نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    اقبال کے ایک شعر کا مفہوم؟

    مجھے آپ کے پہلے مراسلے ہی سے لگا تھا اور اسی لیے میں نے کہا تھا کہ آپ یورپ میں ضرور ہیں لیکن ان کے میخانوں میں نہیں۔ :) ع- بازار سے گزرا ہوں خریدار نہیں ہوں
  2. محمد وارث

    اقبال کے ایک شعر کا مفہوم؟

    اگر آپ کو برا نہ لگے تو کہوں کہ ہمارے کالج کے زمانے کے ایک دوست (کم و بیش ربع صدی پہلے) اس شعر کی وہی تشریح کرتے تھے جو پہلی بار پڑھنے میں سمجھ میں آتی ہے۔ یعنی ایک میخانے کا ماحول ہے وہاں کی دلکش ویٹریس آ رہی ہیں جا رہی ہیں، پینے والوں کو شراب بعد میں ملتی ہے، سرور پہلے آ جاتا ہے، اللہ اللہ :)
  3. محمد وارث

    اقبال کے ایک شعر کا مفہوم؟

    میرے خیال میں یہ تشریح کافی بعد کی ہے یعنی کم از کم اقبال کی وفات اور جنگِ عظیم دوم کے بعد کی جب "امداد" وغیرہ کا چکر شروع ہوا تھا اور یہ تشریح بعد کے حالات کو مدِ نظر رکھ کر کی گئی ہے۔ جس زمانے میں اقبال نے یہ شعر کہا ہوگا یعنی پچھلی صدی کے اوائل میں یا اس کے لگ بھگ، تب تک یورپ یا اگر اس...
  4. محمد وارث

    اقبال کے ایک شعر کا مفہوم؟

    آپ صرف یورپ میں ہیں، یہاں "میخانۂ یورپ" کی بات ہے۔ :)
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    از خمارِ زُہد و تقویٰ سر مرا باشد تہی من کہ از خمخانۂ وحدت ہمی نوشم شراب شیخ شرف الدین پانی پتی (معروف بہ بُو علی قلندر) میرا سر زُہد اور تقوے کے خمار سے خالی ہے، کیونکہ میں خمخانۂ وحدت سے شراب پیتا ہوں۔
  6. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وا حسرتا کہ یار نے کھینچا ستم سے ہاتھ ہم کو حریصِ لذتِ آزار دیکھ کر غالب
  7. محمد وارث

    جھوٹا بچہ

    خوب ہے۔ وائرل ہونے کا دور ہے، ورنہ مجھے پورا یقین ہے کہ ہر پاکستانی کا بچپن ایسے ہی جھوٹ بولتے میرا مطلب ہے 'غلط بیانی' کرتے گزرا ہوگا۔ :LOL:
  8. محمد وارث

    دو مکالموں کے لطیفے

    "اجی یہ خوش قسمت کو انگریزی میں کیا کہتے ہیں؟" "خوش قسمت کو انگریزی میں اَن میریڈ unmarried کہتے ہیں!" (منقول)
  9. محمد وارث

    دو مکالموں کے لطیفے

    "اجی سُنتے ہو۔" "ہاں سُن رہا ہوں، لیکن کاش تمھاری اُس وقت سُنی ہوتی جب کہا کرتی تھیں کہ "میں تم سے شادی نہیں کر سکتی"۔"
  10. محمد وارث

    نیٹ ورک مارکیٹنگ ۔۔۔

    آپ نے درست فرمایا، اچھے اچھے اس لالچ کے چکر میں پھنس گئے تھے لیکن اللہ کا کرم رہا مجھ پر کہ خوار ہونے سے بچ گیا۔ :) دام دیکھے ہیں وہاں اکثر بچھے جس جگہ پر دانے کی بہتات ہو
  11. محمد وارث

    نیٹ ورک مارکیٹنگ ۔۔۔

    اُس نے اپنی شہرت واقعی بنائی تھی اور ہر کسی کو فائدہ دیا تھا کوئی بھی ہو لیکن آخر میں سب لٹ گئے۔ مثال کے طور پر ایک شخص ایک لاکھ اس کے پاس لے کر گیا اُس نے دو لاکھ واپس کیے اب لالچ نے چین نہ لینے دیا اور پھر دو لاکھ یا اس سے بھی زائد رقم پھر اُس کے پاس لے گیا اور اصل ابتدائی رقم بھی گنوا بیٹھا۔...
  12. محمد وارث

    نیٹ ورک مارکیٹنگ ۔۔۔

    سیدھا سادا "ڈبل شاہ" کیس ہوتا ہے ہر اس طرح کا کیس۔ مجھے جب ڈبل شاہ کی ترغیب دی گئی تھی تو ان دنوں وہ اپنی شہرت بنانے کے لیے واقعی لوگوں کو ڈبل رقم واپس کر رہا تھا، میرے ایک دوست نے قرآن کی قسمیں کھا کھا کر مجھے بتایا کہ ڈبل پیسے واپس آتے ہیں سو چڑھ جاؤ سولی، مگر میں اس کی باتوں میں نہ آیا، اللہ...
  13. محمد وارث

    میرا سوہنا شہر فیصل آباد

    فیصل آباد کے متعلق میری پرانی ترین یادیں اپنے بچپن میں کرکٹ کے حوالے سے ہیں۔ فیصل آباد اسٹیڈیم کی بدنامِ زمانہ وکٹ جو بیٹسمینوں کی جنت تھی اور اُسی کی وجہ سے فیصل آباد شہر کا نام بھی سننے کو ملتا تھا۔ عظیم فاسٹ باؤلر ڈینس للی نے 1980ء کے فیصل آباد ٹیسٹ میچ کے بعد کہا تھا کہ جب میں مروں تو میری...
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اہلی کدورتے کہ تو داری ز خامی است عاشق شو و چو شمع بسوز و صفا ببیں اہلی شیرازی اے اہلی تیرے دل میں جو کدورتیں (اور میل) ہیں وہ تیری خامی (نا پختگی) کی وجہ سے ہیں، عاشق ہو جا اور شمع کی طرح جل جا اور پھر صفائی اور شفاف پن دیکھ۔
  15. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سنبھلنے دے مجھے اے نا اُمیدی، کیا قیامت ہے کہ دامانِ خیالِ یار چھُوٹا جائے ہے مجھ سے غالب
  16. محمد وارث

    اردو محفل فورم کی صرف ایک ’’ اچھی اور بری ‘‘ بات بتائیں۔

    اچھی بات: یہ محفل ایک فیملی کی طرح ہے اور گھر جیسا ماحول ہے۔ بُری بات: یہ محفل ایک فیملی کی طرح ہے اور گھر جیسا ماحول ہے۔ :)
  17. محمد وارث

    دو مکالموں کے لطیفے

    "چلو جلدی اُٹھو، بچوں کو اسکول سے دیر ہو رہی ہے۔" "کچھ نہیں ہوا، اسکول ہی تو جانا ہے بچوں نے، کون سا اپنے ابا جی کے دوسرے نکاح میں جانا ہے۔" :)
  18. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مومن و کافر سوئے حق راہ بُرد زاہدِ گم راہ بہ باطل ھماں درویش ناصر بخاری مومن اور کافر دونوں ہی حق کی راہ پا گئے اور اُس تک پہنچ گئے لیکن راہ گم کردہ (اور ریا کار) زاہد ویسے کا ویسا ہی باطل کے ساتھ ہے۔
  19. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیوں گردشِ مدام سے گھبرا نہ جائے دل انسان ہوں پیالہ و ساغر نہیں ہُوں میں غالب
  20. محمد وارث

    تعارف دوبارہ حاضری

    خوش آمدید شامی صاحب!
Top