نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    زمین اور اس کے ماحول کے عجائبات کی بات چلی ہے تو سنئے۔ مکہ مکرمہ اور بیت اللہ شریف کا علاقہ کسی قدر نیچا ہے۔ بدین وجہ اس کو ’’نافِ زمین‘‘ بھی کہتے ہیں۔ اس کا ہندی ترجمہ ہے ’’پرتھوی نابھہ‘‘ (پرتھوی: زمین، نابھہ: ناف)۔ میں اس کو یوں بھی دیکھتا ہوں: کتنی عجیب بات ہے کہ آسمان سے زمین پر اترنے کے بعد...
  2. محمد یعقوب آسی

    محفلین کی کہانی۔۔۔۔ تصویروں کی زبانی

    عمدہ کام ہے! تخلیقی تفریح کا ایک بہت اچھا نمونہ!
  3. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    جناب شمشاد کی دعوت کا کتنا اچھا رد عمل مل رہا ہے!۔ دیگر احباب بھی شاملِ گفتگو ہوئے۔ خاص طور پر جناب قیصرانی کی فراہم کردہ اطلاعات کا انداز بالکل سائنسی ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے دوست جناب الف عین بھی علمِ ارضیات سے مستفیض ہونے کا موقع دیں گے۔ آخر کو زمین ہمارا گھر ہے، اس کے معاملات میں دل...
  4. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    بہت شکریہ جناب قیصرانی صاحب۔ میری اور آپ کی باتوں کا رخ ایک ہی ہے، آپ نے بہر کیف بہتر انداز میں بات کی، تسلیمات!
  5. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    آپ کو اپنے مطالعے میں شریک کرتا ہوں ۔۔ اس کے مآخذ تو کئی ہو سکتے ہیں۔ یہ سیارہ جسے ’’الارض‘‘ کہا گیا، اور جس پر انسان کو بسایا گیا، اس زمین کے اندر اور باہر، اس کی فضا اور خلا میں ایک عجیب نوعیت کا بہت نازک لیکن بہت لچکدار توازن ہے۔ کچھ متفرق مثالیں دیکھئے:۔ اوزون گیس کی تہہ سورج سے آنے والی...
  6. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    قرآن شریف نے ’’اصولی علم‘‘ یعنی بنیاد فراہم کر دی ہے۔ قاعدہ وہی ہے اور قانون بھی وہی ہے جو اللہ نے ہر شے کی ’’فطرت‘‘ میں رکھ دیا ہے۔ ’’فاطر‘‘ اللہ کریم کا ایک صفاتی نام ہے۔ رہیں ہر فیلڈ کی جزئیات، تو انسان اس میں لگا ہوا ہے۔ انسان کو بھی دعوت دی گئی ہے، غور و فکر اور تدبر کی! اللہ کریم ہم سب...
  7. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    جنابِ گمنام زندگی اس کا جواب تو قرآن شریف میں آ چکا۔ اللہ کریم نے بار بار اپنی قدرتِ کاملہ کا ذکر فرمایا ہے۔ اور یہ بھی طے ہے کہ زمین آسمان سب کچھ کو الٹ پلٹ ہونا ہے! کب اور کیسے؟ یہ ٹائم ٹیبل اللہ تعالٰی کا ہے۔ جس کی حتمی تاریخ اللہ کریم نے نہیں بتائی اور نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے...
  8. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    ڈھلوان کے حوالے سے ایک نکتہ ہے۔ زمین کے مرکزے (نیوکلیئس) سے فاصلہ مثال کے طور پر سمندر کی سطح کو لے لیجئے۔ پانی تو اپنی سطح ہموار رکھتا ہے، اور سمندر کی سطح کروی ہے یعنی پانی کی سطح کا مرکزے سے یکساں فاصلے پر ہونا، اس کو ’’ہموار‘‘ کہنے میں کوئی امر مانع نہیں۔
  9. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    قبل از سوال کچھ کہنے سے قاصر ہوں۔ علم میں نہیں ہو گا تو معذرت کر لوں گا۔ کیا خیال ہے؟۔
  10. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    جنابِ گمنام زندگی یہ میرے علم میں نہیں ہے۔ سیارے تو اپنے محور کے گرد گھومتے ہیں، ستاروں کا مجھے نہیں علم کہ ان کا اپنا بھی کوئی محور ہوتا ہے یا نہیں۔ آپ کہتے ہیں کہ اس کا سبب زمین کا سورج کے گرد گھومنا بھی ہو سکتا ہے۔ میں ایک امکانی بات کر رہا ہوں، حتمی بات کیا ہے، وہ آپ بتا دیجئے۔
  11. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    جناب گمنام زندگی اس کا تعلق شاید حرکت کے قوانین سے ہے۔ زمین کی اپنے محور پر گھومنے کی رفتار چکروں کی زبان میں تو ساری زمین پر ایک ہی ہے۔ سطح زمین پر موجود کوئی شے زمین کی ایک روٹیشن میں کتنی حرکت کرتی ہے، وہ ظاہر ہے خطِ استوا پر سب سے زیادہ ہے۔ مائعات کے خطِ استوا کی طرف بہاؤ میں مرکز مائل...
  12. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    جناب گمنام زندگی اپنی عقل کے مطابق آپ کے سوالوں کا جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں۔ تاہم میرا جواب غلط بھی ہو سکتا ہے۔ اگر آپ ایسا پائیں تو تصحیح ضرور کر دیجئے گا۔ یہ الٹا سیدھا تو نہ ہوا، صاحب! جب کبھی نقشے بنانے کا طریقہ چلا ہو گا تو اس میں ’’یونی فارمٹی‘‘ رکھنے کے لئے قطب شمالی کو اوپر رکھا گیا...
  13. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    معذرت خواہ ہوں صاحب۔ میرا علم بہت محدود ہے اور آپ کے سوالات خاصے ایڈوانس ہیں۔ یہ معلومات شاید پیشہ ورانہ مطالعے کی متقاضی ہیں۔ ویسے، اگر آپ کے علم میں ہیں تو دیگر دوستوں کی دل چسپی کے لئے یہاں ضرور شیئر کیجئے۔ جناب گمنام زندگی
  14. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    جنابِ گمنام زندگی اس سوال کا جزوی جواب تو اوپر آ چکا۔ جو مسلمان ان خطوں میں رہتے ہیں، انہوں نے اپنے اپنے مقامی حساب سے رخ کا تعین تو کیا ہی ہو گا!۔ تاہم یہاں ایک وضاحت ضروری محسوس ہو رہی ہے۔ نماز کے لئے رخ کا تعین کرنے میں ڈیٹ لائن کا کوئی کردار نہیں۔ اس میں مرکزی نقطہ خانہء کعبہ کا مقام ہے اور...
  15. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    پچھلے دنوں ایک سوال پر بہت گرما گرم بحث رہی کہ قطبین کے علاقوں میں نماز اور روزے کے اوقات کا حساب کیسے ہو؟ اوسلو (ناروے) میں مقیم ایک پاکستانی دانشور نے بتایا: ’’ہمارے یہاں گرما میں سب سے لمبا دن 21 گھنٹے کا ہوتا ہے اور رات 3 گھنٹے کی، اور سرما میں رات 21 گھنٹے کی اور دن 3 گھنٹے کا۔ نمازوں اور...
  16. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    قطبِ جنوبی اور دائرہ قطب جنوبی کا سارا علاقہ ’’برف کی زمین‘‘ یعنی برِاعظم انٹارکٹیکا پر مشتمل ہے اور وہاں آبادی نہ ہونے کے برابر ہے۔ مزید یہ کہ اس کے گردا گرد دور تک سمندر پھیلا ہوا ہے۔ یہ نقشہ دیکھئے: http://www.worldatlas.com/webimage/countrys/an.htm
  17. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    ایک دل چسپ بات اور بھی!۔ قطبین پر چاند دکھائی نہیں دیتا۔ کیوں بھلا؟ چاند کا مدار خطِ استوا کے عین اوپر ہے۔ شمالی نصف کرے والوں کو یہ ہمیشہ جنوب کی طرف اور جنوبی نصف کرے والوں کو ہمیشہ شمال کی طرف نظر آتا ہے (زمین سے زاویے کا فرق ضرور دیکھا جا سکتا ہے)۔ خطِ استوا کے پر چاند کا مدار ہمارے ٹھیک سر...
  18. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    پہلے ہم نے بات کی تھی ’’چھ ماہ کا دن اور چھ ماہ کی رات‘‘ والی۔ خطِ استوا سے دوری کے حساب میں زمین کے منطقوں کو دیکھ لیجئے۔ ہمارے ہاں (شمالی نصف کرے میں) گرمیوں کے موسم میں سورج کی شعاعیں خطِ سرطان پر عموداً پڑ رہی ہوتی ہیں۔ ان دنوں قطب جنوبی سورج سے اوجھل رہتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں وہاں ’’رات‘‘...
  19. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    یہ کہنا تو خیر مشکل ہے۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ شمالی نصف کرے میں ہے اور آسٹریلیا جنوبی نصف کرے میں۔ اور پھر یہ دونوں ممالک ایسے ہیں کہ انہوں نے پورا پورا برِاعظم گھیرا ہوا ہے۔ آسٹریلیا پورا براعظم ہے اور یو ایس اے تقریباً آدھا شمالی امریکہ ہے۔ ان کے مابین شرقاً غرباً اور شمالاً جنوباً فاصلوں کا...
  20. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    مزید ۔۔۔۔۔۔ اسی نقشے میں تیرہ مقامات کا رواں وقت اور تاریخ دکھائی گئی ہے۔ (چلتے ہوئے ڈیجیٹل کلاک)
Top