ایک خصوصی محفلِ شعر، رؤف امیر ہمیشہ کی طرح تاخیر سے پہنچے۔ دوسری یا تیسری قطار میں میرے ساتھ آ بیٹھے۔ مجھے شرارت سوجھی اور میں ہولے سے کہا: ’’اعوذ باللہ من الرؤف امیر‘‘۔ بولے: ’’تم نے مجھے شیطان کہا ہے؟ ہاں! قصہء آدم کو رنگیں کر گیا کس کا لہو!‘‘ پھر سینے پر ہاتھ مار کر بولے: ’’ہاں، وہ میرا لہو...