نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    آؤ کرتے ہیں موت کی باتیں ۔ رفیق اظہر

    ہم تو طرح دے کر نکل لئے۔ ;) خیر مذاق بر طرف آپ اپنی غزل تو پیش کریں۔ :)
  2. فرخ منظور

    گوپی چند نارنگ ۔۔۔؟؟

    قبلہ پھر آپ اپنے خیالات سے مستفید کرنے سے تب تک ہمیں محفوظ رکھیں جب تک آپ کی تسلی نہیں ہو جاتی اگر کوئی مضبوط شہادت ملے تو یہاں سب کے گوش گزار کر دیں۔ اگر نہیں تو تب تک خاموش رہ کر گزارہ کر لیں۔
  3. فرخ منظور

    گوپی چند نارنگ ۔۔۔؟؟

    بھائی آپ تو ایسے بحث کرتے ہیں جیسے قرآن و حدیث پر آپ کا طریقہ کار ہے۔ یہاں ایک علمی بحث ہو رہی ہے براہِ مہربانی اسے مذہبی دھاگوں کی طرح کج بحثی دھاگہ نہ بنائیں۔ اگر آپ کو مجھ سے اختلاف ہے تو بے شک میری بات نہ مانیں۔ لیکن براہِ مہربانی اب اس بات پر مجھ سے بحث مت کیجیے گا۔ بہت شکریہ!
  4. فرخ منظور

    گوپی چند نارنگ ۔۔۔؟؟

    بہت شکریہ خوشی صاحبہ لیکن یہ دونوں طرح ہی مستعمل ہے۔ حوالے کے لئے دیکھیے۔ http://www.crulp.org/oud/viewword.aspx?refid=11347# مِصْرَع [مِص + رَع] (عربی) ص ر ع مِصْرَع عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ 1503ء کو...
  5. فرخ منظور

    گوپی چند نارنگ ۔۔۔؟؟

    میڈیا اور اخبارات میں ایسی غلطیوں کی بھرمار ہوتی ہے۔ اکثر اخبارات اور خبروں کے چینلز پر "وقت کا زیاں" لکھا ہی آپ کو ملے گا۔ چونکہ ہم سب اخبارات اور میڈیا پر خبریں پڑھتے رہتے ہیں اس لئے ہمارے ذہن میں ایسی غلطیاں راسخ ہو جاتی ہیں۔ مثلاً میں کچھ عرصے پہلے تک حتیٰ کہ کو "حتا کہ" لکھتا رہا۔ ایک دوست...
  6. فرخ منظور

    غزل۔ یہ تو ہونا ہی ہے کبھو نہ کبھو ۔ رفیق اظہر

    ایک بار پھر بہت شکریہ پون!
  7. فرخ منظور

    آؤ کرتے ہیں موت کی باتیں ۔ رفیق اظہر

    میم میم مغل سے گزارش ہے کوئی ایسی غزل ہی کہہ لائیں ;) حضور لگتا ہے کچھ اشعار کے مفاہیم تک آپ کی رسائی نہیں ہو سکی۔ اگر اجازت ہو تو میں کچھ عرض کروں؟
  8. فرخ منظور

    اے خدا پاؤں ڈال دوزخ میں ۔ رفیق اظہر

    بہت شکریہ مغل صاحب۔ ملاقات تو حلقۂ اربابِ ذوق میں اکثر و بیشتر ہو جاتی ہے لیکن رفیق صاحب تو موبائل فون تک استعمال نہیں کرتے کہ انہیں نئی ٹیکنالوجی سے ذرا چڑ سی ہے، چہ جائیکہ وہ کمپیوٹر پر محفل میں تشریف لائیں۔ بہرحال میں آپ کی دعوت ان تک پہنچا دوں گا۔ :)
  9. فرخ منظور

    اے خدا پاؤں ڈال دوزخ میں ۔ رفیق اظہر

    اے خدا پاؤں ڈال دوزخ میں آگ دنیا کی ہم یہ کیا پھانکیں کھلیں آنکھیں ہزار سال کے بعد آؤ مل کر حنوط ہو جائیں روتے روتے کبھی تو وہم اٹھا پھر سمندر میں ہم نہ مِل جائیں مار ڈالے اگر اجل کو، تُو! اے خدا تیرے پاؤں بھی دابیں موت کو موت آئے گی اِک دن آپ اہلِ زمیں نہ گھبرائیں (رفیق اظہر)
  10. فرخ منظور

    آؤ کرتے ہیں موت کی باتیں ۔ رفیق اظہر

    واہ جی واہ! اس غزل کے طفیل تو دو بندے ایسے یہاں نظر آ رہے ہیں جو اس سیکشن میں جھانکنا کم ہی پسند کرتے ہیں۔ بہت شکریہ آپ دونوں حضرات کا۔ :)
  11. فرخ منظور

    آؤ کرتے ہیں موت کی باتیں ۔ رفیق اظہر

    شکریہ اعجاز صاحب! جی یہ پنجابی لفظ ہے۔ کرلانا یعنی چیخ و پکار کر کے رونا
  12. فرخ منظور

    غزل۔ یہ تو ہونا ہی ہے کبھو نہ کبھو ۔ رفیق اظہر

    بہت شکریہ پون۔ یہ غزل نامکمل پوسٹ ہو گئی تھی اب مکمل کر دی ہے۔ :)
  13. فرخ منظور

    آؤ کرتے ہیں موت کی باتیں ۔ رفیق اظہر

    غزل آؤ کرتے ہیں موت کی باتیں غم کے پاتال میں ذرا جھانکیں کریں خالی مکان یہ اپنا لامکاں کو کہیں نکل جائیں گھڑی کھولیں کلائی سے اپنی اور زماں کے بھنور میں پھینک آئیں اب کے ٹوٹے شہابِ ثاقب تو اُس کے پیچھے ہوا میں اڑ جائیں اب کے آتش فشاں پھٹے تو کہیں موت کی روٹیاں پکا کھائیں میٹھے کڑوے یہاں کے...
  14. فرخ منظور

    غزل۔ یہ تو ہونا ہی ہے کبھو نہ کبھو ۔ رفیق اظہر

    اس اتوار کو میں حلقۂ اربابِ ذوق گیا تو رفیق اظہر صاحب کو بیٹھے دیکھا۔ میں نے انہیں ان کا وعدہ یاد کروایا کہ آپ نے مجھے اپنی کتاب (آدھی موت) ارسال کرنا تھی لیکن ابھی تک شاید آپ ارسال نہیں کر سکے، تو انہوں نے کمالِ مہربانی سے اسی وقت اپنی کتاب اپنے بیگ سے مجھے نکال کر تھما دی۔ میں بہت خوش ہوا اور...
  15. فرخ منظور

    توجہ :: ابن صفی جاسوسی ناول اور کاپی رائیٹ حقوق

    میں ون اردو کی انتظامیہ کو اتنا ہی جانتا ہوں جیسے یہاں میں نبیل یا زیک کو جانتا ہوں۔ یہاں میں لائبریری کا رکن ہوں اور وہاں میں شاعری سیکشن کا موڈریٹر۔ لہٰذا وہاں کی انتظامیہ سے میرا کوئی تعلق نہیں یہ ان کی صوابدید پر منحصر ہے۔
  16. فرخ منظور

    احمد ندیم قاسمی کوئی ظالم جو چھُپ کر گا رہا ہے - احمد ندیم قاسمی

    اس غزل کا پہلا مصرع جب بھی نظر سے گزرتا ہے مجھے مجید لاہوری کا یہ شعر یا آجاتا ہے۔ سو آپ سب کی نذر۔ :) ڈاں ڈاں ڈڈاں ڈاں ڈاں ڈاں، ڈاں ڈاں ڈڈاں ڈاں ڈاں یوں گا رہا تھا کوئی لونڈا تری گلی میں
  17. فرخ منظور

    توجہ :: ابن صفی جاسوسی ناول اور کاپی رائیٹ حقوق

    بھائی جان اس کا حل میرے پاس نہیں اسرار پبلی کیشنزر یا ان کے پس ماندگان کے پاس ہے۔
  18. فرخ منظور

    گوپی چند نارنگ ۔۔۔؟؟

    وقت کا زیاں آپ کو کسی بھی معتبر کتاب میں لکھا ہوا نہیں ملے گا۔ اگر کہیں ملے تو مجھے ضرور بتائیے گا۔ صحیح محاورہ وقت کا ضیاع ہی ہے۔ زیاں زیادہ تر احساسِ زیاں کے ساتھ آتا ہے یا جیسے اقبال کے اس مصرعے میں جس کا حوالہ باذوق نے دیا ہے ۔ یا اقبال کا ایک اور مصرعہ جسکا حوالہ میں دے چکا ہوں۔ زیاں نقصان...
  19. فرخ منظور

    گوپی چند نارنگ ۔۔۔؟؟

    نوید صادق صاحب نے بھی زیاں لکھا اور وارث صاحب نے بھی۔ میرے خیال میں زیاں نہیں بلکہ ضیاع درست لفظ ہے۔ اگر میں غلطی پر ہوں تو تصحیح کر دیجیے گا۔ حوالے کے لئے دیکھیے۔ http://www.crulp.org/oud/ViewWord.aspx?refid=5622 ض ا ع...
  20. فرخ منظور

    حلقۂ اربابِ ذوق لاہور کی سائٹ

    لاہور کی ادبی سرگرمیوں کے لئے حلقۂ اربابِ ذوق کی سائٹ دیکھیے۔
Top