مدینےکا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ ۔ اقبال عظیم

فرخ منظور

لائبریرین
مدینےکا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ
جبیں افسردہ افسردہ ، قدم لغزیدہ لغزیدہ

چلا ہوں ایک مجرم کی طرح میں جانبِ طیبہ
نظر شرمندہ شرمندہ بدن لرزیدہ لرزیدہ

کسی کےہاتھ نے مجھ کو سہارا دے دیا ورنہ
کہاں میں اور کہاں یہ راستے پیچیدہ پیچیدہ

غلامانِ محمّدﷺ دور سے پہچانےجاتےہیں
دل گرویدہ گرویدہ، سرِ شوریدہ شوریدہ

کہاں میں اور کہاں اُس روضۂ اقدس کا نظارہ
نظر اُس سمت اٹھتی ہے مگر دُزدیدہ دُزدیدہ

بصارت کھو گئی لیکن بصیرت تو سلامت ہے
مدینہ ہم نےدیکھا ہے مگر نادیدہ نادیدہ

وہی اقبال جس کو ناز تھا کل خوش مزاجی پر
فراق طیبہ میں رہتا ہے اب رنجیدہ رنجیدہ

(اقبال عظیم)
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم سخنور بھائی
جزاک اللہ
اللہ تعالی سب کو اپنے اور اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کی زیارت سے مشرف کرے آمین
یقین کریں اقبال عظیم جی نے زائرین کے جسم و جاں پر وارد ہونے والے جذبات و احساسات کو
موتیوں کی طرح باندھا ہے ۔
جزاک اللہ
نایاب
 

فرخ منظور

لائبریرین
السلام علیکم
محترم سخنور بھائی
جزاک اللہ
اللہ تعالی سب کو اپنے اور اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کی زیارت سے مشرف کرے آمین
یقین کریں اقبال عظیم جی نے زائرین کے جسم و جاں پر وارد ہونے والے جذبات و احساسات کو
موتیوں کی طرح باندھا ہے ۔
جزاک اللہ
نایاب

بہت شکریہ نایاب بھائی۔ واقعی بہت خوبصورتی سے احساسات کو باندھا ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
جزاک اللہ سخنور۔
شمشاد صاحب نعت کے لیے لفظ "گانا" کا استعمال معیوب لگتا ہے عموما اس کی جگہ "پڑھنا" مستعمل ہے۔
 

طالوت

محفلین
بہت خوب سخنور ۔ بہت کم ایسی نعتیں ہیں جو غیر متنازعہ اور انتہائی دل پذیر ہیں ۔
وسلام
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت خوب سخنور ۔ بہت کم ایسی نعتیں ہیں جو غیر متنازعہ اور انتہائی دل پذیر ہیں ۔
وسلام

قبلہ تمام نعتیں ہی غیر متنازعہ ہیں ہاں دل پذیر شاید کم ہوں۔ کیونکہ اچھی نعت سے ہی جھلکتا ہے کہ نعت کہنے والا کتنا بڑا شاعر ہے۔ اگر آپ کوئی متنازعہ نعت کی مثال دے سکیں تو عنایت ہوگی کیونکہ میں نے آج تک کوئی متنازعہ نعت نہ سنی نہ پڑھی۔
 

طالوت

محفلین
مثال دوں گا تو بات بڑھے گی ، اور یہ محفل ادب کا زمرہ ہے اور وارث "مولا بخش" لے کر پہنچ جائیں گے ۔ اس لئے اس پر بات پھر کبھی کہیں اور کریں گے ۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین

بہت شکریہ وارث صاحب لیکن حیرت ہے کہ یہ نعت میں نے کچھ عرصے پہلے ہی پڑھی لیکن سنی تو کبھی بھی نہ تھی۔

یہ نعت تو اکثر پی ٹی وی والے رمضان میں نشر کرتے ہیں۔ حیرت ہے کہ آپ نے پہلے نہیں سنی۔

اور یہ تو آپ نے لکھا ہی نہیں کہ اب سن کر کیسا لگا؟
 

فرخ منظور

لائبریرین
یہ نعت تو اکثر پی ٹی وی والے رمضان میں نشر کرتے ہیں۔ حیرت ہے کہ آپ نے پہلے نہیں سنی۔

اور یہ تو آپ نے لکھا ہی نہیں کہ اب سن کر کیسا لگا؟

صدیق اسماعیل صاحب کا لہجہ پنجابی ملا ہوا ہے ۔ جس سے نعت کی خوبصورتی چھُپ گئی ہے۔ مجھے بہت کم نعت خوان پسند ہیں بلکہ کہنا چاہیے ایک ہی نعت خواں پسند ہے اور وہ مظفر وارثی ہیں۔ ان کی لکھی ہوئی نعتیں بھی بہت اعلیٰ ہوتی ہیں اور وہ پڑھتے بھی بہت خوب ہیں۔
 
Top