şûka iken dîde-i Kays Neye kim kılsa nazar sûret-i Leylî...
  8. حسان خان

    متفرق ترکی ابیات و اشعار

    سرِ اعداڭې = تمہارے اعداء کے سر کو بۏیاماق = رنگنا بۏیار = رنگتی ہے قانا = به خون، خون میں قېلېج = تیغ قېلېجوڭ = تمہاری تیغ آنلارا = به آن‌ها، اُن کو آنوڭچۆن = اُس لیے، اُس سبب سے دیدیلر = گفتند، اُنہوں نے کہا × 'ڭ' کا تلفظ اناطولیہ اور آذربائجان میں مُتأخِّراً 'ن' ہوتا تھا۔ امّا، قدیم مغربی...
  9. حسان خان

    وہ تُرکی اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    عثمانی شاعر محمود عبدالباقی 'باقی'، سلطان سلیمان خان قانونی کی مدح میں کہے گئے ایک قصیدے میں کہتے ہیں: اۏلدې وصفِ سُخن‌آراڭ ایله شعرِ باقی رفعتِ پایه‌ده هم‌سایهٔ نظمِ سلمان (محمود عبدالباقی' باقی') [اے سلطان!] تمہاری توصیفِ سُخن آرا سے 'باقی' کی شاعری رفعتِ پایہ کے لحاظ سے نظمِ سلمان [ساوجی] کی...
  10. حسان خان

    متفرق ترکی ابیات و اشعار

    عثمانی شاعر محمود عبدالباقی 'باقی'، سلطان سلیمان خان قانونی کی مدح میں کہے گئے ایک قصیدے میں کہتے ہیں: سرِ اعداڭې بۏیار قانا دمادم قېلېجوڭ آنلارا خلق آنوڭچۆن دیدیلر سُرخ‌سران (محمود عبدالباقی 'باقی') تمہارے دشمنوں کو تمہاری تیغ مسلسل خون میں رنگتی ہے؛ اِس لیے مردُم نے اُنہیں سُرخ سر (قِزِلباش)...
  11. حسان خان

    متفرق ترکی ابیات و اشعار

    عثمانی شاعر محمود عبدالباقی 'باقی'، سلطان سلیمان خان قانونی کی مدح میں کہے گئے ایک قصیدے میں کہتے ہیں: روضهٔ دین و چمن‌زارِ شریعت اۏلالې مَطَرِ لُطفوڭ ایله مُلکتِ روم آبادان منزلِ زَندَقه و مجمعِ اِلحاد اۏلالې صرصرِ قهروڭ ایله خطّهٔ ایران ویران (محمود عبدالباقی 'باقی') جب سے مملکتِ رُوم باغِ دیں...
  12. حسان خان

    متفرق ترکی ابیات و اشعار

    عثمانی شاعر محمود عبدالباقی 'باقی'، سلطان سلیمان خان قانونی کی سفر سے واپسی کی تہنیت میں کہے گئے قصیدے کے مطلع میں کہتے ہیں: ایتدی شهری شرفِ مقدمِ سلطانِ جهان رشکِ باغِ ارم و غیرتِ گل‌زارِ جِنان (محمود عبدالباقی 'باقی') شہر کو سلطانِ جہاں کے شرفِ مقدم نے رشکِ باغِ اِرم اور غیرتِ گُلزارِ جِناں کر...
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شعر کا مفہوم واضح نہیں ہے، لیکن اپنی فہم کے مطابق لفظی ترجمہ کر رہا ہوں: محبّت میں میرا کُل گناہ یہی ہے کہ اگر[چہ] یار مجھے آتش پر عُود کی مثل جلا دے، میں اُس کے گناہ سے صَرفِ نظر کر لیتا ہوں۔
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تمہارا عُمر کو اِس طرز سے خرچ و ضائع کرنا عجیب و حیرت انگیز ہے۔
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یہ بیت حافظ شیرازی کی نہیں، بلکہ صائب تبریزی کی ہے: گنجور » صائب تبریزی » دیوان اشعار » غزلیات » غزل شمارهٔ ۶۹۲۲
  16. حسان خان

    متفرق ترکی ابیات و اشعار

    استانبولی لہجے میں 'کاف' پر ختم ہونے والے الفاظ کے بعد اگر 'دن/دان' متصّل ہو تو اُس کا تلفظ 'تن/تان' کیا جاتا ہے، لیکن عربی-فارسی رسم الخط میں قدیم طرزِ تلفظ کی طرح 'تا' کی بجائے 'دال' ہی سے اِسے لکھا جاتا تھا۔ آذربائجانی لہجے میں تلفظ کی یہ تبدیلی نہیں آئی ہے۔ تُرکیہ کا لاطینی رسم الخط استانبول...
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    پاکستانی شاعر سید صفی حیدر رضوی 'دانش' اپنی نظم 'خطاب به برادرانِ ایرانی' میں کہتے ہیں: ساغر از میخانهٔ سعدی و حافظ می‌کشیم در رگ و پَی می‌دَوَد صهبایِ عرفانِ شما (سید صفی حیدر رضوی 'دانش') ہم سعدی و حافظ کے میخانے سے ساغر کھینچتے ہیں۔۔۔۔ [ہماری] رگ و پَے میں آپ کی شرابِ عرفان دوڑتی ہے۔
  18. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    پاکستانی شاعر سید صفی حیدر رضوی 'دانش' اپنی نظم 'خطاب به برادرانِ ایرانی' میں کہتے ہیں: تا ابد تابنده مانَد بر سِپهِر دوستی این هلالِ پاکِ ما خورشیدِ تابانِ شما (سید صفی حیدر رضوی 'دانش') ہمارا یہ ہلالِ پاک، [اور] آپ کا خورشیدِ تاباں آسمانِ دوستی پر تا ابد تابَندہ رہے! × یہ بیت اُس وقت کہی گئی...
  19. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    پاکستانی شاعر سید صفی حیدر رضوی 'دانش' اپنی نظم 'خطاب به برادرانِ ایرانی' میں کہتے ہیں: پُخته‌تر شد بادهٔ اردو ز فیضِ فارسی می‌فزاید لذّتش از شکّرستانِ شما (سید صفی حیدر رضوی 'دانش') فارسی کے فیض سے بادۂ اردو پُختہ تر [و کامل تر] ہو گیا۔۔۔ آپ کے شَکَرستان سے اُس کی لذت میں اضافہ ہوتا ہے۔
  20. حسان خان

    پشتو کو پاکستان کی قومی زبان بنایا جائے۔۔۔۔ اردو بطورِ قومی زبان نامنظور!

    پشتو کو پاکستان کی قومی زبان بنایا جائے۔۔۔۔ اردو بطورِ قومی زبان نامنظور!
Top