نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    محبت اور عشق میں فرق

    اسی کتاب سے حُبّ: ح ب ب حَبَّہٗ (باب: ضرَب یضرِبُ) حُبّاً و حِبّاً : رغبت کرنا حَبَّ (باب سمِع یشمَع)، حَبُبَ (باب: کرُم یکرُم) الیہ: محبوب ہونا، حَبَّبَہٗ: محبوب بنانا، اور کہا جاتا ہے: حَبَّبَنِی اَیّاہُ: اس نے مجھ کو اپنا محبوب بنا لیا۔ ۔۔۔ آگے لمبی بحث ہے جو آدھے صفحے پر محیط ہے، کچھ...
  2. محمد یعقوب آسی

    محبت اور عشق میں فرق

    محبت اور عشق ۔۔۔ تعریفات میں بہت کچھ مشترک اور بہت کچھ مختلف ہو سکتا ہے، اقبال نے ’’عشق‘‘ کو بہت سے حوالوں میں باندھا ہے۔ سب اہلِ علم جانتے ہیں۔ لغت کے حوالے سے دیکھئے۔ عشق: ع ش ق عَشِقَہٗ (باب سمِع یسمَعُ) عِشْقاً و عَشَقاً و مَعْشَقاً : بہت محبت کرنا۔ محبت میں حد سے پڑھ جانا۔ صفت مذکر...
  3. محمد یعقوب آسی

    فارسی سے اردو ترجمہ درکار!

    آداب عرض ہے، جناب مزمل شیخ بسمل
  4. محمد یعقوب آسی

    فارسی سے اردو ترجمہ درکار!

    ۔۔۔۔۔ خیری کن ای فلان و غنیمت شمار عمر زان پیشتر که بانگ بر آید فلان نماند ۔۔۔۔
  5. محمد یعقوب آسی

    فارسی سے اردو ترجمہ درکار!

    حوالہ کے لئے بہت شکریہ جناب حسان خان
  6. محمد یعقوب آسی

    دھت تیرے کی! (نظم برائے اصلاح)

    جنابِ فاتح کی تجویز بہت مناسب ہے۔ صاد! محمد اسامہ سَرسَری
  7. محمد یعقوب آسی

    فارسی سے اردو ترجمہ درکار!

    جناب مزمل شیخ بسمل یہ شعر کس کا ہے؟ یہ پوچھنا اس لئے پڑا کہ جناب حسان خان کے مطابق پہلا لفظ ’’خیرے‘‘ نہیں ’’خبرے‘‘ ہے۔ سو، متن کی بات پہلے آ گئی۔ میں نے نیٹ پر تلاش کیا تو ’’اردو ڈائجسٹ‘‘ کی سائٹ پر سید ضمیر جعفری کی رحلت کے حوالے سے ایک مضمون میں یہ متن ملا ہے: خیرے کن اے فلاں، غنیمت شمار عمر...
  8. محمد یعقوب آسی

    دھت تیرے کی! (نظم برائے اصلاح)

    الف، واو، یاے، ہاے کا اخفاء بنیادی طور پر تو شاعر کی صواب دید پر ہوتا ہے۔ لیکن بنیادی سوال یہ ہے کہ میں یا آپ شعرگوئی کیوں اختیار کرتے ہیں؟ دیگر بہت سارے عوامل کے ساتھ ایک ہے: اپنی بات کو ممکنہ حد تک بہتر انداز میں اور خوبی سے ادا کرنا۔ یعنی جمالیات! صوتیاتی، معنوی، محسوساتی، لسانی سطح پر کہیں...
  9. محمد یعقوب آسی

    دھت تیرے کی! (نظم برائے اصلاح)

    مزاح نگاری کے حوالے سے پروفیسر انور مسعود کی بہت قیمتی باتیں اور کچھ راہ نما اصول یہاں دیکھئے۔ http://www.4shared.com/office/6qma4VBn/Shakhsiyat.html? یہ کتاب ڈاؤن لوڈ کر لیجئے، اس میں ’’احساس کا پُتلا‘‘ کے زیرِ عنوان پروفیسر صاحب سے ایک طویل انٹرویو ہے۔ ضرور پڑھئے گا۔
  10. محمد یعقوب آسی

    دھت تیرے کی! (نظم برائے اصلاح)

    دودھ بہت گرم رہا ہو گا۔ اب وہ میں نہیں کہوں گا جو آپ کی ردیف کہتی ہے۔
  11. محمد یعقوب آسی

    میری جنت

    ہم م م ۔۔ مناسب ہے۔ شکریہ۔
  12. محمد یعقوب آسی

    میری جنت

    اپنا اِن باکس دیکھئے۔ یا پھر آپ نے میرے سٹیٹس پر پیغام چھوڑا تھا، اس کا جواب دیکھئے گا۔
  13. محمد یعقوب آسی

    قلندر کا مفہوم

    http://www.loghatnaameh.org/dehkhodaworddetail-c9d9a6d3f28749c7aa0469662d5792eb-fa.html
  14. محمد یعقوب آسی

    قلندر کا مفہوم

    قلندر خاصے قیمتی اور قابلِ توجہ مباحث ہو چکے۔ اس پر کوئی مفید اضافہ نہیں کر سکوں گا۔ اقبال کی لفظیات کے حوالے کوئی مستند کتاب یا مخطوطہ کسی صاحب کی رسائی میں ہو تو اس کا اتہ پتہ عنایت فرمائیں۔ اقبال کے ہاں بہت سارے اسماء اپنے عمومی معانی سے کسی قدر مختلف معانی میں بھی آتے ہیں۔
  15. محمد یعقوب آسی

    میری جنت

    لفظ ’’سراپا‘‘ کی بندش پر آپ سے بات ہو چکی۔ پاؤں پر بیٹھنا اور ہے پاؤں میں بیٹھنا اور ہے، اس پر بھی پہلے بات ہو چکی۔ باقی ٹھیک ہے۔ بہتری کی گنجائش تو ہر جگہ ہوتی ہے۔
  16. محمد یعقوب آسی

    ”فعولن فعولن فعولن فعولن“ کا کھیل

    اردو محاورے کے مطابق: ’’ناک کا بال ہونا‘‘ (محبوب ہونا) پہلے روا روی میں ’’آنکھ کا بال‘‘ لکھ دیا جو درست نہیں۔ ’’آنکھ کا بال ہونا‘‘ اور ’’آنکھ میں کھٹکنا‘‘ ہم معنی ہیں (ناپسندیدہ ہونا)۔ ۔۔۔۔۔ دعا کا طالب ہوں۔
  17. محمد یعقوب آسی

    ”فعولن فعولن فعولن فعولن“ کا کھیل

    اسے ٹھیک کر لیجئے دوست سارے ۔۔۔ تری ناک کا بال تھا جو اسامہ تری آنکھ میں کیوں کھٹکنے لگا تھا؟ ۔۔۔
  18. محمد یعقوب آسی

    ”فعولن فعولن فعولن فعولن“ کا کھیل

    اسامہ کو سمجھا سکا ہے کوئی کب اسامہ کو سمجھا بھی کوئی نہیں ہے کوئی ٹام چاچا سے پوچھے کہ چاچُو! تری آنکھ کا بال تھا جو اسامہ تری آنکھ میں کیوں کھٹکنے لگا تھا؟ اسامہ ہے وہ، سرسری ہو کہ لادن کہ وہ بھی اسامہ تھا یہ بھی اسامہ اسامہ کو کب مار سکتا ہے کوئی کہ ہر پانچویں گھر میں ہے اک اسامہ اسامہ ہوں...
  19. محمد یعقوب آسی

    ”فعولن فعولن فعولن فعولن“ کا کھیل

    جہاں بات کرنی مصارع میں ٹھہرے وہاں کوئی بجلی نہ کڑکا نہ طوفاں بھلے جس طرح کوئی سمجھے، سو سمجھے کہ ہر فی البدیہہ مؤثر کہاں ہے ۔۔۔۔۔
  20. محمد یعقوب آسی

    ”فعولن فعولن فعولن فعولن“ کا کھیل

    چلو شیخ جی، آپ کی بات مانی مگر اک گزارش بھی کرنی ہے مجھ کو گڑے ہیں جو مردے اکھاڑیں نہ اُن کو تعفن جو پھیلا تو سمجھو، گئے ہم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Top