میں کچھ مہینے جلوموڑ میں ایک ٹیوب ویل سٹیشن پر آپریٹر بھی رہا۔ میرے پاس ایک نیا بھرتی کیا ہوا ’’ہیلپر‘‘ آیا۔ اس نے اندرونِ لاہور کے لہجے میں سلام کہا، میں نے جواب دیا تو کہنے لگا: ’’میں جی تہاڈے نال ہیلپڑ آیا ہیغاں‘‘ (اندرونِ لاہور کے لہجے میں ’’ر‘‘ کو ’’ڑ‘‘ اور ’’گ‘‘ کو ’’غ‘‘ کے قریب قریب بولتے...