نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    مبارکباد سروارث کے20000 مراسلے

    وعلیکم السلام اور شکریہ عظیم صاحب۔ بہت شکریہ محترم۔ شکریہ عبدالرحمٰن صاحب۔ آپ کی دوسری بات نے مجھے شرمندہ کر دیا ہے۔ ساڑھے دس سال میں بیس ہزار اگر بہت مراسلے ہیں اور زیادہ بولنا ہے تو آپ درست ہی فرما رہے ہونگے لیکن افسوس میں آپ کی خواہش پوری کرنے سے قاصر ہوں۔ اپنی روش تو میں کسی طور نہیں...
  2. محمد وارث

    شخصیت دیکھ کر منہ لگاتے ہیں لوگ ۔

    'ی' عام طور پر الفاظ کے آخر سے گرائی جاتی ہے اور اُس کو زیر سمجھ لیا جاتا ہے، الفاظ کے درمیان سے حرفِ علت گرانا شاید درست نہیں ہے۔
  3. محمد وارث

    شخصیت دیکھ کر منہ لگاتے ہیں لوگ ۔

    میرے خیال میں شخصیت کا صحیح وزن فاعلن کی بجائے مفعولن ہے یعنی شخ صی یت۔
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اگر تو خندہ کنی، از گُل و شراب چہ حظ وگر تو زہر دہی، تشنہ را ز آب چہ حظ عرفی شیرازی اگر تُو مسکرا دے تو پھر پھولوں‌ اور شراب سے کیا حظ؟ اور اگر تُو زہر دے تو پھر پیاسے کو پانی سے کیا حظ؟
  5. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ عشق نے دیکھا ہے، یہ عقل سے پنہاں ہے قطرے میں سمندر ہے، ذرے میں بیاباں ہے اصغر گونڈوی
  6. محمد وارث

    مبارکباد سروارث کے20000 مراسلے

    شکریہ زیک! بہت شکریہ محترم! شکریہ لاریب! یہ بہت بڑی بات کہہ دی آپ نے، خود سے شرمندگی سی محسوس کر رہا ہوں۔ :) بہت شکریہ سردار صاحب۔ :) بہت شکریہ ہادیہ، نوازش آپ کی۔ شکریہ یاز صاحب۔ لگے ہوئے ہیں سر جھکا کر کہ ہم ہیں تو ابھی راہ میں ہے سنگِ گراں اور۔ :) بہت شکریہ جاسمن صاحبہ، نوازش آپ کی۔...
  7. محمد وارث

    طرحی غزل

    لاجواب، واہ واہ!
  8. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    ویسے یہ شاید آپ کا پیشہ ہے اس لیے آپ ہر دوسری لڑی میں اس کا تذکرہ شریف فرماتے ہیں لیکن اس سے بہت سے لوگوں کے زخم تازہ ہو جاتے ہیں۔ سترہ سال پہلے جنوری کی ایک انتہائی سرد رات، تین بجے کے قریب ایک ہسپتال کا ڈاکٹر مجھ سے میرے باپ کی میت پر کھڑا ہو کر معافی مانگنے کی بجائے یہ حکم صادر فرما رہا تھا...
  9. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    جو فرمائش تو اُن سے کریں جن کو "عادت" ہے۔ :LOL:
  10. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    سرکاری طور پر 18 سال سے کم عمر افراد کے سگریٹ خریدنے یا ان کو بیچنے پر پابندی ہے، عمل اس پر نہیں ہوتا اور بہت سارے قوانین کی طرح۔
  11. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    کوئی بات نہیں جناب، ہم بھی آپ سے معافی ہی مانگ لیتے ہیں۔!
  12. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    منزل کس سے دُور ہے سرکار؟ کوئی استقامت دکھائے نہ دکھائے، منزل مل کے رہے گی؟ کوئی شک! :)
  13. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    میں نے فرسٹ ایئر میں شروع کیے تھے، 1989ء میں اور گولڈ لیف سے۔ شروع شروع میں پیسوں کی وجہ سے گولڈ لیف کے ساتھ دیگر برانڈ ملا کر پیتا تھا۔ نوے کی دہائی کے وسط سے صرف یہی پی رہا ہوں۔
  14. محمد وارث

    مبارکباد سروارث کے20000 مراسلے

    بہت شکریہ عدنان صاحب، محبت ہے آپ کی۔ ویسے بڑی گہری نظر رکھتے ہیں آپ اور کچھ چھوڑتے نہیں، خوش رہیں، اللہ آپ کی دلی مرادیں پوری کریں۔ :) شکریہ صدیقی صاحب۔ شکریہ سید صاحب، بقولِ شاعر فیض تھی راہ سربسر منزل ہم جہاں پہنچے کامیاب آئے بہت شکریہ فہد صاحب۔ شکریہ خان صاحب۔ :) شکریہ فرقان صاحب۔ حُسنِ...
  15. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    مجھے گولڈ لیف پیتے اٹھائیس سال ہو گئے، شاید میں چھوڑوں تو مجھے بھی کوئی ایسی مبارکباد مل جائے، حالانکہ میرے ایک دوست کا وعدہ ہے کہ وہ میری قبر پر نشانی کے طور تمباکو کا پودا لگائے گا بشرطیکہ وہ حیات ہوا تب تک۔ :)
  16. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    جی ہاں، رب ہی غریبوں کا آخری سہارا ہے!
  17. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    دونوں ہی کی خیر ہے صاحب، نو دس سالوں میں تو کوئی مائی کا لعل ان دونوں کا بال بھی بیکا نہیں کر سکا، آگے کون کیا بھی کر لے گا؟
  18. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    مجھے تو لگتا ہے دونوں ہی سچے ہیں۔ :)
  19. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    اب کس سے پوچھ کر بتاؤں صاحب، ٹھرک پیج والوں سے تو میرا کوئی رابطہ نہیں ہے۔ :)
Top