نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    ٹائی ٹینک کے بعد

    زونی کیسی ہو؟ یہ Pink Floyd انگریزی بینڈ کی ایک البم The Dark side of the Moon کا ٹائٹل ہے۔ مجھے ان کا بینڈ اور ان کی البمز کے سارے ٹائٹل ہی بہت پسند ہیں۔ سو تبدیلی آب و ہوا کے لئے لگا لیا۔ :)
  2. فرخ منظور

    ٹائی ٹینک کے بعد

    شاید یہ سٹیون سپیلبرگ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش میں ہیں لیکن کہاں سٹیون اور کہاں جیمز کیمرون۔ :) صرف ٹائی ٹینک کچھ بہتر فلم تھی۔ لیکن جتنی اس فلم کو شہرت ملی ٹائی ٹینک اتنی بھی بہترین فلم نہیں تھی۔ آپ سٹیون سپیلبرگ کی Schindler's list ضرور دیکھیے گا۔ آپ کو اندازہ ہوگا کا versatility کسے کہتے...
  3. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    تصوّر ہر نفس ہے پیشِ چشم اس روئے روشن کا نگہباں برق کو میں نے کیا ہے اپنے خرمن کا (آتش)
  4. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    کس طرح سے میں دلِ وحشی کا کہنا مانوں کوئی قائل نہیں دیوانے کی دانائی کا یہی زنجیر کے نالے سے صدا آتی ہے قید خانے میں برا حال ہے سودائی کا بعد شاعر کے ہوا مشہور کلامِ شاعر شہرہ البتہ کہ ہو مردے کی گویائی کا (آتش)
  5. فرخ منظور

    تعارف فاروق راشد کو خوش آمدید

    بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے۔ :) ویسے تو آپ ہم سے سینئیر ممبر ہیں لیکن بہرحال ہم آپ کو خندہ پیشانی سے اردو محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ :)
  6. فرخ منظور

    آتش سُن تو سہی جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیا - آتش

    اس غزل کو کلیاتِ آتش سے دیکھ کر دوبارہ مکمل کیا گیا۔ سُن تو سہی جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیا کہتی ہے تجھ کو خلقِ خدا غائبانہ کیا کیا کیا اُلجھتا ہے تری زلفوں کے تار سے بخیہ طلب ہے سینۂ صد چاک شانہ کیا؟ زیرِ زمین سے آتا ہے جو گل سو زر بکف قاروں نے راستے میں خزانہ لٹایا کیا؟ اڑتا ہے شوق راحتِ...
  7. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    چاندنی میں جب تجھے یاد اے مۂ تاباں کیا رات بھر اختر شماری نے مجھے حیراں کیا قامتِ موزوں تصوّر میں قیامت ہو گیا چشم کی گردش نے کارِ فتنۂ دوراں کیا شام سے ڈھونڈیا کیا زنجیر پھانسی کے لئے صبح تک میں نے خیالِ گیسوئے پیچاں کیا (آتش)
  8. فرخ منظور

    کیا قیامت ہے

    واقعی دہائی ہے دہائی! محب میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ :rondoo:
  9. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    عشق سے دل پہ تازہ داغ جلا اس سیہ خانے میں چراغ جلا میر کی گرمی تم سے اچرج ہے کس سے ملتا ہے یہ دماغ جلا (میر)
  10. فرخ منظور

    ٹائی ٹینک کے بعد

    یہ تو اینیمیٹد فلم لگ رہی ہے۔
  11. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    ہم چمن میں گئے تھے وا نہ ہوئے نکہتِ گُل سے آشنا نہ ہوئے خوار و زار و ذلیل و بے روہت عاشق اس کے ہوئے سو کیا نہ ہوئے (میر)
  12. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    مستانہ اگرچہ میں طاعت کو لگا جاتا پر بعدِ نماز اُٹھ کر مے خانے چلا جاتا (میر)
  13. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    دل عجب نسخۂ تصوّف ہے ہم نہ سمجھے بڑا تاسّف ہے (میر)
  14. فرخ منظور

    میری پوسٹس ظاھر کیّوں نہیں ھو رہیں؟

    مبارک ہو محمود غزنوی صاحب ! آپ کو ایک ایّاز میّسر آ ہی گیا ۔ ;)
  15. فرخ منظور

    فرہنگِ آصفیہ ڈاؤنلوڈ کریں۔

    کیا کسی اور کمپیوٹر پر بھی بیاضِ غالب کھولنے کی کوشش کی یا صرف ایک ہی کمپیوٹر پر سارا زور لگا دیا۔ :)
  16. فرخ منظور

    فرہنگِ آصفیہ ڈاؤنلوڈ کریں۔

    ابھی تک دیکھ کر بتایا نہیں آپ نے۔ :)
  17. فرخ منظور

    میر یہ سَرا سونے کی جاگہ نہیں ، بیدار رہو۔ میر تقی میر

    غزل یہ سَرا سونے کی جاگہ نہیں ، بیدار رہو ہم نے کر دی ہے خبر تم کو ، خبردار رہو آپ تو ایسے بنے اب کہ جلے جی سب کا ہم کو کہتے ہیں کہ تم جی کے تئیں مار رہو لاگ اگر دل کو نہیں ، لطف نہیں جینے کا الجھے سلجھے کسو کاکُل کے گرفتار رہو گرچہ وہ گوہرِ تر ہاتھ نہیں لگتا لیک دم میں دم جب تئیں ہے ،...
  18. فرخ منظور

    ناصر کاظمی غزل - تھوڑی دیر کو جی بہلا تھا-ناصر کاظمی

    شکریہ پیاسا صحرا! ناصر کاظمی کی خوبصورت غزل کے لئے۔
  19. فرخ منظور

    میر ماہِ صیام آیا، ہے قصدِ اعتکاف اب - میر

    بہت شکریہ شاہ جی آج میر کا کچھ اور کلام بھی پوسٹ کروں گا۔ :)
Top