نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    اساتذہ کا عالمی دن

    مجھے تو پہلے کا بھی علم نہیں، بس بقول زیک اُڑتی اُڑتی ہی سُنی ہے۔ :)
  2. محمد وارث

    اساتذہ کا عالمی دن

    اور شاید ایک سے زیادہ! :)
  3. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    ایک بات یہ کہ کلدیپ تقسیم ہند سے پہلے وکالت کی ڈگری حاصل کر چکے تھے اور سیالکوٹ میں وکالت شروع ہی کرنے والے تھے کہ ہند تقسیم ہو گیا سو وہ دہلی چلے گئے اور وہاں ان کو نوکری ایک اردو اخبار میں ملی۔ وہیں ان کی ملاقات حسرت موہانی سے ہوئی، کلدیپ کو ان دنوں اردو شاعری کا بھی لٹکا تھا سو حسرت موہانی کو...
  4. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    کتاب ختم ہونے والی ہے بس۔ اس کو خودنوشت سوانح کہہ کر مصنف نے "خود نوشت" کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ کیونکہ شروع کے چند صفحات میں کلدیپ نے اپنا اور سیالکوٹ کا کچھ ذکر کیا ہے (جہاں وہ پیدا ہوئے اور پلے بڑھے) اور اس کے بعد اگر کہیں اپنا ذکر بھی کیا ہے تو چند سطروں میں۔ یہ کتاب بنیادی طور پر ہندوستان...
  5. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نطق کا ساتھ نہیں دیتا ذہن شُکر کرتا ہوُں، گِلہ لگتا ہے احمد ندیم قاسمی
  6. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    درآنچہ من نتوانم ز احتیاط چہ سُود بدانچہ دوست نخواہد ز اختیار چہ حظ مرزا غالب دہلوی وہ (کام) کہ جو میں کر ہی نہیں سکتا (جس میں مجھے اختیار ہی نہیں) اُس میں احتیاط برتنے کا کیا فائدہ؟ اور وہ (کام) کہ جو دوست ہی نہیں چاہتا اُس میں اختیار کا بھی کیا لُطف؟
  7. محمد وارث

    ٹام جس دیس سدھارے تم وہاں آزاد ، ظفر اور غالب سے ضرور ملنا In the Memory of Thomas Alter

    ٹام آلٹر ایک اچھے فنکار تھے، میں نے ان کا کوئی ڈرامہ تو نہیں دیکھا لیکن ان کی فلمیں دیکھ رکھی ہیں جس میں وہ انگریز کا کردار ادا کرتے تھے۔
  8. محمد وارث

    گیئر گچھا

    علی بن اعجاز صاحب نے تو اس "مؤقر" ادارے کا نام اپنی شگفتہ سی تحریر میں درج نہیں کیا تھا لیکن انہوں نے خود ہی خود کو ظاہر کر دیا ہے، بہت سے دوستوں کا بھلا ہو جائے گا اس طرح یعنی دُور رہ کر۔ :)
  9. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا: ڈے اینڈ نائیٹ ٹیسٹ

    آج کا میچ پاکستان کا تیسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہے، اس سے پہلے پاکستان ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیل چکا ہے۔
  10. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    یہ تصویر فیس بُک سے عمار ضیا خان صاحب کی وال سے کاپی۔ کس زمانہ شناس کی تحریر ہے یہ واہ واہ واہ، شادی بیاہ کو "تخریبات" کے ساتھ ملا دینا کسی "لیجنڈ" ہی کا کام ہے، اور پھر اس میں خصوصی "ریات" بھی ہے۔ :)
  11. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کجاست باد کہ چوں گردباد برخیزم چو خاک ایں ہمہ برآستاں فتادہ چہ حظ ابوالفیض فیضی دکنی ہوا کہاں ہے کہ میں گرد و غبار کے طوفان کی طرح اُٹھوں، خاک کی طرح یوں آستاں پر ہی پڑے رہنے میں کیا لطف؟
  12. محمد وارث

    اساتذہ کا عالمی دن

    وہ کیا کہتے ہیں، گھر کی مرغی دال برابر، یا مشرقی پنجاب میں کہتے ہیں، "گھر دا جوگی جوگڑا"۔ :)
  13. محمد وارث

    اساتذہ کا عالمی دن

    سید عمران صاحب، مفتیِ محفل، سے درخواست ہے کہ کچھ اس پر بھی روشنی ڈالیں۔ :)
  14. محمد وارث

    اساتذہ کا عالمی دن

    جی میں بالکل ایسا ہی کرتا ہوں، یعنی نظر انداز، کوئی بھی دن ہو حتیٰ کہ عیدین کا دن بھی سو کر ہی گزارتا ہوں۔ مسئلہ "بھیڑ چال" کا ہے اور مذہبی سطح سے ہٹ کر ہے۔ ایسے دنوں کا مذہبی جواز ہو نہ ہو، اپنے اپنے معاشرے کی تناظر میں اس میں ضروری ترامیم یا تبدیلیاں لازم ہونی چاہئیں یا اس کو قبول یا رد کرنے...
  15. محمد وارث

    اساتذہ کا عالمی دن

    بس پھر کہنے کہنے کا فرق ہے۔ :)
  16. محمد وارث

    اساتذہ کا عالمی دن

    دخل در معقولات کے لیے معذرت! کوئی حرج نہیں، لیکن اگر اس کو ایک ritual بنا کر، ایک رسم یا رواج بنا کر سختی سے اس پر عمل کروایا جائے تو پھر واقعی حرج ہے۔ میری بیٹی کلاس میں "پری فیکٹ" ہے، اُسے حکم ملا کہ اس دن کے لیے چار اچھے سے کارڈ بنا کر لاؤ بلکہ ہر کلاس کی ہر پری فیکٹ کو یہی حکم ملا تھا،...
  17. محمد وارث

    تعارف تعارف

    خوش آمدید غازی صاحب!
  18. محمد وارث

    اساتذہ کا عالمی دن

    عام لوگوں کے لیے "آم" ہوتا ہے سر، جسے "پیار" سے پنجابی میں "امب" کہا جاتا ہے۔ عام آدمی کو "امب" ہی ملتا ہے۔ :)
  19. محمد وارث

    اساتذہ کا عالمی دن

    مجھے تو ڈر ہے کہ پاکستان میں "مخصوص دن" منانے کے حق اورمخالفت میں جو "جنگ" چھڑ چکی ہے اس کے تناظر میں چند برس بعد دو دن اور منائے جائیں گے: "خاص دن منانے والوں کا دن" "خاص دن نہ منانے والوں کا دن" :)
  20. محمد وارث

    اساتذہ کا عالمی دن

    بقول یوسفی، عام آدمی کی زندگی میں دو ہی دن ہوتے ہیں جب وہ سب کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے، ایک اس کے نکاح کا دن اور دوسرا جنازے کا دن۔ اللہ اللہ۔ ویسے ان دونوں دنوں میں بھی کم ہی فرق ہے، یوسفی کو دیکھنا چاہیے تھا۔:)
Top