نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    مدینےکا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ ۔ اقبال عظیم

    قبلہ تمام نعتیں ہی غیر متنازعہ ہیں ہاں دل پذیر شاید کم ہوں۔ کیونکہ اچھی نعت سے ہی جھلکتا ہے کہ نعت کہنے والا کتنا بڑا شاعر ہے۔ اگر آپ کوئی متنازعہ نعت کی مثال دے سکیں تو عنایت ہوگی کیونکہ میں نے آج تک کوئی متنازعہ نعت نہ سنی نہ پڑھی۔
  2. فرخ منظور

    لائبریری پراجیکٹ میٹنگ - جون 2009

    حضور بہت آسان حل ہے کہ منتظمین میں سے جو بھی کوئی بغیر اطلاع ایک ہفتے سے زیادہ محفل پر غیر حاضر رہے اسے منتظم کے عہدے سے ہٹا دیا جائے اور جو لائبریری ممبر بغیر اطلاع کے کام نہیں کرتا اور غائب رہتا ہے اس کی بھی لائبریری ممبر شپ ختم کی جائے اور اسے عام ممبر بنا دیا جائے۔ محفل کے ان ممبران کو ہی...
  3. فرخ منظور

    لائبریری پراجیکٹ میٹنگ - جون 2009

    قبلہ یہ سوالات و اعتراضات جن کا آپ نے جواب دیا ہے میں نے منتظمین سے کئے تھے آپ سے نہیں۔ بہتر یہی ہے کہ میرے سوالات و اعتراضات کا جواب منتظمین دیں۔ آپ بھی میری طرح ایک کارکن ہیں منتظم نہیں۔ میں نے جو سوالات و اعتراضات کئے ہیں وہ منتظمین کے احاطۂ اختیار میں آتے ہیں۔ غور کیجیے کہ میں نے ایک سال کی...
  4. فرخ منظور

    چوتھی سالگرہ ایوارڈ لسٹ : 2009

    نایاب صاحب اور منتظمین صاحبان میرے خیال میں تمام نامزدگیاں اعداد و شمار دیکھ کر ہونا چاہئیں نا کہ اپنے پسند کے ارکان کی نامزدگیاں کرنا چاہئیں۔ براہِ مہربانی اعداد و شمار کا خاص خیال رکھا جائے اور تمام نامزدگیاں وارث صاحب کے طریقِ کار کے مطابق کی جائیں۔
  5. فرخ منظور

    مدینےکا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ ۔ اقبال عظیم

    پسند کرنے کے لئے بہت شکریہ الف نظامی !
  6. فرخ منظور

    مدینےکا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ ۔ اقبال عظیم

    شمشاد صاحب کیا آپ اس کا ربط دے سکتے ہیں؟
  7. فرخ منظور

    مدینےکا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ ۔ اقبال عظیم

    بہت شکریہ نایاب بھائی۔ واقعی بہت خوبصورتی سے احساسات کو باندھا ہے۔
  8. فرخ منظور

    مدینےکا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ ۔ اقبال عظیم

    مدینےکا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ جبیں افسردہ افسردہ ، قدم لغزیدہ لغزیدہ چلا ہوں ایک مجرم کی طرح میں جانبِ طیبہ نظر شرمندہ شرمندہ بدن لرزیدہ لرزیدہ کسی کےہاتھ نے مجھ کو سہارا دے دیا ورنہ کہاں میں اور کہاں یہ راستے پیچیدہ پیچیدہ غلامانِ محمّدﷺ دور سے پہچانےجاتےہیں دل گرویدہ گرویدہ، سرِ...
  9. فرخ منظور

    آج کا شعر - 4

    انگڑائی بھی وہ لینے نہ پائے اٹھا کے ہاتھ دیکھا جو مجھ کو چھوڑ دیے مسکرا کے ہاتھ حوالے کے لئے دیکھیے مکمل غزل۔
  10. فرخ منظور

    آج کا شعر - 4

    اے ذوق اتنا دخترِ رز کو نہ منہ لگا چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی یاد رہے یہ دخترِ زر نہیں بلکہ دختر رز ہے۔ رز بمعنی انگور کی بیل اور دختر رز یعنی انگور سے بنی شراب۔
  11. فرخ منظور

    ! پھانسی گھر، ایک نئی اردو گیم !

    یہ تو رومن اردو گیم ہے۔ اور حروف کا پتہ ہی نہیں چلتا کہ کتنے حروف کا لفظ پوچھا گیا ہے صرف ایک سیدھی لائن نظر آتی ہے۔ کچھ اچھی نقل نہیں کر سکے۔
  12. فرخ منظور

    آسان عربی گرامر (عربی کا معلم پر مبنی)

    یہاں سے آپ کو مزید بہت سے گوہرِ نایاب ملیں گے۔ یونیورسٹی آف ٹورنٹو کی لائبریری کا کلیاتِ بہادر شاہ ظفر ، کلیاتِ میر، کلیاتِ سودا مطبع نول کشور پریس بھی مجھے یہیں سے ملے تھے۔
  13. فرخ منظور

    لائبریری پراجیکٹ میٹنگ - جون 2009

    میرا خیال ہے میں پہلے بھی archive.org کا ذکر کر چکا ہوں اور شاید اسد نے بھی کیا تھا۔ بہرحال جریدہ دیدہ ور پر جو کتابیں پڑی ہیں وہ میرے خیال میں انہوں نے آرکائیو سے ہی اٹھائی ہیں اور انہیں فری ڈاونلوڈ رکھنے کی بجائے عجیب و غریب سافٹ وئیر میں ڈھال کر رکھ دیا ہے۔
  14. فرخ منظور

    لائبریری پراجیکٹ میٹنگ - جون 2009

    ابھی ابھی میں نے محمد حسین آزاد کی دو کتابیں دربارِ اکبری اور خیالاتِ آزاد archive.org سے ڈاونلوڈ کی ہیں۔ جسے ڈالوڈ کرنے میں آدھ گھنٹے سے زیادہ وقت نہیں لگا۔
  15. فرخ منظور

    لائبریری پراجیکٹ میٹنگ - جون 2009

    نبیل، میرے خیال میں یہ تمام کتابیں جن کا آپ ذکر کر رہے ہیں۔ archive.org سے لی گئی ہیں۔ میں نے بھی وہاں سے کافی کتابیں ڈاؤنلوڈ کی ہیں۔ اور وہاں یہ کتابیں dejavu اور پی ڈی ایف فارمیٹ میں پہلے سے ہی موجود ہیں۔ مجھے چونکہ شاعری سے دلچسپی ہے اس لئے زیادہ تر میں نے شاعری کی کتابوں کی تلاش کی تھی اور...
  16. فرخ منظور

    لائبریری پراجیکٹ میٹنگ - جون 2009

    میں یہاں بھی وہی بات دہراتا ہوں کہ ان وجوہات پر غور کیا جائے کہ اتنے زیادہ لائبریری ممبران ہونے کے باوجود ہم پورے سال میں ایک بھی کتاب آن لائن نہیں لا سکے۔ حالانکہ ہمارے پاس اب جدید سافٹ وئیر بھی ہیں اور لائبریری اراکین بھی اتنے ہیں کہ اگر ان سے کام لیا جائے تو مہینوں کا کام دنوں میں اور سالوں...
  17. فرخ منظور

    چوتھی سالگرہ محفل کی چوتھی سالگرہ کی تیاریوں کا آغاز

    صرف اظہارِ خیال اور ڈسکشن سے تو کوئی بھی کام نہیں ہوتا۔ ہر سال کچھ نہ کچھ نکات فائنل کئے جاتے ہیں لیکن عملی اقدامات بالکل نہیں ہوتے۔ ڈسکشن سے زیادہ عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ کیا پچھلے سال سے لے کر اب تک ایک بھی کتاب آن لائن مہیا کی گئی ہے؟ اگر کی گئی ہے تو میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں اور...
  18. فرخ منظور

    چوتھی سالگرہ محفل کی چوتھی سالگرہ کی تیاریوں کا آغاز

    لائبریری میں کام کرنے والے تمام اراکین بھی اپنے آپ کو بڑا ہی بدھو سمجھتے ہیں کہ وہ منتظمین کو آوازیں دیتے ہیں کہ انہیں کام دیا جائے لیکن ان کی کوئی نہیں سنتا۔ اب بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں جو منتظر ہیں کہ انہیں لائبریری کے لئے کچھ کام دیا جائے، مگر نہیں دیا جاتا۔ اچھی بات ہے کہ آپ کو بھی یہ احساس ہوا۔
  19. فرخ منظور

    بہادر شاہ ظفر اس جہاں میں آکے ہم کیا کر چلے ۔ بہادر شاہ ظفر

    پسند کرنے کے لئے بہت شکریہ جیا راؤ اور عمران شناور صاحب!
Top