نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    میرا کیفیت نامہ

    وہ اشتہار کچھ یوں تھا کہ ایک موٹر سائیکل والا ایک پٹرول پمپ پر جا کر کہتا ہے ایک لیٹر پٹرول ڈال دو۔ پٹرول والا حیران ہو کر پوچھتا ہے کہ صرف ایک، تو وہ کہتا ہے کہ ایک بھی بہت ہے۔ اور آگے پھر جو کچھ بھی تھا۔ ایک لٹر میں ستر کلومیٹر والا اشتہار بھی خاصا مقبول تھا یا شاید دونوں ایک ہی تھے، کافی...
  2. محمد وارث

    محفل کے نئے مدیران اعلیٰ: فرقان احمد و محمد تابش صدیقی

    یہ بڑے پتے کی بات ہے، ابھی وہ وقت بھی آئے گا کہ آپ کی انتہائی ذاتی رائے کو بھی محفل کی پالیسی سمجھ لیا جائے گا اور آپ چپ رہنے ہی کو غنیمت جانیں گے لیکن جو ذمہ داری آپ نے قبول کی ہے اس کا اجرِ خیر اللہ ہی کے پاس ہے!
  3. محمد وارث

    میرا کیفیت نامہ

    وہ شاید آپ کو ہنڈا سی ڈی 70 کا ایک اشتہار یاد ہو، کبھی اچھے وقتوں میں چلا کرتا تھا۔۔۔۔۔۔"ایک بھی بہت ہے"۔ :)
  4. محمد وارث

    محفل کے نئے مدیران اعلیٰ: فرقان احمد و محمد تابش صدیقی

    بھئی ان دو شہزادے مدیران اعلیٰ کا اتنا رعب ہے کہ آج پہلے دن ہی محفل ٹھنڈی پڑ گئی، نہ کہیں دھرنا نہ کہیں ورنہ۔ :)
  5. محمد وارث

    میرا کیفیت نامہ

    چلیں 72 کر لیتے ہیں سید صاحب قبلہ، خوش؟ :)
  6. محمد وارث

    میرا کیفیت نامہ

    مجھ سے؟ خدا کا نام ہے ڈاکٹر صاحب، میری بیوی بھی کبھی کبھی یہ مراسلے پڑھ لیتی ہے۔ کیوں میری جان کے دشمن بنے ہیں سر، میری فقط اور فقط ایک ہی شادی ہوئی ہے! باقی جہاں تک خواہش کا تعلق ہے تو وہ بھی دو کا نہیں ہے بلکہ چار کا ہے! :)
  7. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    اور اگر یہ سوال کسی بیوی نے اپنے شوہر سے پوچھنا ہو تو وہ بیچاری "آ بیل مجھے مار" کہے گی کیا؟ :)
  8. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    آپ یہ جاننے کے لیے کچھ زیادہ ہی excited ہو گئے چوہدری صاحب کہ ایک جملے میں کئی غلطیاں کر دیں۔ خیر، اس کا جواب تو بیگم صاحبہ ہی دے سکتی ہیں۔ :)
  9. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    ہم لنڈورے مطلب بُرے ہی بھلے!
  10. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    من آں مرغم کہ دارم آشیاں در دامنِ صحرا کند بادِ صبا بیہودہ در بُستاں سراغِ من چندر بھان برہمن میں وہ پرندہ ہوں کہ میرا آشیاں صحرا کے دامن میں ہے، بادِ صبا فضول ہی میرا سراغ گلستانوں میں لگاتی پھرتی ہے۔
  11. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    میں بھی کہوں مجھے روزانہ "معافیاں" کیوں ملتی ہیں! :)
  12. محمد وارث

    محفل کے نئے مدیران اعلیٰ: فرقان احمد و محمد تابش صدیقی

    ویسے نہ جانے کیوں شادی کی تمثیل یاد آ رہی ہے کہ نئے نئے دولہے ولیمے پر بڑے جوش و خروش سے مبارکبادیں قبول کرتے ہیں لیکن پتا تب چلتا ہے جب امی جی تیسرے دن ہی کہتی ہیں کہ بیوی کے نیچے لگ گیا ہے اور بیوی اسی شام کہہ رہی ہوتی ہے، سنیے ہم اپنے گھر کب شفٹ ہونگے! ہائے رہے خوش گمانیاں! :)
  13. محمد وارث

    محفل کے نئے مدیران اعلیٰ: فرقان احمد و محمد تابش صدیقی

    آپ کو بہت مبارک ہو فرقان و صدیقی صاحبان! دلی خوشی ہوئی یہ جان کر۔ :)
  14. محمد وارث

    پاکستان کا لبیک دھرنا

    جو حکومت تمام تر وسائل، بدنامِ زمانہ پنجاب پولیس کی ساری نفری، اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے ساتھ چند ہزار لوگوں کو منتشر نہیں کر سکی وہ کیسی بھی حکومت ہوگی؟ فوجیں ایسے معاملات میں اپنے ہی لوگوں پر گولیاں نہیں چلاتیں۔ اس سے پچھلے دھرنوں میں بھی فوج صرف ریاست کی اہم عمارتوں کی حفاظت پر مامور...
  15. محمد وارث

    آج کی تصویر

    کوہلی آپ کے ہیرو ہونگے سر، ہمیں تو ایک آنکھ نہیں بھاتے، خاص طور پر جب پاکستان کے خلاف کبھی کھیل رہے ہوں۔ ہاں، انوشکا کسی ہیرو کے ساتھ بھی ہیروئن آ جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوتا۔ :)
  16. محمد وارث

    آج کی تصویر

    میری دلچسپی تو خیر ہر دو زوجین میں ہے، بلکہ شاید ایک زوج میں کبھی زیادہ ہی رہی ہو۔ :)
  17. محمد وارث

    آج کی تصویر

    بی بی سی اردو پڑھنے کے بہت سے فوائد ہیں! :)
  18. محمد وارث

    آج کی تصویر

    کوہلی اور انوشکا کی شادی آخرش ہو ہی گئی!
  19. محمد وارث

    آج کی تصویر

    حکم آ گیا! حدیبیہ پیپر ملز کیس جس میں تمام شریف فیملی ملوث ہے، پر بات کرنا ممنوع ٹھہرا۔
  20. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    غافل مرو کہ تا درِ بیت الحرامِ عشق صد منزل است و منزلِ اول قیامت است عرفی شیرازی غافل مت جا کہ عشق کے بیت الحرام کے دروازے تک، (راستے میں) سو سو منزلیں ہیں اور پہلی منزل ہی قیامت ہے۔
Top