بہت شکریہ اعجاز صاحب لیکن میرا مسئلہ یہ نہیں ہے کہ کسی ای بک میں میرا نام کیوں نہیں آیا اور آنا چاہیے تھا۔ میں تو یہ کہہ رہا ہوں کہ جو میں نے خود ٹائپ کر کے پسندیدہ کلام میں پوسٹ کی ہیں ان کا کیا کیا جائے؟ کچھ تو ادھر ادھر سے اٹھائی ہیں لیکن زیادہ تر میں نے خود ٹائپ کی ہیں سوائے ان شعرا کے جن کا...
مالک صاحب۔ اب جس جگہ اسرار پبلی کشنر ہوا کرتا تھا وہاں بجلی کے فاضل پرزہ جات کی دوکان ہے اور انہی صاحب نے ابنِ صفی کے ناول بھی رکھے ہوئے ہیں یعنی بیک وقت وہ اسرار پبلی کیشنر بھی ہیں اور بجلی کے فاضل پرزہ جات بیچنے والی دوکان بھی ۔ بیڈن روڈ پر کسی زمانے میں کتابیں ہوا کرتی تھیں اب صرف بجلی کے...
وارث صاحب میں نے یہ غزل نہیں سنی۔ لیکن دیوانِ حالی پڑھتے ہوئے یہ غزل مجھے بہت پسند آئی تو یہاں پوسٹ کر دی۔ کیا آپ مہدی حسن کی گائی ہوئی اس غزل کا ربط دے سکتے ہیں؟ افسوس، فاتح بھی غائب ہیں ورنہ وہی کوئی مدد کرتے۔
بہت شکریہ فرحت صاحبہ! لیکن میری بہت سی پوسٹنگز پسندیدہ کلام میں بھی ہے جو کہ اکثر کتابوں سے ٹائپ کی گئی ہے۔ ان کا کیا کیا جائے؟ کیا انہیں لائبریری میں منتقل کیا جا سکتا ہے؟
اور میں یہاں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ میں نے یہ ٹائپنگ اردو کے لئے کی ہے۔ اس لئے سب محبانِ اردو کو اجازت ہے کہ میرا پوسٹ...
تعبیر مجھے بھی یہ تصاویر پسند نہیں آئیں۔ ہم غریب ملک کے باشندوں کا دماغ ایسی چیزیں دیکھ کر پہلے ہی بہت خراب ہو چکا ہے۔ اب آپ دنیا کی سب سے سستی ترین اشیا کی تصاویر شئیر کریں تاکہ اس پوسٹ کی تلافی ہو سکے۔ :)
مرا طریق امیری نہیں فقیری ہے
آگے بڑھے نہ قصۂ عشقِ بتاں سے ہم
سب کچھ کہا مگر نہ کھُلے رازداں سے ہم
اب بھاگتے ہیں سایۂ عشقِ بتاں سے ہم
کچھ دل سے ہیں ڈرے ہوئے کچھ آسماں سے ہم
خود رفتگیِ شب کا مزا بھولتا نہیں
آئے ہیں آج آپ میں یارب کہاں سے ہم
دردِ فراق و رشکِ عدو تک گراں نہیں
تنگ آگئے ہیں اپنے دلِ شادماں سے ہم
جنت میں...
انیس صاحب میں معذرت چاہتا ہوں کہ آپ کو میری پوسٹ تلخ لگی ۔ لیکن میرے کہنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہم لوگ مغرب میں جا کر بھی بعض اوقات اتنے موڈریٹ نہیں ہوتے اگر ہمیں اپنے دین اور مذہب کا اتنا ہی مسئلہ ہے تو ہم کیوں پاکستان کو چھوڑتے ہیں۔ میرا مقصد بات کو بڑھاوا دینا نہیں لیکن بعض اوقات مجھے ان چیزوں...
حضور والا آپ کی جو ایک پوسٹ حذف کر دی گئی تھی۔ اس سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ آپ رائٹ ونگ کے ہیں۔ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ جو لوگ داڑھی رکھے ہوئے ملاؤں کو برا کہتے ہیں ان کے دل میں ان سے بھی لمبی داڑھیاں ہوتی ہیں۔
مجھے آج تک رائٹ اور لیفٹ ونگ کی سمجھ نہ آسکی۔ جس طرح مہوش صاحبہ نے قرآن کی آیات سے بات شروع کی ہے۔ اس سے تو یہی ثابت ہوتا ہے کہ ان کا بذاتِ خود تعلق رائٹ ونگ سے ہے۔
مجھے بھی خرم کا لطیفہ زیادہ پسند آیا۔ مغل صاحب ایسے لطیفے نہ پوسٹ کیا کریں جس سے شادی شدہ افراد کی قلعی کھل جایا کرے۔ خرم نے تو میری بھی قلعی کھول دی۔
:grin: