نتائج تلاش

  1. نبیل

    500 انٹرنل ایرر

    اجی ہم خود فورم میں داخل ہو سکیں تو کسی کو نکالیں گے نا۔ :confused:
  2. نبیل

    500 انٹرنل ایرر

    ایک تو یہ ان بوٹس نے بہت تنگ کیا ہوا ہے۔ :( دوسرے ہمارا ہوسٹنگ پرووائیڈر بھی ان بوٹس کو بلاک کرنے کی بجائے فورم کی سکرپٹ کا گلا گھوٹ دیتا ہے۔ :(
  3. نبیل

    مبارکباد ساڑھے تین لاکھ پیغامات!

    dedicated سرور کافی مہنگا نسخہ ہے۔ ایک درمیانی راہ VPS ہوسٹنگ کے استعمال کی ہے، لیکن اس کا پیکج بھی کم از کم 600 ڈالر سالانہ تک کا ہے۔ بہرحال میں اور زیک اس سلسلے میں معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔
  4. نبیل

    کتاب کا سرورق

    تصویر درست نظر نہیں آ رہی۔ میں نے ربط درست کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ٹھیک نہیں ہوا۔
  5. نبیل

    لائبریری سائٹ کی تنظیم نو کی تجویز

    مہوش بہن، یہ سب کچھ میں بعد دیکھوں گا لیکن آپ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔
  6. نبیل

    مبارکباد ساڑھے تین لاکھ پیغامات!

    بینڈ وڈتھ تو کافی ہے۔ اصل مسئلہ سی پی یو ریسورسز کا ہے۔ فورم کی ٹریفک بڑھنے کی وجہ سے ڈیٹابیس سرور آپریشنز زیادہ ہونے لگے ہیں اور اس طرح سی پی یو پر لوڈ‌ بھی بڑھنے لگ گیا ہے۔
  7. نبیل

    لائبریری سائٹ کی تنظیم نو کی تجویز

    کسی اور موضوع پر لائبریری پراجیکٹ‌ کے ورک فلو کے لیے کچھ اور سوفٹویر کے استعمال کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی جس میں کتابوں کی سکیننگ اور پروف ریڈنگ کے مراحل کا احاطہ ہوتا ہے۔ اس جانب بھی تحقیق کی ضرورت ہے۔ میں ایک مرتبہ پھر یہ بات دہراؤں گا کہ کوئی بھی سوفٹویر یا کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم خواہ وہ...
  8. نبیل

    لائبریری سائٹ کی تنظیم نو کی تجویز

    میرے خیال میں موضوع اور حقائق میں قدرے درستگی کی ضرورت ہے۔ لائبریری پراجیکٹ نہیں بلکہ اردو لائبریری سائٹ کو چلانے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔ اور اس کی وجہ فونٹ یا میڈیا وکی نہیں بلکہ خود لائبریری پراجیکٹ کے چند ذمہ دار افراد کا اس پراجیکٹ کے کام کو چھوڑ کر غیر ضروری مباحث اور...
  9. نبیل

    مبارکباد ساڑھے تین لاکھ پیغامات!

    فورم کی رفتار بڑھانا ہمارے اختیار میں نہیں ہے۔ محفل فورم اپنی ہی مقبولیت کا شکار ہو رہی ہے۔ اس کی ٹریفک بڑھ جانے کی وجہ سے ویب سرور پر لوڈ‌ بڑھ جاتا ہے، اور چونکہ ہم شئیرڈ ہوسٹنگ پر ہیں اس لیے ویب ہوسٹنگ پرووائیڈر اس کے ریسورسز کو محدود کر دیتا ہے۔ اس کا حل یہی ہے کہ اپنا سرور لیا جائے لیکن وہ...
  10. نبیل

    مبارکباد ساڑھے تین لاکھ پیغامات!

    محفل فورم پر پیغامات کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ آپ سب کو یہ سنگ میل عبور کرنے کی مبارکباد، اگرچہ فورم کی رفتار یہاں رنگ میں بھنگ ڈال رہی ہے۔ :rolleyes:
  11. نبیل

    مائی بی بی فورم کے اردو پیکج کا بیٹا ورژن!

    مائی بی بی ایک ایڈوانسڈ فورم سوفٹویر ہے اور اس کا پی ایچ پی بی بی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
  12. نبیل

    مائی بی بی فورم کے اردو پیکج کا بیٹا ورژن!

    السلام علیکم، مائی بی بی ایک اوپن سورس فورم سوفٹویر ہے جو کہ اپنی فیچرز میں وی بلیٹن سے مشابہت رکھتا ہے۔ محفل فورم کے ممبر سائلنٹ کلر نے اس کا اردو ترجمہ فراہم کیا جس کے بعد میں نے مائی بی بی کے اردو پیکج کی تیاری کا آغاز کیا۔ اس کام میں مجھے قدرے دشواری کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ مائی بی بی...
  13. نبیل

    سٹیفن ہاکنگ کی 2009 میں ریٹائرمنٹ!

    میرے خیال میں ہمیں دوسری زبانوں سے کتابوں کے ترجمے کے کام کا آغاز کر دینا چاہیے۔ میں زیادہ سائنسی اور تدریسی مواد کو اردو میں ترجمہ کرنا چاہوں گا۔ یہ کوئی آسان کام نہیں ہوگا، بالخصوص اس صورت میں جبکہ اردو میں تکنیکی اصطلاحات کا کوئی معیار موجود نہیں ہے، لیکن یہ کام جلد شروع کر دیا جانا چاہیے۔...
  14. نبیل

    سٹیفن ہاکنگ کی 2009 میں ریٹائرمنٹ!

    خیال تو بہت اچھا ہے، اگر مل کر کام کیا جائے تو بہت سی اچھی کتب کا ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ A Brief History of Time کا اردو ترجمہ وقت کا سفر پہلے ہی مکی بھائی نے آن لائن فراہم کر دیا ہے۔ یہاں پڑھ لیں۔۔
  15. نبیل

    سٹیفن ہاکنگ کی 2009 میں ریٹائرمنٹ!

    دنیا کا مشہور ترین مشہور کاسمولوجسٹ سٹیفن ہاکنگ اگلے سال 2009 میں کیمبرج یونیورسٹی سے ریٹائر ہو رہا اور اس طرح وہ کیمبرج یونیورسٹی کی لوکاشین چیر بھی چھوڑ رہا ہے۔ یہ وہ عہدہ سے جس پر 18ویں صدی میں آئزک نیوٹن بھی فائز رہا ہے۔ سٹیفن ہاکنگ کی ریٹائرمنٹ کی وجہ اگلے سال اس کی عمر 67 سال ہو جانا ہے،...
  16. نبیل

    سلائیڈ شئیر کے ذریعے پاور پوائنٹ کی سلائیڈز شئیر کریں!

    تعبیر، سلائیڈز کے لیے فی الحال کوئی الگ سیکشن نہیں بنایا گیا۔ آپ فی الحال انہیں تصاویر کے سیکشن میں ہی شئیر کر لیں۔ سلائیڈز پوسٹ کرنے کے لیے بھی مناسب زمرہ کا انتخاب کیا جانا چاہیے۔ مثال کے طور پر ٹیوٹوریل سلائیڈز وغیرہ آئی ٹی کے سیکشن میں پوسٹ کرنا مناسب رہے گا۔
  17. نبیل

    فورم میں نئے زمرہ جات کے لیے تجاویز!

    آپ کی بات درست ہے ، لیکن فورم میں کسی نئے زمرے کا اضافہ اس میں متوقع فعالیت کی بنیاد پر ہی کیا جاتا ہے۔ میرے خیال میں صرف مردوں والے زمرے پر کوئی خاص‌ پوسٹ نہیں ہوگی۔ یہ صرف میرا اندازہ ہے جو غلط بھی ہو سکتا ہے۔
  18. نبیل

    جمعہ 24 اکتوبر 2008 ۔۔۔ ایک دھماکہ خیز خبر

    مبارکباد ضرور دیں لیکن اتنا بڑا فونٹ لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔
  19. نبیل

    فورم میں نئے زمرہ جات کے لیے تجاویز!

    خواتین کارنر فورم سیٹ اپ کرنے کا بھی کئی مرتبہ مطالبہ کیا جا چکا ہے جہاں صرف خواتین پوسٹ کر سکیں اور مرد حضرات وہاں مداخلت نہ کر سکیں۔ اس کے بارے میں آپ دوستوں کی کیا رائے ہے؟
Top