نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    اردو محفل فورم کی صرف ایک ’’ اچھی اور بری ‘‘ بات بتائیں۔

    از بسکہ شعر گفتن شد مبتذل دریں عہد لب بستن است اکنوں مضمونِ تازہ بستن غنی کاشمیری از بسکہ اِس عہد میں شعر کہنا مبتذل (بے قدر، حقیر، معمولی، عام) ہو چکا ہے، لہذا اب لب باندھنا (منہ بند رکھنا) ہی تازہ مضمون باندھنا ہے۔
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رُباعی از شیخ اوحدالدین کرمانی اے دل ز پئے ریا خدا می طلبی وز مردمِ بدعہد وفا می طلبی از لقمۂ اوقاف کدورت خیزد در گوشہ نشیں، اگر صفا می طلبی اے دل تُو ریا کاری کے لیے خدا کو تلاش کرتا ہے، اور دنیا کے بدعہد لوگوں‌ سے وفا طلب کرتا ہے۔ اوقاف کے لقموں‌ سے تو کدورت ہی بڑھتی ہے، لہذا اگر دل کی صفائی...
  3. محمد وارث

    اردو محفل فورم کی صرف ایک ’’ اچھی اور بری ‘‘ بات بتائیں۔

    وہ اس لیے کہ پہلے ہی لکھنے والے زیادہ اور پڑھنے والے کم ہیں۔ :) اور مجھے پڑھنے میں زیادہ سکون ملتا ہے۔
  4. محمد وارث

    قیامت کے دن نجات پانے والا کون ہوگا ؟

    عبدالقدیر صاحب، مجھے ابھی ابھی آپ کی پہلی ویڈیو دیکھنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ چونکہ آپ نے کہیں فرمایا تھا کہ آپ یو ٹیوب پر کام کر کے کچھ رقم حاصل کرنا چاہتےہیں سو اس سلسلےمیں کچھ برادرانہ گزارشات عرض کرنا چاہوں گا کہ بزنس بزنس ہوتا ہے۔ :) آپ کی اس ویڈیو میں مارکیٹنگ کے لحاظ سے خامیاں ہی خامیاں...
  5. محمد وارث

    اردو محفل فورم کی صرف ایک ’’ اچھی اور بری ‘‘ بات بتائیں۔

    نہیں بہن جی ایسا نہیں ہے کہ عقل داڑھ اُگنے کے بعد میں نے نظامت چھوڑی ہو :)۔ مسئلہ یہ ہے کہ نظامت کے دنوں میں میں نے خود پر بہت سی خود ساختہ پابندیاں لگا رکھی تھیں، لیکن عادت سے مجبور تھا سو اُن دنوں ٓپ کی بھابھی کچھ زیادہ ہی تختۂ مشق بنی رہی، اب اُس کی "ڈوز" میں کمی ہوتی ہے تو شکایت کرتی ہے÷ :)
  6. محمد وارث

    شارخ خان کی بیٹی سہانا فلموں میں کام کرنے کیلئے آمادہ ہوگئیں

    مجھے تو یہ لگ رہا ہے کہ آئندہ اگر آپ نے کسی کو واقعی "پاجی" کہنا ہو تو اُسے بھی "بھائی جی" کہہ جانا ہے۔ :)
  7. محمد وارث

    آج کی تصویر

    انگریزی کی انفرادیت یا 'سیب' سے محبت؟ انناس کو ساری دنیا انناس کہتی ہے سوائے انگریزوں کے۔:)
  8. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    زاہد شرابِ ناب جز انگور و آب نیست رم خوردنِ تو ایں ہمہ ز انگور و آب چیست؟ علامہ شبلی نعمانی اے زاہد، خالص شراب انگور اور پانی کے سوا کچھ بھی نہیں، پھر تیرا انگور اور پانی سے یوں بدکنا کیا ہے؟
  9. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وفاداری بہ شرطِ استواری اصلِ ایماں ہے مرے بُت خانے میں تو کعبے میں گاڑو برہمن کو غالب
  10. محمد وارث

    اقبال ہزار خوف ہو لیکن زباں ہو دل کی رفیق-علامہ اقبال

    وفاداری بہ شرطِ استواری اصلِ ایماں ہے مرے بُت خانے میں تو کعبے میں گاڑو برہمن کو غالب
  11. محمد وارث

    شارخ خان کی بیٹی سہانا فلموں میں کام کرنے کیلئے آمادہ ہوگئیں

    تو کیا وہ آپ کے لیے تھا قبلہ؟ میرا نہیں خیال کہ ایسا ہے! :)
  12. محمد وارث

    شارخ خان کی بیٹی سہانا فلموں میں کام کرنے کیلئے آمادہ ہوگئیں

    دراصل یہ پنجابی کے مختلف لہجے ہیں۔ ہم پنجابی کا "ماجھی" لہجہ بولتے ہیں، یہ لہجہ پاکستانی پنجاب کے لاہور، قصور، فیصل آباد، شیخوپورہ، گوجرانولہ، سیالکوٹ، ناروال وغیرہ ضلعوں اور انڈین پنجاب کے امرتسر، گرداسپور وغیرہ ضلعوں میں بولا جاتا ہے۔ اس لہجے میں عام طور پر "بھ" کی آواز بولنے میں "پ" کی آواز...
  13. محمد وارث

    بینظیر بھٹو کے اصل قاتل کون ہیں؟

    اور یہ ان کی فیس بُک وال ہے، اس پر ان کی آخری تحریر پر ملنے والے تبصروں سے بھی علم ہو رہا ہے کہ سید انور محمود صاحب وفات پا گئے ہیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔
  14. محمد وارث

    بینظیر بھٹو کے اصل قاتل کون ہیں؟

    یہ ایک تحریر ملی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سید انور محمود صاحب، اتوار 3 ستمبر 2017ء کو وفات پا گئے، اللہ ہی جانے کیا حقیقت ہے۔ شاید ان کو جاننے والے کوئی دوست کنفرم کر سکیں۔
  15. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    میری بھارت یاترا کا اگلا پڑاؤ۔ مشہور بھارتی صحافی کُلدیپ نیئر کی خود نوشت سوانح عمری Beyond the Lines: An Autobiography
  16. محمد وارث

    اقتباس نزہتہ المجالس

    مذاہب اور ادیان اس سلسلے میں خیر جو بھی کہتے ہیں درست ہی کہتے ہیں، آمناً و صدقاً۔ لیکن اس مسئلے کا اگر "عمرانیات" کے اصولوں کی روشنی میں جائزہ لیا جائے تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ایک "پدر سری" معاشرے میں ایک عورت کو ایک سے زائد شوہر رکھنے کی اجازت دی جا سکے۔ ہاں بہت عرصہ قبل جب اس دنیا میں...
  17. محمد وارث

    شارخ خان کی بیٹی سہانا فلموں میں کام کرنے کیلئے آمادہ ہوگئیں

    یہ "پا جی" یعنی "بھا جی" لکھا ہے ہادیہ پنجابی والا؟ لگ تو "پاجی" رہا ہے، ہندی والا۔ :)
Top