ملزم۔ "مائی لارڈ مجھ پر تیز رفتاری کا الزام بالکل غلط ہے، میں اپنی بیوی کو واپس لانے ساس کے گھر جا رہا تھا، میں تیز رفتاری کا مرتکب کیسے ہو سکتا ہوں۔"
جج۔ " تم بالکل درست کہہ رہے ہو، کیس ڈسمس۔"
اس کے بعد کی بھی سن لیں جناب:
"ہاں ہاں، کرو کرو میرے بارے میں لطیفے پوسٹ، پڑ جائے تمھیں ٹھنڈ، ہو جاؤ خوش، کبھی اپنے لطیفے بھی پوسٹ کرو وہاں۔"
" جی آ، میں شادی شدہ ہوں، اور خوش ہوں، اس سے بڑا لطیفہ کیا ہو سکتا ہے۔"
ز اشکِ بیکسی دریائے رحمت را بجوش آرم
اگر در روزِ محشر درمیاں آید حسابِ من
چندر بھان برہمن
میں اپنی بیکسی کے اشکوں سے رحمت کے دریا کو جوش میں لے آؤں گا، اگر محشر کے دن میرے حساب کتاب کا معاملہ در پیش آیا تو (یعنی اگر حساب سے پہلے ہی نہ بخشا گیا تو)۔
کسے کیفیّتِ چشمِ تو را چوں من نمی دانَد
فرنگی قدر می دانَد شرابِ پرتگالی را
طالب آملی
تیری کیفیتِ چشم جیسے میں جانتا ہوں اور کوئی بھی نہیں جانتا، جیسے پرتگالی شراب کی صحیح قدر کوئی فرنگی ہی جانتا ہے۔