بیتابئ دامم نہ از اندوہِ اسیریست
من تابِ فراموشئ صیاد ندارم
شیخ علی حزیں لاھیجی
دام میں میری بیتابی قید کے دکھوں کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ میں صیاد کی فراموشی کی تاب نہیں رکھتا (کہ قید کر کے ہمیں بھول ہی گیا)۔
افسوس ہوا یہ جان کر راجا صاحب، اللہ تعالیٰ آپ کو صحتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں۔
جہاں تک مجھے یاد ہے آپ کو ذیابطیس اور ہائی بلڈ پریشر کے امراض تھے، یہ انہی کی کارستانی لگتی ہے۔ دل کے امراض پاکستان اور دنیا میں انہی وجوہات کی وجہ سے پھیل رہے ہیں، اللہ تعالیٰ جلد از جلد شفا دیں، آمین۔
آوارگیست رہبر، در وادیِ محبت
طوفاں بوَد معلّم، دریائے بے کراں را
عرفی شیرازی
وادیِ محبت میں آوارگی ہی رہبر ہے، بے کراں دریا کے لیے طوفان معلم ہوتا ہے۔
عجب 'اسطو خودوس' قسم کا کالم ہے، عورت یہ کر سکتی ہے تو مرد بھی کر سکتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ کوئی نوخیز گُل صاحب سے پوچھے کہ صاحب ہر شادی شدہ عورت کا ایک "خصم" ہوتا ہے کیا کبھی سُنا ہے کہ کسی مرد کا بھی خصم ہوتا ہے؟ :)
میرے خیال میں 'مصرع' درست ہے اور اس کی جمع عربی طریقے سے 'مصارع' اور اردو طریقے سے 'مصرعے' دونوں ہی درست ہیں۔ جیسے مثال کے طور پر عربی لفظ 'کتاب' کی جمع عربی طریقے سے 'کتب' اور اردو طریقے سے 'کتابیں' دونوں ہی درست ہیں۔
بسوخت نالۂ من سنگ را، عجب سنگ است
دلت کہ سوختہ زیں نالہ ہائے زار نشد
امیر خسرو دہلوی
میری آہ و زاری اور نالوں نے پتھروں کو جلا دیا، لیکن تیرا دل عجب پتھر ہے کہ جو اِن درد انگیز اور زار زار نالوں سے بھی نہ جلا (نرم نہ ہوا)۔