"تین دوست کہیں بیٹھے تھے۔
پہلا بولا، روٹی ووٹی کھا کر جانا۔
دوسرا بولا، روٹی شوٹی کا کیا ہے، کھا لیں گے۔
تیسرے نے کہا، روٹی موٹی گھر میں جا کر کھائیں گے۔
سوال یہ ہے کہ ان تینوں کی مادری زبان کون کون سی ہو سکتی ہے؟ "
بخاکِ پائے تو مُردن حیاتِ اہلِ دل است
ہزار جانِ ہلالی فدائے آں مردن
ہلالی چغتائی
تیرے قدموں کی خاک میں مرنا، اہلِ دل کی حیات ہے۔ ایسے مرنے پر ہلالی کی ہزاروں جانیں قربان۔
ہر لحظہ از تو مہر و وفا میکنم طَمَع
بنگر خیالِ باطل و فکرِ محالِ من
ابوالفیض فیضی دکنی
ہر لحظہ میں تجھ سے محبت اور وفا کی امید اور خواہش رکھتا ہوں، میرا خیالِ باطل دیکھ، میری فکرِ محال دیکھ۔