جی کیا جا سکتا ہے لیکن پہلے کہیں اور اپ لوڈ کرنی پڑیں گی اور پھر ناظمین کو لمبی تکلیف دینی پڑے گی کہ فرداً فرداً لنک تبدیل کریں۔ کافی وقت چاہیے اس کے لیے۔ ویسے امید نہیں تھی کہ فوٹو بکٹ ایسی حرکت کرے گا۔
چوں نباشد جز وصالِ یار درمانے مرا
پس ز شغلِ چارہ سازی، غم گساراں را چہ حظ
شیخ شرف الدین پانی پتی (بُوعلی قلندر)
جب وصالِ یار کے علاوہ میرا کوئی درمان، کوئی علاج ہی نہیں ہے تو پھر چارہ سازی کے شغل سے غم گساروں کو کیا لُطف؟
درست فرمایا آپ نے، مینگورہ پہنچ کر میرا پہلا تاثر یہی تھا کہ پنجاب کے گرمی اور گرد و غبار کا صرف بیک گراؤنڈ تبدیل ہوا ہے، لیکن جوں جوں مینگورہ سے آگے نکلتے گئے، موسم و مناظر و ماحول بہتر ہوتے گئے۔ :)
میں نے جب کالام دیکھا تھا کوئی ربع صدی پہلے تو تب وہاں برف والے پہاڑ بھی چھوڑ آیا تھا، گلیشئر بھی، دریا بھی اور جھیلیں بھی۔ آپ لوگوں نے اتنا خراب کر دیا اسے۔ :)
درختِ خُشک بہ نشو و نما نمی جوشد
ترا کہ نیست جنوں در سر از بہار چہ حظ
صائب تبریزی
سُوکھا ہوا درخت نشو و نما سے بھی سرسبز نہیں ہوتا، تُو کہ تیرے سر میں جنون ہی نہیں ہے، تجھے بہار سے بھی کیا حظ؟
گماں مبر کہ تو چوں بگذری جہاں بگذشت
ہزار شمع بکشتند و انجمن باقیست
عرفی شیرازی
یہ خیال بھی نہ کرنا کہ تُو چلا گیا تو دنیا بھی ختم ہو جائے گی کہ یہاں ہزاروں شمعیں بجھا دی گئی ہیں اور انجمن ابھی بھی باقی ہے۔
چو نیست در نظر آں گُل کہ نو بہارِ من است
مرا ز باغ چہ حاصل، ز نو بہار چہ حظ
محتشم کاشانی
جب وہ پُھول ہی نظر میں نہیں ہے کہ جو میری نوبہار ہے تو پھر مجھے باغ سے کیا حاصل، اور نوبہار سے کیا لُطف؟