نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    مجھے کس بات کی مبارک باد دہ رہے ہیں قبلہ، کیا اس بات کی میں نے یہ بات آپ تک پہنچائی۔ :)
  2. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    اگر آپ کا خطاب مجھ سے ہے فاخر رضا صاحب تو جواب نفی میں ہے۔ یہ اسکرین شارٹ میں نے نہیں لیا اور نہ ہی اس کے نیچے جو "you" لکھا آ رہا ہے اس سے مراد یہ خاکسار ہے، بلکہ کسی نے سکرین شارٹ لیا ہوگا جو چلتا چلاتا فیس بُک پر مجھ تک پہنچ گیا، بعینہ ویسے ہی جیسے چلتا چلاتا یہ آپ تک پہنچ گیا ہے اور خدا...
  3. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    "عربیوں سے بھی پہلے"۔ :)
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عُشاق را ز سرو و گُل و ارغواں چہ حظ بے جلوۂ جمالِ تو از گلستاں چہ حظ شیخ علی حزیں لاھیجی عاشقوں کو سرو اور پھولوں اور ارغواں (سرخ پھولوں والے درخت) سے کیا حظ؟ تیرے جمال کے جلوے کے بغیر گلستاں سے کیا حظ؟
  5. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نمودِ جلوۂ بے رنگ سے ہوش اس قدر گُم ہیں کہ پہچانی ہوئی صورت بھی پہچانی نہیں جاتی اصغر گونڈوی
  6. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    کم از کم اس یونیورسٹی کے شعبہ اردو والوں کو کُھل کر احتجاج کرنا چاہیے اس پر۔ زیادہ کو "ذال" سے لکھا ہے۔ :)
  7. محمد وارث

    شکریہ انصاری صاحب، افسوس کہ میں مناجات نامہ کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔ والسلام

    شکریہ انصاری صاحب، افسوس کہ میں مناجات نامہ کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔ والسلام
  8. محمد وارث

    غم حسین علیہ السلام پر اشعار

    پہلا مصرع درست یوں ہوگا خوشا دردی کہ درمانش حسین است مفہوم: زہے وہ درد کہ جس کا درمان حُسین ہیں، زہے وہ جان کہ جس کی جان حُسین ہیں۔
  9. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اور صبح بھی منحوس سوموار کی (آپ کو شاید اس کا صحیح اندازہ نہ ہو، ہم جیسے نوکری پیشہ جانتے ہونگے!) :)
  10. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دیدۂ بے خواب جامی گشت از آں رُخ بہرہ مند از فروغِ مہ بجز شب زندہ داراں را چہ حظ مولانا عبدالرحمٰن جامیؒ اے جامی صرف جاگنے والی آنکھیں ہی اُس چہرے کے دیدار سے بہرہ مند ہوئیں کہ رات رات بھر جاگنے والوں‌ کے علاوہ کسی اور کو فروغِ ماہ سے کیا حظ؟
  11. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کچھ اس انداز سے چھیڑا تھا میں نے نغمۂ رنگیں کہ فرطِ ذوق سے جھومی ہے شاخِ آشیاں برسوں اصغر گونڈوی
  12. محمد وارث

    متضاد الفاظ کے تعاقب میں

    جوش اپنی جگہ صحیح فرماتے ہیں، وہ تو مولانا ابوالکلام آزاد کی غلطیاں بھی نکالتے رہے، میرے خیال میں 'یگانگت' کے متعلق کچھ ذکر ہے۔ لیکن غلط العام فصیح کا درجہ پاتے ہیں، رہائش گاہ بھی انہی میں سے ہے۔
  13. محمد وارث

    متضاد الفاظ کے تعاقب میں

    تذکیر و تانیث پر اردو میں بہت سر پھٹول پہلے ہی ہو چکی، اتنی کہ اس پر غالب کے لطیفے بھی مشہور ہیں۔ دلی اور لکھنؤ والے اپنی اپنی اسناد رکھتے تھے، آج کل دونوں جائز ہیں۔ جہاں تک "لالچ بری بلا ہے" تو یہاں تانیث لالچ کی نہیں بلکہ بلا کی ہے۔ اور ایسا استعمال عام ہے، جیسے کوئی کہے کہ "فلاں مرد تو نری...
  14. محمد وارث

    کنجوس لطیفے

    موجیں لگی ہوئی ہیں جناب آپ کی، اتنی فضول خرچی بھلا کون کرتا ہے آج کل۔ :)
  15. محمد وارث

    جدید شعراء کرام کی شاعری ۔۔۔جدید شعراء کرام کا کلام ایک لڑی میں اکٹھا کرنا

    فی زمانہ، اچھا سُلجھا ہوا نستعلیق سا ذوق پانا بھی اللہ کی ایک خاص رحمت ہے۔ :)
  16. محمد وارث

    کنجوس لطیفے

    ایک کنجوس آدمی کو گھر سے نکل کر کچھ دیر بعد یاد آیا کہ ڈیوڑھی کا بلب جلتا چھوڑ آیا ہے۔ بھاگم بھاگ واپس آیا۔ دروازے پر دستک دی اور بیوی کو مدعا بتایا۔ بیوی نے کہا۔ بلب تو میں نے آپ کے جاتے ہی بند کر دیا تھا، آپ خواہ مخواہ واپس آئے، اپنے جوتے گھسا لیے، وہ بولا: مجھے فضول خرچ سمجھتی ہوِ؟ جوتے بغل...
  17. محمد وارث

    جدید شعراء کرام کی شاعری ۔۔۔جدید شعراء کرام کا کلام ایک لڑی میں اکٹھا کرنا

    میرے خیال میں ترقی پسند تحریک کا آغاز اور عروج ایک "کٹ آف پوائنٹ" ہو سکتا ہے جس سے کلاسیکی اور جدید اردو شاعری میں حدِ فا ضل کھینچی جا سکتی ہے اور اس سے اسلوب کے ساتھ ساتھ زمانی تعین بھی ہو سکتا ہے، لیکن شاید اس لڑی میں "جدید ترین" اور ہم عصر شاعری پوسٹ کی جانی مقصود ہے، جسے ایک بزرگ نے گلی...
  18. محمد وارث

    ویڈیوز فورم - پوسٹ کرنے سے پہلے اسے دیکھ لیں۔

    فکرِسود و زیاں سے ہے آزاد کاروبارِ جنوں وبال نہیں :) خاکسار
  19. محمد وارث

    بے وقوف لطیفے

    جب لطیف صاحب بے وقوف یا کنجوس ہو سکتے ہیں تو پھر 'لطیفہ' اور 'لطیفے' بھی ہوتے ہوں گے۔ :)
  20. محمد وارث

    کیا کسی کو یوٹیوب پر کام کرنے کا شوق ہے ؟

    عبدالقدیر صاحب، آپ نے چونکہ سوال پوچھنے کی اجازت دی ہے اور جواب دینے کا وعدہ کیا ہے تو قبلہ کیا کوئی ایسا طریقہ ہو سکتا ہے کہ خاکسار کو یو ٹیوب کی طرف سے ویڈیو دیکھنے پر کچھ رقم مل جائے، خاص طور ایسی ویڈیوز جن میں پیسے کی بات ہوتی ہے، اچھی خاصی مشقت سے دیکھنی پڑتی ہیں آخر۔ :)
Top