نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آئٹم سانگ

    اللہ ہی جانے جی، مجھے 'ولایتی' اور 'دیسی' دونوں ہی سے نفرت ہے۔ :)
  2. محمد وارث

    آئٹم سانگ

    اردو کا تو علم نہیں کہ کیا کہتے ہیں لیکن پنجابی میں 'آئٹم سانگ' کو 'گرم مصالحہ' کہتے ہیں۔ :)
  3. محمد وارث

    یک نہ شد دو شد

    میرے خیال میں پاکستان میں زیادہ تر "حالات و واقعات" لوگوں کا کیرئیر متعین کرتے ہیں بجائے ان کی پیشہ وارانہ تعلیم کے۔ ایم بی اے میں میرا میجر فنانس تھا لیکن بیس سال سے مارکیٹنگ اور ایکسپورٹ وغیرہ کی نوکری کر رہا ہوں، وہ تو اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میں نے پروڈکشن کی نوکری کی حامی نہیں بھری تھی۔ :)
  4. محمد وارث

    مبارکباد یومِ آزادی مبارک ہو

    جی یہ ذکرِ خیر "بھارت ماتا" یا "پوتر دھرتی" یا "پاک سرزمین" ہی کا ہے اور اسی سے خطاب ہے۔ "شاد باد" اور "جئے ہو" بھی قریب قریب ایک ہی معنی رکھتے ہیں۔
  5. محمد وارث

    مبارکباد یومِ آزادی مبارک ہو

    پس ثابت ہوا کہ 'ریفریشمنٹ' کا نامعقول انتظام کرنا اور پھر اُس پر "ٹوٹ" پڑنا، برصغیر کے باسیوں کا مشترکہ ورثہ ہے! :)
  6. محمد وارث

    مبارکباد یومِ آزادی مبارک ہو

    ظاہر ہے اپنی اپنی "پاک سرزمین" کو کہتے ہیں۔ :)
  7. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ہزار جانِ گرامی فدائے اہلِ نظر کہ مالِ منصبِ دنیا بہ ہیچ نشمارند شیخ سعدی شیرازی ہزاروں عزیز اور معزز جانیں قربان اُن اہلِ نظر پر کہ جو دنیاوی منصبوں کے مال و دولت کو ذرہ برابر بھی اہمیت نہیں دیتے اور انہیں ہیچ سمجھتے ہیں۔
  8. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دیکھو تو دل فریبیِ اندازِ نقشِ پا موجِ خرامِ یار بھی کیا گُل کتر گئی غالب
  9. محمد وارث

    مبارکباد شکریہ پاکستان

    یہ داغ داغ اُجالا یہ شب گزیدہ سحر وہ انتظار تھا جس کا یہ وہ سحر تو نہیں فیض
  10. محمد وارث

    بارہویں سالگرہ 12 ویں سالگرہ - ڈئر زندگی - ڈئر اردو محفل

    مجھے اس سے قطعی طور پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔ :)
  11. محمد وارث

    آپ کو بھی اپنا یومِ آزادی مبارک ہو فہد صاحب!

    آپ کو بھی اپنا یومِ آزادی مبارک ہو فہد صاحب!
  12. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ببوئے زلفِ تو گر جاں بباد رفت چہ شد ہزار جانِ گرامی فدائے جانانہ لسان الغیب حافظ شیرازی اگر تیری زلفوں کی خوشبو سے (میری) جان بر باد ہو گئی تو پھر کیا ہوا؟ کہ ہزار عزیز و معزز جانیں محبوب پر قربان۔
  13. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چلتا ہوں تھوڑی دُور ہر اک تیز رَو کے ساتھ پہچانتا نہیں ہُوں ابھی راہبر کو میں غالب
  14. محمد وارث

    بارہویں سالگرہ 12 ویں سالگرہ - ڈئر زندگی - ڈئر اردو محفل

    میں نے ان میں سے کئی ایک فلمیں دیکھی ہیں لیکن آپ کے دیے گئے ستاروں سے مجھے 'اختلاف' ہے۔ :)
  15. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    میں بھی اب صرف ایک ہی کتاب شروع کرتا ہوں لیکن اسے ختم کر کے ہی دم لیتا ہوں چاہے جیسی بھی ہو۔ وجہ یہ ہے کہ پچھلے دس ایک سال سے میں نے کتابیں خریدنے کا ایک خود ساختہ 'معیار' بنا رکھا ہے، کہ کیا میں یہ کتاب پڑھ سکوں گا؟ اگر دماغ 'ہاں' میں جواب دے دے تو خرید لیتا ہوں لیکن اس کے باوجود کچھ کتابیں...
  16. محمد وارث

    تعارف ابھی پہچان ہونا باقی ہے

    خوش آمدید دانش صاحب! کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ سیاست سے لگاؤ کس طرح کا ہے: علمی ہے؟ (سیاسیات پر مطالعے کا شوق ہے)۔ عملی ہے؟ (کسی سیاسی جماعت کے رکن ہیں)۔ سمعی و بصری ہے؟ (سیاست پر ٹی وی ٹاک شوز اور مذاکرے دیکھتے ہیں) "سوشیلائی" ہے؟ (سوشل میڈیا پر ہیں؟ ویسے تو آج کل یہی ٹرینڈ سب سے زیادہ بک رہا ہے۔...
  17. محمد وارث

    اخلاقیات

    آپ نے درست فرمایا مگر 'مردِ ناداں پر کلامِ نرم و نازک بے اثر"۔
  18. محمد وارث

    غلتی ہائے مزامین مط پوچھ

    ہنجابی شاید پنجابی ہے۔ باقی غور فرمائیے۔
Top