میں اسی کی دہائی کے آخر کی بات کر رہا ہوں جب میں نے موٹر سائیکل چلانی شروع کی تھی۔ ہیوی بائیکس کم تھیں، ہنڈا 125 شاید تھی لیکن انتہائی کم، یاماہا پاکستان میں ایک عرصہ دراز تک راج کرتا رہا۔ ہنڈا سی ڈی 70 نے اصل میں اس کی مارکیٹ توڑی تھی، فور اسٹروک انجن تھا، اور ان کا مارکیٹنگ پوائنٹ کفایت شعاری...