نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    شطرنج آن لائن کھیلتے ہوئے ویڈیو

    پہلی چال پہلے پیادے کی دو گھر ٹھیک تھی۔ دوسری چال دوسرے پیادے کی دو گھر چلنے کی بجائے ایک گھر چلنی چاہیے تھی تا کہ پہلے پیادے کو "کور" یا "سپورٹ" یا "زور" مل سکے۔ اپنے کسی مہرے کو بے وزن یا سپورٹ کے بغیر چھوڑ دینے سے وہ مہرہ کسی بھی وقت پٹ سکتا ہے، اور بس یہ ایک آدھ مہرے ہی کی گیم ہے۔
  2. محمد وارث

    شطرنج آن لائن کھیلتے ہوئے ویڈیو

    سپاہی کو جو اگلی لائن میں آٹھ ہوتے ہیں ان کو پیادہ کہا جاتا ہے، انگلش میں پان (pawn) کہتے ہیں۔ شاہ، بادشاہ یا کنگ کو کہتے ہیں، اسی سے شاہ مات یا شہ مات ہے، جو بقول آپ کے ابھی تک آپ ہی کو ہو رہی ہے۔ :)
  3. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا : پہلا ٹیسٹ

    میچ پاکستان کے ہاتھ سے قریب قریب نکل ہی چکا ہے یعنی فتح ہاتھ سے نکل چکی۔ سری لنکا 368 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے میں چالیس اوور باقی ہیں۔ اب پاکستان بھی ڈرا کے لیے کھیلے گا۔
  4. محمد وارث

    شطرنج آن لائن کھیلتے ہوئے ویڈیو

    میں نے اپنی گیارہ سالہ بیٹی کو سکھائی تھی وہ بھی تین چار سال پہلے، اپنے دونوں بڑے بھائیوں کو بھی اب کبھی کبھی ہرا لیتی ہے۔ میں اُس کا دل رکھنے کے لیے اکثر اُس سے ہار جاتا ہوں۔ :)
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کلیدِ قُفلِ ہمہ گنج ہا بما دادند بدستِ ما چو ندادند اختیار چہ حظ نظیری نیشاپوری (دنیا جہان کے) سارے خزانوں کے تالوں کی چابی اُنہوں (کارکنانِ قضا و قدر) نے ہمیں دے دی لیکن ہمارے ہاتھ میں جب کوئی اختیار ہی نہیں دیا تو پھر کیا لُطف؟
  6. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بُلبل کے کاروبار پہ ہیں خندہ ہائے گُل کہتے ہیں جس کو عشق خلل ہے دماغ کا غالب
  7. محمد وارث

    شطرنج آن لائن کھیلتے ہوئے ویڈیو

    میں نے صرف شروع کے دو منٹ ہی یہ ویڈیو دیکھی ہے اور مجھے علم ہو گیا کہ آپ شطرنج میں بالکل ہی نومشق ہیں۔ آپ کی دوسری تیسری چال ہی غلط تھی۔ اپنے شاہ کو کبھی "ایکسپوز" نہیں کرتے لیکن آپ نے دوسری ہی چال میں کالے کا پیادہ مار کر اپنے شاہ کو بالکل ہی ایکسپوز کر دیا۔ :)
  8. محمد وارث

    فنا بلند شہری کافرِعشق کو کیا سے کیا کر دیا - فنا بلند شہری

    باقی اس موضوع پر خسرو کا شعر حرفِ آخر ہے خلق می گوید کہ خسرو بت پرستی می کند آرے آرے می کنم، با خلق ما را کار نیست لوگ کہتے ہیں کہ خسرو بت پرستی کرتا ہے، ہاں ہاں کرتا ہوں، لوگوں سے مجھے کچھ لینا دینا نہیں (کہ یہ میرا اور میرے خالق کا معاملہ ہے)۔
  9. محمد وارث

    فنا بلند شہری کافرِعشق کو کیا سے کیا کر دیا - فنا بلند شہری

    میرے خیال میں ایسے اشعار لطف و وجدان کے لیے ہی ہوتے ہیں نہ کہ شرح و بسیط کے لیے۔ شعر سنیے پڑھیے، جھومیے، اللہ اللہ کیجیے۔ :)
  10. محمد وارث

    عدم ساقی شراب لا کہ طبیعت اداس ہے

    مجھے 35 سال کی عمر ہی سے دونوں امراض ہیں، مجال ہے کہ میری بیوی نمک اور چینی کو کم کر جائے، بیوہ ہونے سے ڈرتی تو ہے لیکن فی الفور عزت بچا لیتی ہے۔ :)
  11. محمد وارث

    عدم ساقی شراب لا کہ طبیعت اداس ہے

    کھانے والا بلڈ پریشر اور شوگر کا مریض لگتا ہے، بہتر ہے نہ ہی کھائے! :)
  12. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میرے خیال میں اپنے اپنے ظرف اور تشریح کی بات ہے۔ میرے ذاتی خیال میں یہاں "اُلفت" سے مراد عشق مجازی نہیں بلکہ عشق حقیقی ہے۔
  13. محمد وارث

    مبارکباد سروارث کے20000 مراسلے

    شکریہ اعجاز صاحب، نوازش آپ کی۔ درست فرمایا آپ نے، یہی اصلی سنگِ میل تھا اور نظر اب پچاس ہزار پر ہے۔ :)
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چوں نیاید بہ سرِ نعشِ من آں شوخ قتیل گر ہمہ خلق بیاید بہ منِ زار چہ حظ قتیل لاہوری اے قتیل، جب وہ شوخ ہی میری لاش پر نہیں آئے گا تو پھر اگر ساری دنیا بھی مجھ ناتواں اور لاغر کے پاس آ جائے تو کیا لطف؟
  15. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    منزلِ اُلفت میں ہیں احسان دونوں سدّ ِ راہ کھائیں کیوں آخر فریبِ کعبہ و بتخانہ ہم احسان دانش
  16. محمد وارث

    مبارکباد سروارث کے20000 مراسلے

    شکریہ عاطف صاحب، حُسنِ ظن ہے محترم آپ کا، نوازش آپ کی۔ ذرہ نوازی ہے قبلہ سید صاحب آپ کی۔ آپ نے شرمندہ کر دیا کہ سادات کے تو ہم غلام ابنِ غلام ابنِ غلام ہیں۔ :) شکریہ چوہدری صاحب، خوشی ہوئی آپ کو دیکھ کر۔ :)
  17. محمد وارث

    مائیکروسافٹ 2016 کو ایکٹیویٹ کیسے کرتے ہیں ؟

    جی نہیں میں تو دفتر میں ہوں!
  18. محمد وارث

    مائیکروسافٹ 2016 کو ایکٹیویٹ کیسے کرتے ہیں ؟

    میں خرید تو لوں لیکن مجھے ایکٹیویٹ نہیں کرنا۔ :)
  19. محمد وارث

    فاتح کبھی نہیں بھاگتے

    اگر آپ نے کبھی کرکٹ کھیلی ہے تو ہمیشہ پارٹنر کو "رن آؤٹ" ہی کرواتے ہونگے کیونکہ "فاتح کبھی نہیں بھاگتے۔" :)
  20. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اصغر گونڈوی بہت اچھے شاعر تھے لیکن نہ جانے کیوں ان کو اتنی پذیرائی ملی نہیں۔
Top