بہت شکریہ تعبیر! ان تصاویر سے یہ بات بھی واضح ہوتی ہے کہ صرف فرعون رعمسیس ثانی کی ہی لاش محفوظ نہیں ملی بلکہ تمام فراعین کی لاشیں اسی طرح محفوظ کی جاتی تھیں۔
کس کو ذاتی طور پر جانتا ہوگا؟ بی سی سی آئی کو یا آغا حسن عابدی کو؟ آغا حسن عابدی کو مشتاق احمد یوسفی صاحب ذاتی طور پر جانتے ہیں۔ آغا حسن عابدی پر دیکھیے ویکیپیڈیا۔
میرا مسئلہ چھاپے کے بغیر ہی حل ہو گیا۔ :) نوید صادق صاحب بنفس نفیس تشریف لائے اور مجھے کارواں کی کاپی عنایت فرمائی۔ بہت شکریہ نوید صادق صاحب! خدا اس پرچے کو مزید چار چاند لگائے۔
مجھے ان ممبران سے شکائت ہے کہ جو سارا سال تو محفل سے غائب رہتے ہیں لیکن محفل کی سالگرہ یا ایسے ہی مواقع پر فوراً اپنا حق جتانے آ جاتے ہیں اور دوسرے ممبران کو نصیحت و فضیحت شروع کر دیتے ہیں۔
شکریہ جناب دل پاکستانی صاحب! بہت خوبصورت غزل ہے مگر اس غزل کے دو اشعار کھٹک رہے ہیں، ہو سکے تو کتاب سے دیکھ کر تصحیح کر دیں۔
سر مستی ازل جو مجھے آ گئی
دنيائے اعتبار کو ٹھکرا کے پی گيا
میرے خیال میں پہلے مصرعے میں ایک لفظ کم ہے شاید "راس" ہونا چاہیے۔
سر مستی ازل جو مجھے "راس" آ گئی
اور دوسرا...