نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    ع - ایں خیال است و محال است و جنوں

    ع - ایں خیال است و محال است و جنوں
  2. محمد وارث

    آئٹم سانگ

    "چل کوئی نئیں" :)
  3. محمد وارث

    آئٹم سانگ

    یہ ایسی کون سی بات تھی جو آپ نے لکھ کر مٹا دی، مجھے اقتباس لیے جانے کا نوٹس ملا تھا سو لگتا ہے کہ میری ہی کسی بات کا جواب تھا۔ :)
  4. محمد وارث

    آئٹم سانگ

    میں اسی لیے دوست ہی نہیں بناتا، نہ کوئی دوست ہوگا، نہ کوئی پوچھے گا، نہ بتانا پڑے گا، نہ شرمانا پڑے گا، اللہ اللہ۔ :)
  5. محمد وارث

    آئٹم سانگ

    تحقیق نہیں بلکہ تحقیق اور تجربے کے درمیان کی کوئی چیز ہے۔ :) ویسے ضیا دور میں مجھے اخبار بینی کا جنون کی حد تک شوق تھا اور اُن دنوں بھٹو کی برائیوں میں اس کی فلم سنسر پالیسی بھی ہوتی تھی سو بہت کچھ علم میں آتا رہا، اور پھر سینہ بہ سینہ گزٹ سے بھی بہت سی معلومات مجھ تک پہنچتی رہیں۔ یہاں پر جتنے...
  6. محمد وارث

    انوکھےاشعار"

    میں نے شعروں سے جو "کام چلانے" تھے وہ سب چلا لیے ہوئے ہیں :) بہتر یہی ہے کہ ان کو شعر ہی کے انداز میں تدوین کر دیں یا پھر مدیران سے کروا لیں۔
  7. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    "یہ فارورڈ میسج والے زمانے کی بات ہے کہ معصوم صاحب لمبے عرصے تک خلیل جبران کو مسلمان سمجھ کر ان کے اقوال سب کو بھیجتے رہتے تھے۔ ایک دن ان کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ مسیح کے پیروکار تھے تو اپنے ماضی کو یاد کر کر کے استغفار پڑھنےلگے۔" (منقول از فیس بُک)۔ :)
  8. محمد وارث

    آئٹم سانگ

    ع - بازار سے گزرا ہوں، خریدار نہیں ہوں :) اصل میں پاکستانی فلم بین اڑھائی تین گھنٹوں کی فلمیں دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں۔ انگلش فیچر فلمیں عام طور پر ڈیڑھ گھنٹے کے ارد گرد کی ہوتی ہیں سو اُس زمانے میں جن سینما گھروں میں انگلش فلمیں دکھائی جاتی تھیں وہ یا تو دو فلمیں دکھاتے تھے یا پھر انٹرول سے...
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    قطعہ از علامہ محمد اقبال گدائے جلوہ رفتی بر سرِ طُور کہ جانِ تو ز خود نا محرمے ہست قدم در جستجوئے آدمے زن خدا ہم در تلاشِ آدمے ہست (پیامِ مشرق) تُو (خدا کے) جلوے کا گدا بن کر طُور پر گیا، (وہ اس لیے) کہ تیری جان خود اپنے آپ ہی سے نامحرم ہے (اپنے آپ ہی کو نہیں پہچانتی ورنہ طور پر جانے کی ضرورت...
  10. محمد وارث

    انوکھےاشعار"

    کاپی پیسٹ کرتے ہوئے اگر فارمٹنگ درست کر دیتے تو کیا ہی بات ہوتی۔ :)
  11. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رات دن گردش میں ہیں سات آسماں ہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا غالب
  12. محمد وارث

    آئٹم سانگ

    ہماری جوانی کے دنوں میں ایسے گانوں کو "سائیڈ پروگرام" کہا جاتا تھا، شاید آپ کے ذہن میں کچھ یادیں بکھر گئی ہوں :) اب انہیں آئٹم سانگ کہتے ہیں۔ :)
  13. محمد وارث

    آئٹم سانگ

    انہی 'ایٹمی نغموں' پر مشتمل مسرت شاہین کی ایک فلم بھی بنی تھی "حسینہ ایٹم بم"۔ :)
  14. محمد وارث

    آئٹم سانگ

    آپ کی بات کسی حد تک درست ہے، لیکن نصیبو لال سے پہلے بھی "آئٹم سانگ" پاکستانی فلموں کا حصہ رہے ہیں۔ ستر کی دہائی میں جب بھٹو دور میں سنسر کو ختم ہونے کی حد تک نرم کر دیا گیا تھا تو اس وقت ایک طوفانِ بدتمیزی برپا ہو گیا تھا۔ اُن گانوں کی دھنیں انتہائی لاجواب ہیں لیکن ان کے الفاظ اور پھر جس طرح سے...
  15. محمد وارث

    تعارف ابھی پہچان ہونا باقی ہے

    دوسروں کو کسی بھی لحاظ سے اپنے سے کم تر سمجھنا یا خود کو دوسروں سے کسی بھی لحاظ سے بہتر سمجھنا بذاتِ خود ایک 'اخلاقی جرم' ہے!
  16. محمد وارث

    سترہ اگست ظالم سے نجات کا دن

    یہ تین تاریخی دن جن کا ذکر تحریر کے پہلے ہی جملے میں ہوا ہے وہ بھٹو صاحب کے "باقی ماندہ" پاکستان کے تین تاریخی دن تو ہو سکتے ہیں لیکن جناح کے اصلی پاکستان کے نہیں ہو سکتے کہ ان سے پہلے بھی کئی ایک ایسے تاریخی دن گذر چکے تھے "جنہوں نے پاکستان کی سیاست اور سوچ کو بدل ڈالا"۔ الا یہ کہ ہم 71ء سے...
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ہزار جانِ گرامی فدائے بالایَت بیا کہ کشتۂ عشق از بلا نمی ترسد خواجوی کرمانی ہزاروں عزیز اور معزز جانیں قربان تیرے قد و قامت پر (کہ جس کے جلو میں سو سو فتنے اور بلائیں ہوتی ہیں) آجا آجا کہ جو عشق کا مارا ہو وہ بلاؤں سے نہیں ڈرتا۔
  18. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ چیز جس کے لئے ہم کو ہو بہشت عزیز سوائے بادۂ گُلفامِ مُشک بُو، کیا ہے؟ غالب
  19. محمد وارث

    آئٹم سانگ

    میں نے تو ان دونوں ہی کا ذکر نہیں کیا تھا۔ :)
  20. محمد وارث

    ٹائپنگ مکمل جادو کا قلم

    اوہ، اب سمجھا کہ 'بڑے' ہر وقت کیوں کہتے رہتے ہیں کہ 'کیوں نکالا مجھے۔؟'۔ سب اس قلم کا کارنامہ ہے۔ جادو کا جو ہوا۔!
Top