نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    زمین کا قریب ترین ہمسایہ مریخ زمین سے کسی قدر چھوٹا بتایا جاتا ہے۔ ایک سائنس دان نے (نام یاد نہیں: شاید سٹیفن ہاکنز) بظاہر بہت عجیب بات کی: ’’اگر مریخ گم ہو جائے تو زمین اپنے دَوری راستے (سورج کے گرد اپنے مدار) سے بھٹک جائے گی‘‘۔ ہمارے سورج کے گرد گھومنے والے سیارے کم و بیش ایک ہی پلین پر واقع...
  2. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    پلوٹو کی سرگزشت جناب قیصرانی صاحب سے ہم تک پہنچی (جواب نمبر 117)۔ حسابات کی اغلاط کے باوجود، یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ہمارے نظامِ شمسی میں کہیں بھی کوئی تغیر رو نما ہوتا ہے تو اس کا اثر ہماری زمین تک پہنچتا ہے چاہے وہ پلوٹو سے بھی پرے ہو۔
  3. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    فَاعتَبِرُوا یا اُولِی الاَبصار
  4. محمد یعقوب آسی

    اساتذہ شعراء

    بہت خوب جناب شاہد شاہنواز
  5. محمد یعقوب آسی

    محفل کی بارہ دری

    لیجئے صاحبان و صاحبات! ایک زریں خبر!!! http://urdu.thenewstribe.com/editors-choice/2013/01/05/%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%AA%DB%8C%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%85%D8%AA%D9%88%D8%AC%DB%81-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D8%AA%DB%8C-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D9%86/...
  6. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    ’’ٓآدھی رات کا سورج‘‘ ۔۔۔۔ کسی انسائیکلوپیڈیا میں پڑھا تھا کہ قطب شمالی کے آس پاس کہیں رات ہو جاتی ہے، تو سورج نصف شب کے قریب پھر نکلتا ہے اور ایک آدھ ساعت بعد غروب ہو جاتا ہے، پھر معمول کے مطابق مشرق سے طلوع ہوتا ہے ؟؟؟؟؟؟؟۔ کسی دوست کو اس کے بارے میں علم ہو تو یہاں ضرور شیئر کریں۔ بہت نوازش۔...
  7. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    اس کو یوں پڑھیں: یہ چاند میاں اپنی ’’اپیا‘‘ سے اتنا پیار کرتے ہیں کہ اس کے ارد گرد گھومتے رہتے ہیں، مگر ’’تھوڑا سا‘‘ فاصلہ رکھ کر (صرف دو ڈھائی لاکھ میل)۔ ڈرتے ہیں قریب آئے تو اپیا ڈانٹ دیں گی۔ بہت نوازش، جناب انعام جی ۔
  8. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    جواب نمبر 111 کے تسلسل میں ۔۔۔ موسموں کی تبدیلی میں بلاشبہ عرض البلد کی اہمیت بنیادی ہے، تاہم موسموں کی رنگا رنگی میں ہر خطے کی جغرافیائی ہیئت اپنا اثر رکھتی ہے۔ پہاڑ، دریا، سمندر، جھیلیں، جنگلات، صحرا، مٹی کی ساخت (نرا پتھر، پتھریلی، ریتلی، چکنی، مَیرا، نری ریت) حتٰی کہ عمارات، صنعتیں، زراعت...
  9. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    سرِ تسلیم خم ہے، جناب انعام جی۔ احباب چوالیس ہزار والی بات کو قلم زد کر دیں۔
  10. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    بجا ارشاد! یہ وہی ساڑھے تئیس ڈگری کا جھکاؤ ہے، جو منطقہ حارہ کو اور قطبین کے دائروں کو جنم دیتا ہے۔ منطقہ حارہ میں موسم کی تبدیلی ہوتی ضرور ہے مگر برائے نام۔ مجھے ملائشیا سے ایک دوست نے بتایا کہ : ’’یہاں سال میں صرف دو موسم ہوتے ہیں، ایک بارشوں کا موسم اور ایک نہ۔بارشوں کا موسم، باقی سب کچھ وہی...
  11. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    جواب نمبر 103 کے تسلسل میں عرض کرتا چلوں کہ: ’’آئس ایج‘‘ 1، 2، 3، 4 ۔۔۔ کارٹون موویز اسی تصور کی بنیاد پر بنائی گئی ہیں۔
  12. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    رہی بات ’’رات‘‘ کی ۔۔۔۔۔۔ رات کی بات!!! چاند تو شاید وہاں دکھائی نہیں دیتا، مگر جیسے قیصرانی صاحب نے وضاحت کی، اگر وہاں کچھ لوگ آباد ہیں تو وہ کسی دوسرے مقام کی چاند کی تاریخوں کو اعتبار دیتے ہوں گے، جیسے ڈیٹ لائن میں ہوتا ہے۔ مختصر یہ کہ ان دونوں خطوں میں ’’رات میں دن‘‘ اور ’’دن میں رات‘‘...
  13. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    جی تو ہوتا غالباً یہ ہے، یا یوں کہئے کہ ’’تھیوریٹی کلی‘‘ ایسا ہے کہ: (یہاں تاریخیں بھی فرضی ہیں)۔ فرض کئے لیتے ہیں کہ شمالی نصف کرے میں گرما کا موسم ہے۔ شمالی قطبی دائرے میں 23 مارچ کو سورج طلوع ہوتا ہے، یعنی افق پر نظر آنے لگتا ہے اور پھر وہ غروب نہیں ہوتا بلکہ آسمان ہی میں چکر لگاتا نظر آتا...
  14. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    میں اپنی حد تک آپ سے متفق ہوں۔ ڈرائنگ اور ڈایاگرام کے بغیر بات کرنا مشکل ہے تاہم کوشش کرتا ہوں کہ لفظوں میں کوئی نقشہ کھینچ سکوں، کہاں اقبال اور کہاں یہ فقیر! اگر چاہوں تو نقشہ کھینچ کر الفاظ میں رکھ دوں مگر تیرے تخیل سے فزوں تر ہے وہ نظارہ روئے سخن آپ کی طرف نہیں ہے، شعر یاد آ گیا سو نقل کر دیا۔
  15. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    ماہرینِ متحجرات و ارضیات وہ جس سو سالہ یا ہزار سالہ تاریک دور کی بات کرتے ہیں، جس میں دائنوسار اور دیگر کئی دیوہیکل جانور صفحہء ہستی سے مٹ گئے اور ان کے متحجرات (فوسلز) اب بھی موجود ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ اس تاریک دور کا آغاز ایک سیارچے کی وجہ سے ہوا۔ ہوا یہ، کہ ایک بہت پڑا سیارہ خلائے بسیط میں...
  16. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    جناب خرم شہزاد خرم صاحب۔ اس سوال کا جواب پہلے ہی آ چکا ہے۔ جواب نمبر 89، 92 ملاحظہ فرمائیے۔
  17. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    یہ بات صرف چاند تک نہیں رہتی۔ چاند اور پھر سورج سے کہیں دور، اسی نظامِ شمسی کا ایک رکن ہے پلوٹو۔ اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ سیارہ بعد میں دریافت ہوا اس کے وجود کا جواز یا دلیل پہلے دریافت ہوئی۔ فلکیات کے ماہرین نے مشاہدات اور حسابات کے بعد کہا کہ نیپچون سے پرے کم از کم ایک سیارہ ہونا چاہئے...
  18. محمد یعقوب آسی

    بارے نقشے کے کچھ معلومات درکار ہیں

    ارضیاتی حوالے سے ہم ’’جوار بھاٹا‘‘ یا ’’مد و جزر‘‘ سے بخوبی واقف ہیں۔ پورن ماشی یعنی پورے چاند کی راتوں میں سطح سمندر سے پانی کی بہت بڑی مقدار چاند کی کششِ ثقل کے زیرِ اثر زمین سے اوپر کو اٹھتی ہیں، زمین اُن کو پھر کھینچ لیتی ہے، وہ پھر اٹھتی ہیں اور یوں سمندر میں ایک ہلچل بپا ہو جاتی ہے جس کے...
Top