شکریہ فرخ۔ یہ فونٹ میرے حواسوں پر بھی سوار ہو چکا ہے۔ :) اس کے اجراء کا سنتے ہی میرے ذہن میں کئی پراجیکٹس کے آئیڈیاز آ گئے ہیں۔
میں اس تھریڈ کو تہنیتی پیغامات کے زمرہ میں منتقل کر رہا ہوں۔
السلام علیکم،
آپ میں سے کچھ دوست Default Alvi Nastaleeq سٹائل کا استعمال کر رہے ہوں گے جو کہ علوی نستعلیق فونٹ پر مبنی ہے۔ اس سٹائل کے استعمال کے سلسلے میں آپ اپنی آراء اور تجاویز اس تھریڈ میں پوسٹ کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ میں ایک اور جگہ لکھ چکا ہوں، انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 پر یہ سٹائل نہایت خوبصورت...
میں نے اس فونٹ کا ربط ڈاؤنلوڈ سیکشن میں شامل کر دیا ہے۔ اس ڈاؤنلوڈ کی اصل لوکیشن وہی ہے جو کہ علوی امجد نے اپنی پوسٹ میں فراہم کی ہے۔
علوی نستعلیق فونٹ ڈاؤنلوڈ کریں
مہوش بہن، میں معذرت چاہتا ہوںمجھے ابھی تک اس موضوع پر پوسٹ کرنے کا موقع نہیں ملا ہے۔ میں اس موضوع پر ایک تفصیلی پوسٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں لیکن ابھی تک مجھے اس کا وقت نہیں ملا ہے۔ میں شگفتہ کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہمیں تجاویز پیش کرتے ہوئے الفاظ کے انتخاب میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔...
جزاک اللہ خیر علوی امجد، یہ فونٹ یقیناً اردو کمپیوٹنگ کی دینا میں ایک نئے انقلاب کا پیش خیمہ ہے۔ اس فونٹ کے اجرا کے مضمرات کا ادراک کرنے کے لیے بھی ایک مدت درکار ہوگی۔ مجھے فخر ہے کہ آپ نے اس فونٹ کا اعلان کرنے کے لیے محفل فورم کا انتخاب کیا ہے۔ آپ کے اس کارنامے کے سامنے کوئی بھی اعزاز چھوٹا ہے۔...
شکریہ باسم۔ مجھے پہلی مرتبہ جملہ کو بطور لائبریری منیجمنٹ سسٹم استعمال کرنے کی کوئی مثبت دلیل نظر آئی ہے۔
میں مصروفیت کے باعث اس موضوع پر پوسٹ نہیں کر سکا ہوں۔ وقت ملنے پر کچھ ضروری معاملات کے بارے میں لکھوں گا۔
اردو لوکلائزیشن کا مقصد اپنی مرضی کی اصطلاحات ایجاد کرنا نہیں ہے۔ یہ بحث یہاں کئی مرتبہ ہو چکی ہے۔
جس ناقابل فہم اردو ترجمہ کو اشاروں کی مدد سے سمجھنے کی ضرورت پیش آئے، اس پر لوگ آسان انگریزی کو ہی ترجیح دیں گے۔
AssalamOAlaikum,
In case you want to say something to the admins regarding the Sindhi section, you have to post in the Urdu section, otherwise we cannot understand it.
Thanks,
محمد سعد، یوآرایل کا ترجمہ یوآرایل ہی رہنے دیں، چیک باکس بھی چیک باکس ہی ٹھیک رہے گا۔ multiple selector کا ترجمہ ایک سے زیادہ انتخاب کر لیں۔
split summary at cursor : کرسر سے خلاصے کو تقسیم کریں
join summary : خلاصے کو اکٹھا کریں
feed: فیڈ
وی بی فورم سکرپٹس میں ریسورسز کے استعمال کے اعتبار سے سب سے بہتر سمجھی جاتی ہے۔ فیچرز اور ایڈ آنز میں اضافہ یا ترمیم وقت کے ساتھ ساتھ ضروری ہوتا ہے۔ محفل فورم کا دوسری اردو فورمز کے مقابلے میں ایک امتیاز یہ بھی ہے کہ تکنیکی اعتبار سے اسے ٹرینڈ سیٹر کا درجہ حاصل ہے۔