نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    70 سالہ بوڑھا پاکستان

    ملکوں کی تاریخ میں 70 سال کا عرصہ تو انسانی عمر کے لحاظ سے گویا بچے کے گھٹنوں کے بل چلنے کے برابر بھی نہیں ہے۔ اگر اس تمثیل کو واقعی انسانی عمر پر تطبیق کیا جائے تو پھر ایک ستر سالہ بوڑھا کتنا بھی مزید جی لے گا، دس سال، بیس سال، تیس سال، چالیس سال۔ کیا ملکوں کی عمر بھی ایسے ہی ہوتی ہے؟
  2. محمد وارث

    عمران خان کے گلالئی کوقابلِ اعتراض پیغامات

    پاکستانی سیاست میں گند ہی گند بھرا ہوا ہے! اگر کوئی ایم این اے اپنی پارٹی کی رکنیت چھوڑتا ہے تو کیا کوئی ایسا جواز بھی موجود ہے کہ وہ ایم این اے بھی رہے، سیٹ کیوں نہیں چھوڑی؟
  3. محمد وارث

    تاسف جذام کے مریضوں کا علاج کرنے والی پاکستانی ’مدر ٹریسا‘ چل بسیں۔

    ان دو تصویروں کو دیکھیے۔ وقت کے بے رحم ہاتھوں نے اس حسین چہرے پر کوئی حصہ ایسا نہیں چھوڑا جس پر اپنی لکیریں نہ لگائی ہوں۔ لیکن ان آنکھوں کی چک دمک ویسی کی ویسی ہے۔ یہ لگن یہ جذبہ جیسا نصف صدی پہلے تھا ویسا ہی بعد میں ہے، اللہ اللہ۔
  4. محمد وارث

    تاسف جذام کے مریضوں کا علاج کرنے والی پاکستانی ’مدر ٹریسا‘ چل بسیں۔

    اپنی ساری حسین جوانی مریضوں کی نذر کر دی اور بڑھاپے میں بھی آرام نہ کیا، اسی کو انسانیت کی بے لوث خدمت کہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں!
  5. محمد وارث

    اساتذہ شعراء

    گویا ان فیس بُکی شعراء کی شاعری پر تحقیقات کے لیے 'وزیرِاعظم' کی ہدایت پر ایک 'پارلیمانی کمیٹی' بھی بن سکتی ہے، "چھیڑ" ہی تو ہے :)
  6. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عشاقِ اُو ز نُور و ز ظلمت گذشتہ اند در کشورے کہ عشق بوَد کفر و دیں مجو نظیری نیشاپوری اُس کے عشاق نور اور ظلمت سے آگے نکل چکے ہیں، جس کشور میں عشق ہو وہاں کفر اور دین کو تلاش مت کر۔
  7. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیا فرض ہے کہ سب کو ملے ایک سا جواب آؤ نہ ہم بھی سیر کریں کوہِ طور کی غالب
  8. محمد وارث

    کہاں ہو تم کو ڈھونڈھ رہی ہیں - احمد رشدی ، فردوسی بیگم

    اسی فلم میں سے احمد رُشدی کا گانا، "کبھی تو تم کو یاد آئیں گی وہ بہاریں۔۔۔۔۔" ۔ یہ گانا اوپر والے گانے سے ملتا جلتا ہی ہے لیکن یہ احمد رشدی مرحوم کی آواز میں ہے۔ روبن گھوش کو اس فلم کی موسیقی کے لیے "نگار ایوارڈ" بھی ملا تھا اور بجا ملا تھا :)
  9. محمد وارث

    کہاں ہو تم کو ڈھونڈھ رہی ہیں - احمد رشدی ، فردوسی بیگم

    خوبصورت گانا ہے لیکن یہ آواز احمد رشدی کی نہیں ہے بلکہ ندیم کی اپنی ہے۔ ویڈیو کے ٹائٹل پر بھی یہی لکھا ہے اور وکی پیڈیا پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ویسے بھی احمد رشدی کی آواز اس آواز سے کافی مختلف تھی :)
  10. محمد وارث

    تعارف تکلفِ شناسائی

    یا پھر "تقلیب" ہونے میں سال سے اوپر لگ گیا :)
  11. محمد وارث

    سالگرہ مبارک عبداللہ صاحب!

    سالگرہ مبارک عبداللہ صاحب!
  12. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    صد نامہ فرستادم، صد راہ نشاں دادم یا راہ نمی دانی، یا نامہ نمی خوانی مولانا رُومی میں نے تمھیں سو سو خط بھیجے اور سو سو راستے بتلائے، یا تو تُو راستہ ہی نہیں جانتا یا خط ہی نہیں پڑھتا۔
  13. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    بھارتی سیاست پر مطالعے کی اگلی کڑی۔ سابق بھارتی وزیر خارجہ، سینیئر بیوروکریٹ اور سفیر، اہم کانگریسی راہنما کنور نٹور سنگھ کی خود نوشت۔ ONE LIFE IS NOT ENOUGH by K. Natwar Singh نٹور سنگھ کا تعلق تقسیم سے پہلے کی ریاستوں میں سے ایک ریاست سے تھا، شادی بھی پٹیالہ کے شاہی گھرانے میں ہوئی، انکی بیگم...
  14. محمد وارث

    ڈرائیونگ تکنیک اور سٹائل

    دل تو سبھی کا کرتا ہے ایسے ڈرائیو کرنے کو لیکن کیا کریں۔ ابھی ابھی ملٹری پولیس والے کی فصیحت سُن کر آیا ہوں، بچہ اسکول سے لیٹ ہو رہا تھا اور مجھے یہ بھی علم تھا کہ ملٹری پولیس والے آج کل سپیڈ گن لے کر درختوں کے نیچے چھپ کر کھڑے ہوتے ہیں، 40 کی لمٹ تھی اور میں کافی محتاط تھا پھر بھی اُس نے پکڑ...
  15. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    میں بہت عرصے تک یہ تجربہ کامیاب طریقے سے کرتا رہا لیکن بیک وقت مطالعے میں کتب کافی مختلف ہوتی تھیں جیسے کچھ سیاسیات اور تاریخ پر تو کچھ شعر و ادب پر۔ لیکن اب میں بھی اس سے توبہ کر چکا ہوں، ایک وقت میں ایک ہی کتاب پڑھتا ہوں۔ :)
  16. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    پچھلے دس سالوں یا جب سے میں نے نوٹ کرنا شروع کیا ہے، پہلی بار ہوا ہے کہ محفل پر میری 'ناخواندہ' لڑیوں کی تعداد پہلے ہی صفحے پر ختم ہو گئی ہے۔ :)
  17. محمد وارث

    آج کی تصویر

    اچھا کیا۔ لیکن جو آپ کے دل پر پہلے سے نصب ہے اس کے کیا کہنے، مرزا کی جکڑ بندیاں تا زیست نہیں چھوڑتیں :)
  18. محمد وارث

    غزل: (رمل ) فاعلاتن فاعلاتن فاعلن

    کیا اچھا مطلع ہے!
  19. محمد وارث

    آج جانے کی ضد نہ کرو - فیاض ہاشمی

    'گلو کارہ' بھی یہی ہیں :)
Top