نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    خائف و تائب کی ذاتی تخلیق کردہ شاعری

    جب ہم نے ٹھان لی کہ شعر کہنا ہے تو پھر ہمیں اپنے شعر کو کسی نہ کسی بحر کے تابع رکھنا ہو گا۔ وہ کسی نہ کسی عروضی نظام میں پورا آنا چاہئے۔ پہلے مصرعے کو اگر یوں کر لیں: نگہ قاتل، حیا قاتل، جبیں پر پھیلی زلفیں بھی تو یہ مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن (بحرِ ہزج مثمن سالم) میں پورا اترتا ہے۔ فکر اور...
  2. محمد یعقوب آسی

    طبیعت آج پھر گھبرا رہی ہے

    یہ جملہ میں نے اوپر ایک مقام پہ لکھا۔ اس کو وسیع تر تناظر میں دیکھئے اور ترجیح یا انتخاب کے معانی میں لیجئے تو بات یوں بنتی ہے کہ: ۔۔ الفاظ یا تراکیب جنہیں اپنی تحریر میں لانا مجھے یا آپ کو ’’اچھا لگتا ہے‘‘۔ عشقِ مجازی اور محبت کے لئے میرے ایک محترم ادبی بزرگ لفظ ’’تعلقِ خاطر‘‘ بولا کرتے ہیں۔ ۔۔...
  3. محمد یعقوب آسی

    طبیعت آج پھر گھبرا رہی ہے

    آپ کا اپنا کہنا ہے: یہ بات بھی تو زبان کی ہے نا! ’’غَزْل‘‘ زائے مجزوم کے ساتھ: سُوت کی اَٹّی۔ بہت معروف ہے، تاہم اس کو لفظ ’’غَزَل‘‘ (صنفِ شعر) کا مترادف نہیں کہا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا تھیسس یہ ہے کہ : شعر میں آپ کو متعدد معاملات میں ایک مرکب توازن قائم کرنا ہوتا ہے، اس میں آپ جتنے...
  4. محمد یعقوب آسی

    طبیعت آج پھر گھبرا رہی ہے

    جناب @کاشف کامران کا یہ ارشاد متعدد نکات پر توجہ کا طالب ہے۔ طوالت سے گریز کرتے ہوئے، صرف یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ: شعریت اور زبان؛ شعر میں ان دونوں عناصر کو اعتبار دینا ہو گا۔ کسی ایک کو نظر انداز کر دیجئے، شعر اپنے منصب سے گر گیا۔ (دیگر فنیات یہاں مذکور نہیں ہیں، ان کی اپنی اہمیت ہے ان سے...
  5. محمد یعقوب آسی

    طبیعت آج پھر گھبرا رہی ہے

    لفظیات کے حوالے سے ایک باریک سی بات ہے، احباب کے علم میں رہی ہو گی۔ ح ر ر ۔۔۔۔ عربی لغت کے مطابق حُرِیَّت (حُ رِی یَت)، حَرُورَت (حَ رُو رَت)، حَرُورَیَّت (حَ رُو رِی یَت) کے معانی ہیں ’’آزادی‘‘ حُر (رائے مشدد کے ساتھ): آزاد مرد، (مؤنث: حُرَّہ)، جمع: اَحرار اور حُرِّیَّت (حُر رِی یَت) خالص...
  6. محمد یعقوب آسی

    طبیعت آج پھر گھبرا رہی ہے

    مجھے حسان خان کی یہ رائے بہتر لگی: یہ حریت روایت کے رسن میں سنہرے خواب کیوں دکھلا رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
  7. محمد یعقوب آسی

    طبیعت آج پھر گھبرا رہی ہے

    ’’عظام‘‘ کا ایک ترجمہ ’’ہڈیاں‘‘ بھی ہے۔ (جملہء معترضہ)۔
  8. محمد یعقوب آسی

    اقبال :گلِ رنگیں

    ارمغانِ حجاز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باب: حضورِ حق روم راہی کہ او را منزلی نیست از آن تخمی کہ ریزم حاصلی نیست من از غمہا نمی ترسم ولیکن مدہ آن غم کہ شایان دلی نیست سادہ ترجمہ: میں اس راہ پر گامزن ہوں، جس کی کوئی منزل نہیں، اور جو بیج میں بو رہا ہوں اس کا کچھ حاصل نہیں۔ میں غموں سے نہیں ڈرتا لیکن (اے...
  9. محمد یعقوب آسی

    چند سوال

    عربی لغت میں یہ مذکر ہے۔ ۔۔۔ النِقاب ۔۔ مؤنث ہوتا تو ’’النِقابۃ‘‘ ہوتا۔ جیسے اسمِ فاعل: نَقّاب (کاموں میں گھُسنے والا، کاموں کو بہت دریافت کرنے والا) کی مؤنث ’’نَقّابۃ‘‘ ہے (کاموں میں گھُسنے والی، کاموں کو بہت دریافت کرنے والی)۔ یہ بات بھی درست ہے کہ زبان بدلنے سے بسا اوقات تذکیر و تانیث اور...
  10. محمد یعقوب آسی

    چند سوال

    مصحفی کا ایک مطلع ملا ہے: ۔۔ میرے اس کے حجاب کس دن تھا درمیاں میں نقاب کس دن تھا اس میں نقاب (مذکر) آیا ہے ۔۔۔ ’’نقاب کس دن تھا‘‘ نقل از: http://www.urduencyclopedia.org/urdudictionary/index.php?title=%D9%86%D9%82%D8%A7%D8%A8 مزید قیصرانی صاحب سے پوچھتے ہیں۔
  11. محمد یعقوب آسی

    غزل: پاتے نہیں چراغِ تمنّا سے سود ہم

    مجھے آپ کے فکری زاویے سے اتفاق ہے کاشف عمران ۔ آپ کی نثر بھی بہت جاندار ہے، کچھ اپنی نثری نگارشوں کے بارے میں بھی بتائیے گا۔
  12. محمد یعقوب آسی

    غزل: پاتے نہیں چراغِ تمنّا سے سود ہم

    ہم تو فارسی کو اردو شاعری کا حسن سمجھتے ہیں، یار کاشف عمران ! اور اس بات کی گواہی فاتح صاحب بھی دیں گے۔ اگر کچھ ’’جدیدیت زدہ‘‘ لوگ چیں بہ جبیں ہوتے ہیں، تو بھی کیا ہے!!۔ ہوا کریں!۔
  13. محمد یعقوب آسی

    غزل: پاتے نہیں چراغِ تمنّا سے سود ہم

    فاتح وہ تو آپ کے اس پہلے جملے نے بتا دیا تھا ’’ننھی مقدس‘‘ پر آپ کا ’’سایہ‘‘ ہے۔ آپ چاہیں تو اِس کو جنات سے بھی جوڑ سکتے ہیں۔ وہ تو ہم نے مقدس گڑیا کو کچھ حوصلہ دیا نہیں تو آپ کا یہ ’’یوں ہی‘‘ ۔۔۔ ’’چِڑیاں دی موت تے ۔۔ ۔۔‘‘ اب کیا سارے لفظ لکھنے ہوں گے؟
  14. محمد یعقوب آسی

    کھال اتروائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ افسانہ از عمران اسلم

    یہ تو میں پہلے بھی دیکھ چکا ہوں عمران اسلم صاحب۔ اتنی اچھی تحریر دیکھ کر بے حد مسرت ہوئی۔ اس پر تفصیلی ہی نہیں جزئیاتی گفتگو کی ضرورت ہے، کہ اِس کے محاسن کھلیں۔ کسی وقت تفصیل سے بات کروں گا۔ ان شاء اللہ۔
  15. محمد یعقوب آسی

    غزل: پاتے نہیں چراغِ تمنّا سے سود ہم

    واہ صاحب ۔۔ یہ کاشف عمران کامل ہیں کیا؟ غزل تو کامل ہے صاحب! کیا استادانہ انداز پایا ہے!! سب کچھ اچھا ہے؛ لفظیات، پختہ کاری، سب کچھ!!! آپ کا بھی بہت شکریہ شیخ صاحب، اور شاعر کے لئے بہت سی داد۔ حسان خان نے بہت عمدہ بات کہی ہے: تائید! اور مزید!!!
  16. محمد یعقوب آسی

    میری فوٹو گرافی 1 پھول پودے

    ہلدی کی گٹھیاں زمین میں دباتے ہیں (جنوری فروری) اور سال بھر کے بعد انہی دنوں میں اس کو اکھاڑتے ہیں۔ اور ساتھ ہی ترجیحاً اسی زمین میں گٹھیاں دبا دی جاتی ہیں (اگلی فصل)۔ دبانے کو وہ گٹھیاں استعمال کرتے ہیں جو ہلدی کی معمول کی گٹھیوں سے کوالٹی میں قدرے کم ہوتی ہیں اور ان کے ساتھ جڑیں لگی رہنے دیتے...
  17. محمد یعقوب آسی

    میری فوٹو گرافی 1 پھول پودے

    میرے گھر میں تھا، اس کو پتوں سے الگ پہچاننا شروع میں بہت مشکل ہوتا ہے۔ بلکل ہلدی کے پتوں جیسا ہلکا پیلا رنگ۔ پتوں میں کچھ سبز رنگت ملی ہوتی ہے اس میں نہیں ہوتی، یا بہت کم ہوتی ہے۔ اس میں بیج بھی بنتا ہے، بہت باریک ہوتا ہے خشخاش سے بھی باریک! اور شاید بویا بھی جاتا ہو مگر روایتی طریقہ ہلدی کی...
  18. محمد یعقوب آسی

    میری فوٹو گرافی 2: حشرات الارض اور چرند پرند

    بڑی سیانی ہوتی ہے مرغی پتھری انسان کو واپس کر دیتی ہے! انڈے کی صورت میں۔ ڈاکٹر لوگ ہم جیسے بڑے بوڑھوں کو اسی لئے انڈہ کھانے سے پرہیز بتاتے ہیں، اور ہم ان کی نہ مانیں تو ایک کیلشئیم کے نتیجے میں چھ چھ نمکیات کھانے پڑتے ہیں (ہیکسامائن)۔ اسی لئے تو ہم نے اپنے لان میں ’’پتھر چَٹ‘‘ بھی لگا رکھا ہے۔...
  19. محمد یعقوب آسی

    میرے فن پارے 1

    یا حیرت!!! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Top