کچھ خدا کا خوف کریں عدنان صاحب۔ اگر راحیل صاحب ہی کو علم ہو گیا کہ غالب کا مشہور و معروف و مقبول شعر آپ اُن کے نام لگا رہے ہیں تو وہی آپ کو نہیں چھوڑیں گے۔ :)
کتاب مونسِ جان است حسرتی اما
اگر ز شعرِ تو خالیست از کتاب چہ حظ
نواب مُصطفی خان حسرتی (شیفتہ)
اے حسرتی، کتاب مونسِ جان ہے لیکن اگر وہ تیرے شعروں سے خالی ہے تو پھر کتاب کا کیا لطف۔
سراسر ہمہ عیبیم بدیدی و خریدی
زہے کالۂ پُر عیب، زہے لطفِ خریدار
مولانا رُومی
تُو نے ہمارے سارے کے سارے عیب دیکھے اور پھر بھی خرید لیا، زہے یہ عیبوں سے بھرا ساز و سامان، زہے لطفِ خریدار۔
اگر تو "سنسنی" ہی پھیلانی ہے تو کئی ایک عنوانات ہو سکتے ہیں جیسے:
عاشق جِن ۔ ایک سچا واقعہ
خون کا ٹیکا اور جنات
گمشدہ دوست اور جنات
سنسان گھر اور جن
پیلی روشنی اور اندھے سائے
وغیرہ وغیرہ
چہ جُرم رفت کہ با من سخن نمی گوئی
جنایت از طرفِ ماست یا تو بد خوئی؟
شیخ سعدی شیرازی
کیا جُرم ہو گیا کہ تُو ہمارے ساتھ بات ہی نہیں کرتا؟ ہماری طرف سے کوئی گناہ، کوئی خطا ہے یا تُو ہی بد خُو ہے؟